نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اب چونکہ اردو سپیچ ریکگنیشن اور اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ ٹیکنالوجیز میں دلچسپی میں اضافہ پایا جا رہا ہے، اسی لیے میں نے اردو سپیچ پراسیسنگ پر تحقیق کے لیے علیحدہ زمرہ سیٹ اپ کر دیا ہے اور اس سے متعلقہ موضوعات کو اس زمرے میں منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ آپ کو فورم پر اگر اور کوئی اس سے متعلقہ موضوع نظر آئے تو اس کے بارے میں بتائیں۔ اسے بھی یہاں منتقل کر دیا جائے گا۔ سپیچ ریکگنیشن اور ٹیکسٹ ٹو سپیچ نہایت اہم ٹیکنالوجیز ہیں اور اردو کے لیے ان ٹیکنالوجیز کی وقت کے ساتھ ساتھ اہمیت بڑھتی جائے گی۔ اگرچہ ابھی تک اردو کے لیے اس جانب کچھ زیادہ کام نہیں ہوا ہوا ہے، لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیق سے کچھ امید ہو چلی ہے کہ جلد اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔
والسلام
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نبیل بھائی! یہ بہت اچھا کیا کہ اس کے لیے ایک الگ سے زمرہ کھول دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ‘‘لکھنے پڑھنے میں مدد’’ کے ذیل میں ‘‘اُردو حروف والفاظ کے رومن متبادل تجویز کریں’’ کے عنوان سے بھی ایک زمرہ موجود ہے، ازراہ کرم اسے بھی یہاں منتقل کردیں۔
دوسری بات ایک تجویز ہے اور وہ یہ کہ اگر اس پراجیکٹ کو تیزی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہے تو اس سلسلہ میں میری رائے یہ ہے کہ اس کے لیے بھی ایک الگ سے انٹر فیس بنایا جائے جس میں تمام دوست ڈیٹا انٹری کرتے رہیں۔ یعنی اس انٹر فیس میں اردو کے تمام الفاظ درج کرکے محفل کے ساتھیوں سے کہا جائے کہ اس کے رومن متبادل تجویز کیے جائیں۔ بعد میں ان پر غور وخوض کرکے ناقابل عمل متبادلات حذف کرکے ان کے دیگر متبادلات تجویز کیے جائیں۔ میرے خیال میں اس طرح چند دنوں میں یہ پروجیکٹ مکمل ہوجائے گا۔ انشاء اللہ۔ یہی بات محترم جناب شمزا فطامی صاحب نے بھی اپنی ایک پوسٹ میں ذکر کی تھی جس کا اقتباس درج ذیل ہے:
‘‘ہمیں مل کر ایک ایسا سسٹم تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میں ہر فرد اپنے فارغ وقت میں کچھ نہ کچھ اپنی طرف سے اضافہ کرتا رہے
وہ چاہے لغت کا پراجیکٹ ہو یا فونٹ کی تشکیل کا ، یا اردو سے رومن اور رومن سے اردو بنانے کا
ایک ایسا انٹرفیس بنا لیا جائے کہ جس میں کچھ دوست ڈیٹا انٹری کرتے رہیں، کچھ کوالٹی کنٹرول کو سنبھال لیں ، گرامر چیک کرنا، سپیلنگ اعراب دیکھنا وغیرہ
تو جس کو جو کام جتنا آتا ہے اتنا تو کرتا جائے’’

اس سلسلہ میں کچھ ساتھیوں کو کام تفویض بھی کیے جاسکتے ہیں۔ مثلاً ایسے اُمور جن میں وہ مہارت رکھتے ہوں، جیسے کسی کی ٹائپنگ اسپیڈ تیز ہے یا کوئی پروف ریڈنگ میں مہارت رکھتا ہے، اسی طرح بعض زرخیز اذھان کے مالک رومن متبادلات تجویز کرنے میں یدِ طولٰی رکھتے ہیں اور بعض ان متبادلات پر عملی تجربہ کے بعد کے مسائل پر بحث کرسکتے ہیں، الغرض جو جس کام میں مہارت رکھتا ہو اور اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرے، اسے اس کے شعبے کا کام تفویض کردیا جائے۔
اس سلسلہ میں احقر اُردو اور اس کے رومن متبادلات کی ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ میں مہارت رکھتا ہے، ان کاموں اور اس کے علاوہ بھی منتظمین کی جانب سے تفویض کردہ دیگر اُمور کو سرانجام دینا احقر اپنی سعادت سمجھے گا۔
اگر منتظمین کے لیے ایسا ممکن ہو تو میری درخواست ہے کہ ایسا ضرور کرلیا جائے۔ باقی دیگر دوستوں کی آراء بھی مطلوب ہیں، شاید کسی دوست کے ذہن میں مزید کوئی بہتر آئیڈیا موجود ہو۔ اس کے علاوہ ساتھیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ اگر انہیں یہ تجویز قابل عمل لگتی ہو تو اس سلسلہ میں اپنی رضاکارانہ خدمات بھی پیش کریں خصوصا اس پروجیکٹ سے متعلق ان اُمور میں جن میں آپ مہارت رکھتے ہیں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
آج کل ہم فارغ اوقات میں کرلپ کی فراہم کردہ 5000 کثیر المستعمل الفاظ کی فہرست کے ساتھ کچھ تجربات کر رہے ہیں۔ نیز ایک عدد اردو ویب کی میپ کنورٹر بھی بنایا ہے۔ اعجاز چاچو کی ڈکشنری بعض وجوہات کے باعث اس مقصد کے لئے ایک اچھا انتخاب نہیں ہے۔ کچھ مزید تجربات کے بعد تیس ہزار سے زائد مفردات پر مشتمل الفاظ کا ذخیرہ ابتدائی آٹومیٹیڈ کنورژن کے بعد مینول پروسیسنگ کے لئے ایک ویب انٹرفیس پر دستیاب کرا دیں گے اس مقصد کے لئے بھی کسی حد تک بنیادی کام کر لیا ہے۔
 
dehelvi

محفلین
کرلپ کی سائٹ پر اردو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ کی ایک ایپلی کیشن موجود ہے۔ لیکن میری معلومات کے مطابق وہ صرف لینکس کے لئے ہے، جبکہ سخنور صاحب کا کہنا ہے کہ وہ ونڈوز کے لئے بھی ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو یہ ایپلیکیشن ٹیکسٹ ٹو اسپیچ کے لئے کافی نہیں رہے گی؟
ابن سعید بھائی اس سلسلہ میں ذرا وضاحت سے رہنمائی فرمائیں۔
یہ لنک بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?30977-اردو-کے-لئے-عبارت-خواں-یا-ٹیکسٹ-ٹو-اسپیچ
 
آج کل ہم فارغ اوقات میں کرلپ کی فراہم کردہ 5000 کثیر المستعمل الفاظ کی فہرست کے ساتھ کچھ تجربات کر رہے ہیں۔ نیز ایک عدد اردو ویب کی میپ کنورٹر بھی بنایا ہے۔ اعجاز چاچو کی ڈکشنری بعض وجوہات کے باعث اس مقصد کے لئے ایک اچھا انتخاب نہیں ہے۔ کچھ مزید تجربات کے بعد تیس ہزار سے زائد مفردات پر مشتمل الفاظ کا ذخیرہ ابتدائی آٹومیٹیڈ کنورژن کے بعد مینول پروسیسنگ کے لئے ایک ویب انٹرفیس پر دستیاب کرا دیں گے اس مقصد کے لئے بھی کسی حد تک بنیادی کام کر لیا ہے۔

