اردو سپیل چیکنگ

الف عین

لائبریرین
یہ لڑی میں اردو ورڈ پروسیسنگ (عمل لفظی؟) اور اس میں املا کی پڑتال (سپیل چیکنگ) کے لیے کر رہا ہوں تاکہ اس ضمن میں دستیاب معلومات ایک جگہ جمع کی جا سکیں۔
1۔ مائکرو سوفٹ ورڈ میں پروفنگ ٹولس انسٹال کر کے۔ جس پر میں پچھلے بارہ سالوں سے کام کر رہا ہوں لیکن اب بھی اس سے مطمئن نہیں۔
2۔ Crulp کی ایپ
Urdu Spell Checker Utility v1.0
یہ تو میرے پاس کبھی کام نہیں کر سکی
3۔ ایک اچھی آن لائن ویب سائٹ
Online Spell Checker - SpellWeb.com
یہ اغلاط درست دکھا دیتی ہے لیکن درستی نہیں کرتی
۔۔۔اور مزید احباب کو علم ہو تو شیئر کریں
 
فرقان احمد

محفلین

محترم! ہمارے پاس اس حوالے سے زیادہ معلومات تو نہیں ہیں تاہم ریسرچ کے دوران درج ذیل روابط مفید معلوم ہوئے۔
ربط اول
ربط دوم
ربط سوم
 
معذرت کہ ٹیبلیٹ کے کی بورڈ نے سپیل کو 'اپریل کر دیا اور میں درست نہیں کر پا رہا ہوں
السلام وعلیکم
محترم ، مجھے ناول پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ اردو کی سب ناولوں کو یونیکوڈ ٹیکسٹ فارمیٹ میں کنورٹ کرکے اپنے ویب سائٹ پر شائع کریں۔ مہربانی ہوگی۔
 
السلام وعلیکم
محترم ، مجھے ناول پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ اردو کی سب ناولوں کو یونیکوڈ ٹیکسٹ فارمیٹ میں کنورٹ کرکے اپنے ویب سائٹ پر شائع کریں۔ مہربانی ہوگی۔
یہ ایک فرد کا کام نہیں۔ بلاشبہ ایک فرد بے غرض ہو کر اردو کی خدمت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے، مگر جب تک ہر اردو سے محبت رکھنے والا فرد اپنے حصے کا کام نہیں کرے گا، یہ کام ممکن نہیں ہو سکتا۔
کوشش کریں کہ آپ خود بھی اس کام میں جس حد تک ہو سکے، اپنا کردار ادا کریں۔ :)
 
دوست

محفلین
فائرفاکس والی سپیل چیکر ڈکشنری کو کھول کر ایک دو جگہ پر استعمال کرتا ہوں یا پھر مائیکروسافٹ ورڈ کا سپیل چیکر ہی گزارہ کرتا ہے۔ بظاہر اس کمی کا ذمہ دار سافٹویر نہیں بلکہ اس میں استعمال الفاظ کی فہرست اور الفاظ سازی کے قوانین ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے؟ ایسی بہتر کردہ فہرست بعد میں ہن سپیل میں بھی استعمال کی جا سکے گی۔ سادہ ٹیکسٹ فائل کی سپیل چیکنگ کیلئے نوٹ پیڈ پلس پلس کو ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ ایک اچھی الفاظ کی فہرست میسر ہو۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
سلام
بہت اچھا ہو اگر ایسا ہوجائے کہ ورڈ یا انپیج میں اسپیل چیک ہو
ہھر بھی کچھ غلطیاں بہرحال ٹھیک نہیں ہوسکتیں، مثلاً
نہ اور نا
کہ اور کے
کوئی intelligent طریقہ ہونا چاہیے
وغیرہ
 
شاہد شاہ

محفلین
1۔ مائکرو سوفٹ ورڈ میں پروفنگ ٹولس انسٹال کر کے۔ جس پر میں پچھلے بارہ سالوں سے کام کر رہا ہوں لیکن اب بھی اس سے مطمئن نہیں۔
غیر مطمئن کیوں؟ دیگر زبانوں میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اردو کیلئے کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟
 
یہ ایک فرد کا کام نہیں۔ بلاشبہ ایک فرد بے غرض ہو کر اردو کی خدمت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے، مگر جب تک ہر اردو سے محبت رکھنے والا فرد اپنے حصے کا کام نہیں کرے گا، یہ کام ممکن نہیں ہو سکتا۔
کوشش کریں کہ آپ خود بھی اس کام میں جس حد تک ہو سکے، اپنا کردار ادا کریں۔ :)
پہلی اچھی بات یہ ہے اب میں نے کس خاص مراسلے کا جواب دینا یوں سیکھ لیا کہ اتفاق سے میری انگلیوں نے ایک مراسلے کے سامنے لکھے اقتباس اور جواب میں سے جواب پر کلک کیا اور نیچے لکھنے کی جگہ وہ مراسلہ آگیا اور جواب کے لیے ٹیکسٹ باکس اور اب میں پہلا باقاعدہ جواب لکھ رہا ہوں اور تابش بھائی آپ کو مبارک ہوکہ میرے پہلے بافاعدہ جواب کے حاصل کرنے کا اعزاز آپ کو پراپت ( حاصل) ہورہا ہے۔
Besides,there're many features which still I've to learn from you people.
 
الف عین

لائبریرین
فائرفاکس والی سپیل چیکر ڈکشنری کو کھول کر ایک دو جگہ پر استعمال کرتا ہوں یا پھر مائیکروسافٹ ورڈ کا سپیل چیکر ہی گزارہ کرتا ہے۔ بظاہر اس کمی کا ذمہ دار سافٹویر نہیں بلکہ اس میں استعمال الفاظ کی فہرست اور الفاظ سازی کے قوانین ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے؟ ایسی بہتر کردہ فہرست بعد میں ہن سپیل میں بھی استعمال کی جا سکے گی۔ سادہ ٹیکسٹ فائل کی سپیل چیکنگ کیلئے نوٹ پیڈ پلس پلس کو ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ ایک اچھی الفاظ کی فہرست میسر ہو۔
میری ورڈ لسٹ سے بہتر تو کوئی لسٹ نظر نہیں آتی۔ جس کو ورڈ میں استعمال کرتا ہوں۔
سرمد حسین صاحب سے جب بات ہوئی تھی تو انہوں نے میری درست کردہ لسٹ کو ہی استعمال کرنے کی بات کی تھی۔ لیکن پھر کرلپ ہی ختم ہو گیا اور موجودہ سائٹ پر وہی پرانی اپلیکیشنس ہیں۔
مائکرو سافٹ میں اردو کے حوالے سے کون کام کر رہا ہے، پتہ نہیں چلا ۔ اردو پروفنگ ٹولس میں تو ویسے ہی دو دو تین تین الفاظ ملا کر لکھے جائیں تب بھی ورڈ درست مان لیتا ہے۔
 
دوست

محفلین
سرمد صاحب اب یہ ادارہ چلاتے ہیں۔
اس فہرست کو ہَن سپیل کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے جیسے فائر فاکس والی ڈکشنری بنائی تھی پانچ برس قبل۔ لیکن سادہ فہرست ہی نہیں الفاظ سازی کے قوانین (واحد جمع، مرکبات وغیرہ) بھی درکار ہوتے ہیں۔ جو میرے علم کے مطابق اس ڈکشنری میں بس واجبی سے ہی ڈالے گئے تھے۔
 
دوست

محفلین
اردو کے سابقے لاحقے والی فائل میں یہ کچھ تھا۔ (دونوں فائلیں یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں)
SET UTF-8
FLAG long

#SFX A1 N 1
#SFX A1 0 ی .

#SFX Ap Y 1
#SFX Ap 0 ی/Pw .

#SFX K1 N 1
#SFX K1 0 یات .

# Plurals ending in وں. For example
# پنجرہ -> پنجروں
# طوطا -> طوطوں
# دریا -> دریاؤں
# میز -> میزوں
#SFX Pw N 4
#SFX Pw ہ وں ہ
#SFX Pw ا وں [^ی]ا
#SFX Pw 0 ؤں [ی]ا
#SFX Pw 0 وں [^ہا]

# Plurals ending in ے. For example
# طوطا -> طوطے
# پنجرہ -> پنجرے
#SFX Py N 2
#SFX Py ہ ے ہ
#SFX Py ا ے ا

# Plurals ending in ات. For example
# اخبار -> اخبارات
# معاملہ -> معاملات
#SFX Pt N 2
#SFX Pt ہ ات ہ
#SFX Pt 0 ات [^ہ]

REP 32
REP ح ھ
REP ھ ح
REP ہ ھ
REP ھ ہ
REP ہ ح
REP ح ہ
REP ه ہ
REP ه ھ
REP س ص
REP ص س
REP ث ص
REP ص ث
REP ث س
REP س ث
REP ت ط
REP ط ت
REP ق ک
REP ک ق
REP ز ذ
REP ذ ز
REP ض ظ
REP ظ ض
REP ي ی
REP ے ے
REP ے ی
REP ن ں
REP ا اً
REP ك ک
REP ه ہ
REP ئے ئے
REP و ؤ
REP تعالی تعالٰی
نوٹ پیڈ پلس پلس (32 بِٹ ورژن استعمال کریں) کا پلگ ان ڈی سپیل چیک نصب کر کے سپیل چیکر برتا جا سکتا ہے۔
Dspellcheck1.png

مذکورہ بالا فائل کو ہَن سپیل کے ڈکشنری پاتھ پر کاپی کرنے سے بات بن جائے گی۔ ویسے تو اردو کی فائل ڈاؤنلوڈ لینگوئج لسٹ میں شامل ہے، لیکن جانے کیوں ایرر دیتا ہے ڈاؤنلوڈ نہیں کرتا۔
Dspellcheck2.png

میرے پاس انگریزی کے چار پانچ لہجے اور اردو ہے اس لیے ملٹی پل زبانیں منتخب کی ہیں۔ جبکہ ایک زبان بھی منتخب ہو سکتی ہے۔
 
دوست

محفلین
اس کی ڈاٹ ڈی آئی سی فائل کو آپ اپنی لسٹ سے تبدیل کر کے برت سکتے ہیں۔ تاہم یہ کوئی ڈیڑھ میگا بائٹ کی ہے۔ آخری مرتبہ اردو انڈیا والی ڈکشنری فائل جو آپ نے شیئر کی تھی (ڈراپ باکس پر) وہ کوئی سات سو کلو بائٹ کی ہے۔
 
دوست

محفلین
سپیل چیکنگ کے حوالے سے سے ایک زیادہ بہتر اپروچ بائی گرامز اور ٹرائی گرامز کا استعمال ہے (دو لفظی و تین لفظی جوڑے ان کی فریکوئنسی یا اس کے بغیر یہ نہیں معلوم ).مائیکرو سافٹ ورڈ انگریزی میں گرامر چیکنگ کے لیے نیلے رنگ کی لکیر سے زیر خط کرنے میں ایسے جوڑوں سے بھی مدد لیتا ہے. عموماً اس کا فائدہ تب ہوتا ہے جب املا درست لیکن لفظ سیاق و سباق میں درست نہ بیٹھ رہا ہو، این گرامز یہی سیاق و سباق مہیا کرتی ہیں. اس کے لیے درست کردہ املا والی ٹیکسٹ آرکائیو درکار ہو گی لیکن یہ ہن سپیل کے ساتھ کیسے استعمال ہوں، اس کا پتہ نہیں..
 
الف عین

لائبریرین
سرمد صاحب اب یہ ادارہ چلاتے ہیں۔
اس فہرست کو ہَن سپیل کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے جیسے فائر فاکس والی ڈکشنری بنائی تھی پانچ برس قبل۔ لیکن سادہ فہرست ہی نہیں الفاظ سازی کے قوانین (واحد جمع، مرکبات وغیرہ) بھی درکار ہوتے ہیں۔ جو میرے علم کے مطابق اس ڈکشنری میں بس واجبی سے ہی ڈالے گئے تھے۔
لیکن سی ال ای کی ویب سائٹ پر وہی پرانا سپیل چیکر ہے جس میں کرلپ کی وہی پرانی لسٹ کام کرتی ہے۔ اگرچہ اطلاقیہ میرے پاس بالکل کام نہیں کرتا۔
میری تصحیح کردہ لسٹ کئی بار شیر کر چکا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
نوٹ پیڈ پلس میں سپیل چیکنگ کے لیے ٹیوٹوریل فراہم کرنے سے سب کے کام آئے گا۔
میری لسٹ کا لنک یہاں ڈرائیو ایپ سے ممکن نہیں ہو رہا ہے۔ اپنے ڈراپ باکس کے پاس ورڈ بھول گیا ہوں اور دوبارہ کرنا نہیں چاہتا ۔ جی میل ڈرائیو ہی استعمال میں ہے۔ تمہاری فائلیں بھی ڈاون لوڈ نہیں کر سکا دوست
 
Top