اردو سپیچ ریکگنیشن بذریعہ ہندی کا ٹیوٹوریل

محمد اسلم

محفلین
قابل استعمال بنانے سے میری مراد یہ ہے کہ سپیچ ریکگنیشن اس سطح پر آ جائے جہاں اسے باقاعدہ پوری کتب کی املا کرائی جا سکے، اور یقینا ایسا کم الفاظ کے ذریعے ممکن نہیں ہو سکتا۔
شاید آپ ایک پوری کتاب کہنا چارہے تھے، تو اگر ایسا ہے تو کسی بھی کتاب کی زبان میں الفاظوں کا دہراؤ ، یعنی اس کہ اسکی کانٹکسٹ اورئینٹیڈ ورڈ لسٹ کم ہی ہوگی،،، الگ الگ موضوعات پر الگ الگ ورڈ لسٹ رہے گی، سیاست کی ورڈ لسٹ ، مذہبیات کے موضوع پر کمزور پڑ جائے گی، ڈریگن کانٹیکسٹ پر بھی بہت دھیان دیتا ہے۔اس لحاظ سے میں نے کہا کہ کم الفاظ ہوں،، یعنی ایک ہی موضوع کے لئے ایک الگ ڈکشنری ہو تو ڈریگن تیزی سے کام کرے گا، ناکہ آپ پوری ورڈ لسٹ ٹرین کروالیں اور کانٹیکسٹ کا خیال نہ رکھیں تو غلطیاں زیادہ ہونگی یا ڈریگن سلو ہوجائے گا۔
 
مابدولت اس دعوے کی تردید کرنے میں کوئی عارمحسوس ناکرتے ہوئے برادرم عادل حسام کویہ مژدۂ جانفزا سنانے میں بے پایاں مسرت محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے مراسلۂ حسرت ویاس کو ملاحظہ فرماتے ہی مابدولت نے بنفس نفیس، لمحاتی توقف کیے بناء،فی الفور اس ویب سائٹ میں قدم رنجہ فرمایا اور اس کو حسب سابق بدستور فعال پایا!:act-up::act-up:
 
مازرت چاہتا ہوں جناب میں آپ کی بات سمجھ نہ سکا​
اسان لفزوں مے کہے تو میں جواب بھی دو​
ماشا اللہ آپ کی اردو بہوت اچھّی ہے​
پر افسوس میری نہی ہے:(
میں ابھی اردو سِکھ رہا ہوں​
 
مازرت چاہتا ہوں جناب میں آپ کی بات سمجھ نہ سکا
اسان لفزوں مے کہے تو میں جواب بھی دو
ماشا اللہ آپ کی اردو بہوت اچھّی ہے
پر افسوس میری نہی ہے:(
میں ابھی اردو سِکھ رہا ہوں​
یعنی یہ کہ آپ کا مراسلہ پڑھنے کے بعد ہم خود فوراً اس ویب سائٹ میں گئے اور دیکھا کہ یہ ویب سائٹ ابھی تک پہلے کی طرح کام کررہی ہے اور جناب کا شکریہ ہماری اردو کی تعریف کرنے کے لئے!:):)
 
سید عمران

محفلین
یعنی یہ کہ آپ کا مراسلہ پڑھنے کے بعد ہم خود فوراً اس ویب سائٹ میں گئے اور دیکھا کہ یہ ویب سائٹ ابھی تک پہلے کی طرح کام کررہی ہے اور جناب کا شکریہ ہماری اردو کی تعریف کرنے کے لئے!:):)
ایک نو آموز کے سامنے۔۔۔
کچھ زیادہ ہی گاڑھی اردو جھاڑ دی۔۔۔
تعریف تو ہونی ہی تھی!!!
:):):)
 
یعنی یہ کہ آپ کا مراسلہ پڑھنے کے بعد ہم خود فوراً اس ویب سائٹ میں گئے اور دیکھا کہ یہ ویب سائٹ ابھی تک پہلے کی طرح کام کررہی ہے اور جناب کا شکریہ ہماری اردو کی تعریف کرنے کے لئے!:):)
ہا آپ کی بات بالکل سہی ہے باد میں مینے بھی چیک کیا تو سائٹ کام کر رہی تھی
لکن جب مینے پہلی مرتبہ سائٹ کو استعمال کیا تھا تو اس وقت چل نہی رہی تھی ہو سکتا ہے کوئ
ٹکنکل اِشو ہو ویسے بہت شکریہ آپ کا اس سائٹ کے لئے :act-up:
 
الف عین

لائبریرین
مجھے تو علم نہین۔ البتہ لرن پنجابی کا اردو ہندی رسم الخط کی تبدیلی اب پھر فعال ہو گئی ہے
جی سر وہ فعال تو ہوئی ہے لیکن وہ ترجمہ کرتی ہے اور یہی کام کچھ اور ویب سائٹس بھی کر رہی ہیں۔ کوئی ایسی ویب سائٹ نہیں جو صرف فونٹ تبدیل کرے یعنی ہندی سے اردو اور ترجمہ نہ کرے ؟
 
نہیں، پٹیالہ یونیورسٹی کی یہ سائٹ ترجمہ نہیں، محض ٹرانسکرپٹ کرتی ہے
جی شکریہ سر۔ سر میں نے گوگل ڈاک میں سے سپیچ ٹائپ کی کوشش کی ہے یہ بھی اچھی طرح سے ہندی لکھ رہی ہے۔ آپ بھی ٹرائی کر کے دیکھیے گا کہ کیسا کام ہے اس کا اور اس میں باقی سے کیا فرق ہے۔
 
Top