یہ ہوئی ناں بات
بہت بہت شکریہ
بالآخر اس پروجیکٹ کا آغاز شاندار طریقے سے ہوگیا ہے۔ اب مجھے یقین ہے کہ یہ فلائٹ عنقریب اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دَم لے گی۔
آپ کی دونوں باتیں بہت حوصلہ افزا ہیں۔ پہلی تو یہ کہ:
‘‘آج کل ہم فارغ اوقات میں کرلپ کی فراہم کردہ 5000 کثیر المستعمل الفاظ کی فہرست کے ساتھ کچھ تجربات کر رہے ہیں۔ نیز ایک عدد اردو ویب کی میپ کنورٹر بھی بنایا ہے۔’’
یعنی محفل کے منتظمین خاموش نہیں بیٹھے بلکہ مسلسل عرق ریزی کے ساتھ نہ صرف یہ کہ تجربات کر رہے ہیں بلکہ اس مقصد کے حصول کے لیے اردو ویب کا میپ کنورٹر بھی بنایا ہے۔
اور دوسری بات تو اس سے بھی زیادہ خوش آئند ہے:
‘‘کچھ مزید تجربات کے بعد تیس ہزار سے زائد مفردات پر مشتمل الفاظ کا ذخیرہ ابتدائی آٹومیٹیڈ کنورژن کے بعد مینول پروسیسنگ کے لئے ایک ویب انٹرفیس پر دستیاب کرا دیں گے اس مقصد کے لئے بھی کسی حد تک بنیادی کام کر لیا ہے۔’’
یہ تو گویا میرے دِل کی آواز ہے، یعنی اس مقصد کے لیے ایک ویب انٹر فیس فراہم کرنا۔ اس طرح اس میں ہر ایک اپنا حصہ بقدر جثہ ڈال سکے گا۔ اور ناخن کنٹوانے کی حد تک ہی سہی، ہمارا حصہ بھی اُردو کی ترویج واشاعت میں شامل ہوجائے گا۔
اس پروجیکٹ پر خصوصی توجہ دینے کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
جس دو رخی کی میپ کنورٹر کا ہم نے ذکرکیا ہے وہ در اصل ایک بائی پروڈکٹ ہے۔ یہ محض چند لائنوں کا کوڈ ہے جسے پروگرامنگ کی پ سے واقف شخص بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ جی کرے تو صفحہ کا سورس کوڈ ملاحظہ فرما لیں۔ اس کی ضرورت یوں پیش آئی کہ "ڈریگن نیچرلی اسپیکینگ" یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا۔ لہٰذا ہمیں اردو متن کا حرفاً حرفاً آسکی متبادل درکار تھا۔ اور اس کے لئے محفل کے کی بورڈ کی میپنگ کو ہی ہم نے سب سے مناسب گردانا۔ اب صورت یہ ہے کہ ڈریگن کو استعمال کرتے ہوئے دائیں جانب والے رومن متن کے خانے میں فوکس کریں اور جو کچھ بھی بولیں اس کا آؤٹ پٹ محض ایک کلک سے یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے اور بائیں جانب والے اردو خانے سے حاصل کرکے کہیں بھی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک اضافی لئیر ہمیں قبول تو نہیں ہے لیکن فی الحال یہ ہماری مجبوری ہے۔

ڈریگن کو مناسب طریقہ سے لرن کرانے کی ترکیب یہ ہے کہ سب سے پہلے ایک نئی پروفائل بنائیں اور اس کے تمام الفاظ کو جو ڈیڑھ لاکھ اندراجات پر مشتمل ہیں، حذف کر دیں تاکہ انگریزی کے الفاظ اردو کے ساتھ مکس نہ ہوں ورنہ مناسب نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔ اس کے بعد پروفائل کو محفوظ کر دیں۔ اگلے مرحلے میں اس قسم کی فونیٹک اور رومن میپنگ کی ایک ڈکشنری بنا کر اس میں امپورٹ کر لیں۔ پروفائل کو پھر سے محفوظ کر لیں اور ڈکٹیشن شروع کر دیں۔ :)

ٹھہریں! بہت خوش نہ ہوں کیوں کہ مذکورہ بالا ڈکشنری 5000 سے کچھ کم مفرد الفاظ پر مشتمل ہے جس کی کوئی خاص حیثیت نہیں اس پر طرہ یہ کہ اس کی رومائزیشن زیادہ درست نہیں ہے۔ کیوں کہ یہ تما فہرست گوگل اسکرپٹ کنورٹر کی مدد سے تیار کی گئی ہے جو اپنے آپ میں بہت زیادہ ایکیوریٹ نہیں ہے خاص کر اردو کے لئے۔ لہٰذا اگلا قدم یہ ہے کہ مفرادات کی ایک بڑی فہرست گوگل اسکرپٹ کنورٹر سے کنورٹ کر کے اس کی مینول پروف ریڈنگ کے لئے ویب پر فراہم کرانا ہے۔ گوگل سے کم و بیش 70-80 فیصد ایکیوریسی متوقع ہے جو کہ میرے خیال سے ایک بہت بڑا کام ہوگا اور مینول کام کا بوجھ کافی گھٹ جائے گا۔ :)

آخری کام یہ ہوگا کہ اس طرح حاصل کی گئی فہرست کو اوپن سورس اسپیچ ٹو ٹیکسٹ پروجیکٹس میں استعمال کر کے ایک قابل استعمال آلہ تیار کیا جائے۔

بائی پروڈکٹ کے طور پر ایسی فہرست دوسرے بھی کئی پروجیکٹس میں استعمال کی جا سکے گی ان شاء اللہ۔
 
محترم جناب سعود بھائی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اتنی وضاحت کے ساتھ جواب دینے کا بہت شکریہ
خصوصاً دورخی میپ کنورٹراور فونیٹک اور رومن میپنگ کی ڈکشنری کے لنکس جو فراہم کیے ہیں اس کے لیے تو تعریف کے الفاظ بہت حقیر محسوس ہورہے ہیں۔
اس سے پروجیکٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کو یہ بھی علم ہوجائے گا کہ کام کسی نہج پر چل رہا ہے اور منتظمین اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اب تک کتنا سارا کام خود ہی سرانجام دے چکے ہیں۔ اور یہ صرف آغاز ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جب مینول پروسیسنگ کے لئے ویب انٹرفیس فراہم کیا جائے گا تو وہ اتنا سہل ہوگا کہ محض ٹائپنگ سے واقفیت رکھنے والا یوزر بھی اس میں اپنا حصہ شامل کرسکے گا، کیوں کہ تمام مشکل مراحل تو آپ حضرات کی کاوشوں سے حل ہوتی نظر آرہی ہیں۔
باقی جہاں تک دورخی میپ اور پانچ ہزار مفرد الفاظ کی ڈکشنری (جس میں اردو اور رومن اردو کی کلیدوں کے مطابق الفاظ کا اندراج ہے) کی بات ہے تو یہ ایک بہت بڑا کام ہے اور یہ کام کسی اکیلے آدمی کے لیے بہت محنت اور وقت طلب ہے جس میں انتھک محنت کے ساتھ ساتھ انتہائی مستقل مزاجی کی بھی ضرورت ہے، لیکن آپ حضرات نے یہ بظاہر انتہائی مشکل کام بہت آسانی سے سر کرلیا ہے اور یوں پروجیکٹ کا ابتدائی مرحلہ الحمدللہ بخیر وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔
میری طرف سے آپ تمام حضرات کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں مبارکباد قبول ہو۔
والسلام
 
برادرم سمیع اللہ، یہ کام ہم منتظم ہونے کے ناطے نہیں کر رہے بلکہ اس وجہ سے کر رہے ہیں کہ ہم اس کو کرنے کے لئے وسائل اور معلومات رکھتے ہیں گو کہ محدود سہی۔ اور اردو محفل کا نصب العین بھی یہی ہے کہ اس کا ہر فرد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جو کچھ بھی اردو کمیونٹی کی نذر کر سکتا ہے اس کے لئے آگے آئے۔ اور جہاں کہیں بھی اردو ویب کے انفراسٹرکچر کو استعمال کرنے اور کسی قسم کے وسائل کی بات آتی ہے وہاں منتظمین کا رول شروع ہوتا ہے کہ حتیٰ الامکان وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ہمارا یہ کام بھی ایک عام محفلین کی حیثیت سے ہی ہے۔ اور یقین کریں کہ یہ ہمارا تنہا کیا ہوا کام نہیں ہے۔ اس میں آپ احباب کی موٹیویشن، کئی لوگوں کی ضرورتیں، کئی احباب کی ٹیسٹنگ اور فیڈ بیک اور دوسرے چینلز پر مستقل گفت و شنید و مشاورت سب کچھ شامل ہے۔ گو کہ بسا اوقات کاموں میں نتیجہ خیز حد تک پیش رفت ہونے میں توقع سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے لیکن یہ سب سستی اور عدم دلچسپی کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ دوسری مصروفیات کے باعث ہوتا ہے۔ آپ کے علم میں شاید یہ بات نہ ہو کہ اس حوالے سے ہم نے ڈریگن نیچرلی کی سپورٹ سے بھی تفصیلی بات چیت کی اور اس کے علاوہ دوسرے اوپن سورس اسپیچ سنتھیسس سسٹمز کی اسٹڈی بھی کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محفل کی تاریخ میں ایسا کئی بار ہوا ہے کہ احباب اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر کبھی تنہا کبھی ٹیم میں، کبھی خفیہ کبھی اعلانیہ اعلیٰ ترین کارنامے انجام دیتے آئے ہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری و ساری رہے گا ان شاء اللہ۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
جس دو رخی کی میپ کنورٹر کا ہم نے ذکرکیا ہے وہ در اصل ایک بائی پروڈکٹ ہے۔ یہ محض چند لائنوں کا کوڈ ہے جسے پروگرامنگ کی پ سے واقف شخص بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ جی کرے تو صفحہ کا سورس کوڈ ملاحظہ فرما لیں۔ اس کی ضرورت یوں پیش آئی کہ "ڈریگن نیچرلی اسپیکینگ" یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا۔ لہٰذا ہمیں اردو متن کا حرفاً حرفاً آسکی متبادل درکار تھا۔ اور اس کے لئے محفل کے کی بورڈ کی میپنگ کو ہی ہم نے سب سے مناسب گردانا۔ اب صورت یہ ہے کہ ڈریگن کو استعمال کرتے ہوئے دائیں جانب والے رومن متن کے خانے میں فوکس کریں اور جو کچھ بھی بولیں اس کا آؤٹ پٹ محض ایک کلک سے یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے اور بائیں جانب والے اردو خانے سے حاصل کرکے کہیں بھی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک اضافی لئیر ہمیں قبول تو نہیں ہے لیکن فی الحال یہ ہماری مجبوری ہے۔

ڈریگن کو مناسب طریقہ سے لرن کرانے کی ترکیب یہ ہے کہ سب سے پہلے ایک نئی پروفائل بنائیں اور اس کے تمام الفاظ کو جو ڈیڑھ لاکھ اندراجات پر مشتمل ہیں، حذف کر دیں تاکہ انگریزی کے الفاظ اردو کے ساتھ مکس نہ ہوں ورنہ مناسب نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔ اس کے بعد پروفائل کو محفوظ کر دیں۔ اگلے مرحلے میں اس قسم کی فونیٹک اور رومن میپنگ کی ایک ڈکشنری بنا کر اس میں امپورٹ کر لیں۔ پروفائل کو پھر سے محفوظ کر لیں اور ڈکٹیشن شروع کر دیں۔ :)

ٹھہریں! بہت خوش نہ ہوں کیوں کہ مذکورہ بالا ڈکشنری 5000 سے کچھ کم مفرد الفاظ پر مشتمل ہے جس کی کوئی خاص حیثیت نہیں اس پر طرہ یہ کہ اس کی رومائزیشن زیادہ درست نہیں ہے۔ کیوں کہ یہ تما فہرست گوگل اسکرپٹ کنورٹر کی مدد سے تیار کی گئی ہے جو اپنے آپ میں بہت زیادہ ایکیوریٹ نہیں ہے خاص کر اردو کے لئے۔ لہٰذا اگلا قدم یہ ہے کہ مفرادات کی ایک بڑی فہرست گوگل اسکرپٹ کنورٹر سے کنورٹ کر کے اس کی مینول پروف ریڈنگ کے لئے ویب پر فراہم کرانا ہے۔ گوگل سے کم و بیش 70-80 فیصد ایکیوریسی متوقع ہے جو کہ میرے خیال سے ایک بہت بڑا کام ہوگا اور مینول کام کا بوجھ کافی گھٹ جائے گا۔ :)

آخری کام یہ ہوگا کہ اس طرح حاصل کی گئی فہرست کو اوپن سورس اسپیچ ٹو ٹیکسٹ پروجیکٹس میں استعمال کر کے ایک قابل استعمال آلہ تیار کیا جائے۔

بائی پروڈکٹ کے طور پر ایسی فہرست دوسرے بھی کئی پروجیکٹس میں استعمال کی جا سکے گی ان شاء اللہ۔
سعود بھائی !
بعض اوقات میری سوئی غلط جگہ اٹک جاتی ہے۔ یہ شاید پہلے بھی زیر بحث آ چکا ہو لیکن میں دوبارہ پوچھنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ سپیچ سنتھسز میں فونیٹک کنورژن کی سمجھ تو آتی ہے لیکن رومن کنورژن کو ساتھ رکھ کر اضافی کام کیوں کیا جارہاہے؟
کیاڈریگن نیچرلی اسپیکینگ اسے ڈائریکٹ فونیٹک میں کنورٹ نہیں کر سکتا؟ اگر کر سکتا ہے پھر تو صرف فونٹک ٹیکسٹ کو مبدل میں ڈال کر اُردو یونیکوڈ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
 
صابر بھائی رومن اور فونیٹک ایک دوسرے کے لئے انٹرچینج ہو کر مستعمل ہو سکتے ہیں اس لئے ہم آپ کو مثال سے اپنی بات واضح کرتے ہیں۔

مٍال کے طور پر جب آپ کسی اسپیچ سنتھسائزر میں "محفل" بولتے ہیں تو وہ اس کو اپنی ڈکشنری میں کسی "mehfil" اندراج سے آواز کی مماثلت کے باعث زیادہ بہتر انداز میں میچ کرے گا اور نتیجتاً آپ کی آواز کو ٹیکسٹ میں بدلتے ہوئے "mehfil" یا اس سے ملتا جلتا کوئی ڈکشنری میں موجود لفظ ٹائپ کر دے گا۔ اب چونکہ ہمارا ٹارگیٹ اردو میں "محفل" لکھوانا ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ ڈریگن نیچرلی اسپیکن نامی سافٹوئیر یونیکوڈ سے نابلد ہے لہٰذا ہم چاہیں گے کہ وہ کچھ ایسا لکھ دے جسے ہم اردو مین تبدیل کر سکیں۔ اور وہ ممکنہ متبادل "mHfl" ہے۔ ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ میں ڈکشنری میں دو کالم ہوتے ہیں جن میں ایک لازمی ہوتا ہے جبکہ دوسرا اختیاری۔ یعنی ایک تو وہ جسے وہ سن کے میچ کر سکے اور دوسرا وہ جو (اگر الگ ہو تو) اس کو اس کی جگہ لکھنا ہے۔ ایک اجافی تبدیلی کا سبب ڈریگن کا یونیکوڈ سے نابلد ہونا ہے ورنہ ہم آؤٹ پٹ والے کالم میں بجائے mHfl لکھنے کے "محفل" ہی لکھ دیتے۔ خیر یہ مسئلہ اوپن سورس ٹولز کے ساتھ نہیں ہے جو اس کے استعمال کو زیادہ سہل بنائیں گے۔

