نیرنگ خیال
لائبریرین
میں نے دھاگہ کھولنے سے پہلے تلاش کا سہارا لیا ہے مگر ایسا دھاگہ تلاشنے میں ناکام رہا ہوں۔ اگر ایسا کوئی دھاگہ پہلے سے موجود ہے تو منتظمین اس بلا تامل حذف کر سکتے ہیں۔
اک خیال آج آ ٹپکا ہے کہ شعراء کرام نے اپنی شاعری میں محاورات کا بہت خوب استعمال کیا ہے۔ جس میں میر انیس اور داغ کا نام میری نظر میں انفرادی مقام رکھتا ہے۔ اس کھیل کا مقصد ایسے تمام اشعار کو یہاں لانا ہے جن میں محاورات کا استعمال ہوا ہے۔ اور محاورات کی نشاندہی بھی کر دی جائے تو بہتر ہوگا کہ مجھ جیسے کم علم کو نئے محاورات سے آشنائی حاصل ہو جائے گی۔
تو شروع کرتا ہوں داغ کے اک زبان زد عام شعر سے
نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہدو
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے