ابن سعید
خادم
ہمیں علم نہیں کہ مقتدرہ کے کی بورڈ میں کس کی پر کیا میپ کیا گیا ہے۔ ورنہ اس کو بھی شامل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ کیا آپ ایک کام کر سکتے ہیں کہ کئی سارے ایسے اردو کی بورڈ جو رواج میں ہیں ان کی میپنگ کی ٹیبل بنا دیں۔ پہلے کالم میں اردو حروف تہجی اور ضروری علامات اور اس کے بعد ایک ایک کالم ہر کی بورڈ کی متعلقہ میپ کے ساتھ۔ اگر ایسی فہرست ہمیں مل جائے تو ہم اسی ٹول میں کسی بھی کی بورڈ کنورٹر کا انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کر دیں گے ان شاء اللہ۔