ویسے آپ تھوڑا غور سے پڑھیں تو کسی نہ کسی طور ہم یہ وضاحت پچھلے پیغامات میں بھی کر چکے ہیں۔ پھر بھی ہماری بات واضح نہ ہو تو مزید وضاحت کی کوشش کر سکتے ہیں۔
 
محمدصابر

محفلین
سعود بھائی
یہ مجھے پتہ تھا کہ یہ سافٹویئر آواز کے ساتھ ’محفل‘ جوڑنے سے قاصر ہے لیکن آپ کی بات سے لگتا ہے کہ ’محفل‘ کی آواز کے ساتھ ’mHfl‘ جوڑنے سے بھی قاصر ہے۔
 
صابر بھائی یہ بھی ممکن ہے لیکن اس صورت میں آپ کو اپنی آواز میں ایک ایک لفظ ٹرین کرنا پڑے گا اور شاید وہ کسی اور صارف کے کام نہیں آئے گا جس کی آواز اور لہجہ آپ سے مختلف ہو۔ :)
 
arifkarim

معطل
سعود بھائی ایک سوال تھا: آپ نیچرلی اسپیکنگ کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں، نیز کیا ڈیڑھ لاکھ الفاظ کی لسٹ حذف کرنے کے بعد آپ کوئی ایرر آیا تھا؟ میرے پاس تو یہ لسٹ حذف کرتے ہی پروگرام نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ ورژن: 11 Premium
 
عارف بھائی ہمارے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمینٹ کے پاس اومنی پیج اور ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ کے تازہ ترین ورژنس کے لائسینس ہیں۔ :)
 
عارف بھائی ہمارے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمینٹ کے پاس اومنی پیج اور ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ کے تازہ ترین ورژنس کے لائسینس ہیں۔ :)

ابن سعید بھائی کیا کوئی ایسی اپلیکیشن بن سکتی ہے کہ جس کے دو خانے ہوں ایک میں ہم اردو لکھے کسی بھی کی بورڈ سے تو دوسرے خانےمیں اس کے انگلش key-strokes آجا ئیں۔
مثلاً
میں نے لکھا "ابن سعید" اردو والے کھانے میں جبکہ ان الفاظ کی سٹورکس مقتدرہ کی بورڈ سےکچھ ایسے بنیں گے، "hbn aeyd" ۔
یہ اس لیے تاکہ اگر ڈریگن میں کوئی نئے لفظ کا اضافہ کرنا ہوتو ہم اس چھوٹی سی اپلیکیشن کے ذریعے کرسکیں بنا کسے جھنجٹ کے۔
 
برادرم عویدص ایسی ایپلیکیشن تو ہم نے بنا ہی رکھی ہے جو دو طرفہ کام کرتی ہے۔ لیکن اس میں کیبورڈ میپنگ اردو پیڈ والی ہے۔ دوسرے کیبورڈ لے آؤٹ کے لئے بنانا بھی چنداں مشکل نہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے الفاظ شامل کرتے ہوئے بجائے ایک ایک لفظ تبدیل کرنے کے پوری ٹیکسٹ فائل تبدیل کی تھی اور اس کام کے لئے بھی ہم نے چھوٹی سی اسکرپٹ لکھ رکھی ہے لیکن وہ بھی اردو پیڈ والی میپنگ پر ہی مشتمل ہے جسے دوسرے لے آؤٹ کے لئے بدلنا چنداں مشکل نہیں۔
 
پھر آپ مقتدرہ کی بورڈ کےلیے کب اس اپلیکشن کو قابل عمل بنا رہے ہیں؟ :grin:
 
Top