اردو شعرخوانی کا ایک چینل - آرا مطلوب ہیں!

بندے نے کچھ احباب کے ساتھ مل کر اردو کے شعری ادبِ عالیہ کو پڑھ کے سنانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ شعر خوانی کے سوا باقی ذمہ داری زیادہ تر دوسروں پر عائد ہوتی ہے۔ اگر تقدیر ساتھ دے تو اس کام کو آگے بڑھانے کا ارادہ ہے۔
آج اس سلسلے کی پہلی وڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی ہے۔ دوستانِ محفل سے آرا و تجاویز مطلوب ہیں۔ کڑی سے کڑی تنقید پر زیادہ سے زیادہ شکرگزار ہوا جائے گا۔ ان شاء اللہ!
 
بہترین کاوش. مزید بہتری کی گنجائش فی الحال نظر نہیں آئی.
یوٹیوب پر ڈالنے کے ساتھ ساتھ ایک فیس بک پیج بنا کر وہاں سے بھی شئر کر دیا کریں تو زیادہ افراد تک رسائی بہتر طریقے سے ہو جائے گی.
 
فہد اشرف

محفلین
بہت اچھی شروعات ہے راحیل بھائی، اس سلسلے کا کوئی ایک ٹائٹل بھی ہونا چاہیے جس سے اسے یوٹیوب پر آسانی سے سرچ کیا جا سکے۔
 
بہت اچھی شروعات ہے راحیل بھائی، اس سلسلے کا کوئی ایک ٹائٹل بھی ہونا چاہیے جس سے اسے یوٹیوب پر آسانی سے سرچ کیا جا سکے۔
راحیل بھائی سے نام رکھوائیں گے تو ہو چکا با آسانی سرچ۔
شعری ادبِ عالیہ پڑھ کر لوگوں نے سمجھنا ہے کہ کسی عالیہ نامی شاعرہ کی شاعری ہے۔
شعر خوانی بھی سیدھا چار ہاتھ اوپر سے گزرنا ہے۔ بلکہ فتویٰ بھی آ جانا ہے کہ قرآن خوانی ہوتی ہے۔ اس نے شعر خوانی شروع کر دی ہے۔ توبہ توبہ۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس زبردست کاوش پر بے پناہ داد! کوشش کیجیے گا، ابتدا میں ہی اس پراجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ کارآمد افراد کو شامل کر لیا جائے تاکہ تسلسل ٹوٹنے نہ پائے۔ نیک تمنائیں! :)
 
اسی چینل سے متعلقہ، فیس بک پیج ، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بنا لیں بلکہ گوگل پلس اور ڈیلی موشن بھی بنا لیں اور سب کو ایک ساتھ ہی اپ ڈیٹ کردیا جائے اور سب اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کا ربط بھی موجود ہو تو زیادہ کار آمد ہوسکتا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
زبردست کام کا شروع کیا ہےراحیل بھیا،مستقل مزاجی سے اس سلسلے کو آگے بڑھائیے گا،اس سے ادبی تسکین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میرے لیے بہت سے الفاظ کو درست تلفظ سے ادا کرنا بھی ممکن ہوسکے گا۔خوش رہیے
 
ماشاء اللہ بہترین کام کر رہے ہیں رب کرے کہ آپ کو اس کام میں آسانیاں پیش ہوں
آمین۔ شکریہ۔
بہترین کاوش. مزید بہتری کی گنجائش فی الحال نظر نہیں آئی.
یوٹیوب پر ڈالنے کے ساتھ ساتھ ایک فیس بک پیج بنا کر وہاں سے بھی شئر کر دیا کریں تو زیادہ افراد تک رسائی بہتر طریقے سے ہو جائے گی.
حکم کی تعمیل ہوئی۔
ایک خود غرضانہ مشورہ ہے.
دیوانِ غالب پورا پڑھ ڈالیں. ایپ میں ڈالوں گا. :p
ہمیں آپ کا بھروسا نہیں۔ کسی بڑے سے کہلوائیے۔
ہماری بھی عرضی سنا کیجئے
حضور آپ لکھتے رہا کیجئے
اتنی غزلیں جو لکھتے رہتے ہو
کام کیا دوسرا بھی ہے کوئی؟
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
ویڈیو کو مونو ٹائز نہیں کیا آپ نے؟
کچھ دیر میں کرنے کا ارادہ تھا۔ آپ کے ارشاد پر ابھی کر دیا۔ اور بھی کوئی مشورہ دیجیے۔
ارے واہ! اس بہانے آپ کی آواز سننی بھی نصیب ہوئی
اچھے لوگ بہانوں کا سہارا نہیں لیتے۔
بہت اچھی شروعات ہے راحیل بھائی، اس سلسلے کا کوئی ایک ٹائٹل بھی ہونا چاہیے جس سے اسے یوٹیوب پر آسانی سے سرچ کیا جا سکے۔
شکریہ۔ اسے اکثر جگہوں پر Deepuck Media یعنی چینل کے نام سے سرچ کیا جا سکے گا، ان شاء اللہ۔
اس کے علاوہ کوئی راہ میری سمجھ میں نہیں آئی۔ تم بتاؤ۔
شعر خوانی بھی سیدھا چار ہاتھ اوپر سے گزرنا ہے۔ بلکہ فتویٰ بھی آ جانا ہے کہ قرآن خوانی ہوتی ہے۔ اس نے شعر خوانی شروع کر دی ہے۔ توبہ توبہ۔
داد نہیں دی جا سکتی اس کی۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اچھی کوشش ہے۔پی ٹی وی کی یاد دلادی۔
میرے لیے اس سے زیادہ فخر کی بات کیا ہو سکتی ہے؟
اس زبردست کاوش پر بے پناہ داد! کوشش کیجیے گا، ابتدا میں ہی اس پراجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ کارآمد افراد کو شامل کر لیا جائے تاکہ تسلسل ٹوٹنے نہ پائے۔ نیک تمنائیں! :)
بہت شکریہ، فرقان بھائی۔ کار آمد افراد سے کیا مراد ہے؟ کھل کر بتائیے۔ اپنا ہی گھر سمجھیے!
اسی چینل سے متعلقہ، فیس بک پیج ، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بنا لیں بلکہ گوگل پلس اور ڈیلی موشن بھی بنا لیں اور سب کو ایک ساتھ ہی اپ ڈیٹ کردیا جائے اور سب اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کا ربط بھی موجود ہو تو زیادہ کار آمد ہوسکتا ہے۔
شکریہ۔ انسٹا گرام کے علاوہ باقی کام ہو گئے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا فائدہ کیا ہو گا؟
زبردست کام کا شروع کیا ہےراحیل بھیا،مستقل مزاجی سے اس سلسلے کو آگے بڑھائیے گا،اس سے ادبی تسکین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میرے لیے بہت سے الفاظ کو درست تلفظ سے ادا کرنا بھی ممکن ہوسکے گا۔خوش رہیے
شکریہ، بھائی۔ میں بھی لغت سے بچنے کے لیے یہی حیلے کرتا آیا ہوں۔ :laughing::laughing::laughing:
 
عاطف ملک

محفلین
اسی چینل سے متعلقہ، فیس بک پیج ، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بنا لیں بلکہ گوگل پلس اور ڈیلی موشن بھی بنا لیں اور سب کو ایک ساتھ ہی اپ ڈیٹ کردیا جائے اور سب اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کا ربط بھی موجود ہو تو زیادہ کار آمد ہوسکتا ہے۔
زبردست آئیڈیا ہے
شکریہ۔ انسٹا گرام کے علاوہ باقی کام ہو گئے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا فائدہ کیا ہو گا؟
"DOG FILTER":p
نہیں! وہ SnapChat پر ہوتا ہے (n)
رہنے دیں،کوئی فائدہ نہیں :D
شکریہ۔ اسے اکثر جگہوں پر Deepuck Media یعنی چینل کے نام سے سرچ کیا جا سکے گا، ان شاء اللہ۔
اس کے علاوہ کوئی راہ میری سمجھ میں نہیں آئی۔ تم بتاؤ۔
یہ Deepuck کہیں Sirf Tum والا "دیپک" تو نہیں ہے؟؟

اس کوشش پر بہت بہت مبارک ہو راحیل بھائی!
اللہ آپ کو یہ کام مستقل طور پر جاری رکھنے کی ہمت عطا کرے۔
اردو محفل کا حصہ بننے کے بعد اردو سے واقعتاً محبت ہو گئی ہے اور اس میں تمام محفلین کا خفیہ و اعلانیہ ہاتھ ہے۔
بہت ساری دعائیں آپ سب لوگوں کیلیے :)
میرے ذمے کوئی کم نہ لا دینا۔میں کوئی نئیں کرنا :p
 
جیسے امان اللہ زرگر بھائی نے فرمایا کہ اس بہانے جناب راحیل فاروق صاحب کی آواز سننے کو مل گئی۔ میرا مشورہ ہے کہ کاوش اچھی ہے اگر موسیقی کے بغیر ہو، کیونکہ موسیقی کے ساتھ کلام پہلے ہی مختلف ویب سائٹس پر موجود ہے جیسے رنجش۔ بہت عرصہ پہلے کسی ویب سائٹ پرشعرا کا اپنا کلام خود پڑھتے سنا تھا اس میں شاید جون ایلیا ایک ویڈیو بھی جس میں وہ غزل اپنے انداز میں پڑھ رہے تھے۔ اسی طرح اور شعرا اکرام کا اپنے اپنے منفرد اندازمیں اپنا کلام خود پڑھنے کا آڈیو اور ویڈیو کی صورت میں اچھا آرکائیو تھا۔ اب وہ تمام ویڈیوز تو یو ٹیوب پر موجود ہیں لیکن وہ ویب سائٹ یاد نہیں کون سی تھی۔ بس اتنا یاد ہے صرف وہی ایک سائٹ تھی جس پر شعرا کا کلام صوتی شکل میں بغیر موسیقی کے اصلی حالت میں موجود تھا۔
خیر یہ ایک طالبعلمانہ مشورہ ہے، باقی سینئرزحضرات زیادہ بہتر جانتے ہیں۔
 
Top