مغزل
محفلین
محفل کے بہت سے اراکین کو اعراب و علامات کے استعمال میں دقت پیش آتی ہے بالخصوص ’’ شعبہ اردوادب ‘‘ میں تو اس کی حیثیت اور ضرورت پیاسے اور پانی کی سی ہے ، فرداً فرداً وضاحت بھی جاری رہتی ہے ،مگر آج جی میں آیا کہ اسے باقائدہ ایک جدول کی شکل میں پیش کیا جائے تاکہ اراکین باآسانی ’’ اردو کلیدی تختہ ‘‘ کا استعمال جاری رکھ سکیں، ابتداء میں تو مجھے بھی دقت ہوئی کہ جدول بنانا کوئی آسان کام تو ہے نہیں اور وہ بھی مجھ ایسے طفلِ مکتب کے لیے، بہر حال ابتدائی شکل پیش کرتا ہوں امید ہے آپ احباب کے لیے آسانیا ں بہم ہوں گی ، میں شکر گزار ہوں سیدہ شگفتہ کا کہ جن کی وجہ سے مجھے جدول بنانے کی طرف اشاریہ ملا اور سعود بھائی کا کہ جن کے دستخط سے مجھے ربط ملا، اور بالخصوص اپنے ہم منصب فرخ منظور المعروف سخنور بھائی کا کہ ان سے مشاورت کے بعد یہ جدول پیش کرنے کی جسارت کرپارہا ہوں ۔ امید ہے احباب و اراکین اپنے مرالسلات میں آسانی پائیں گے ۔ ( کہیں مجھ سے غلطی رہ گئی ہو تو نشاندہی فرما کر مشکور ہوں )۔
والسلام ، الداعی الخیر، خاکسار: م۔م۔مغل
پیشکش : مدیرانِ شعبہ اردو ادب