میں نے فورم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں عماد نستعلیق کی ڈاؤنلوڈ کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔ اسے ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے:
عماد نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں
میں نے اسی سلسلے میں اردو ویب بلاگ پر بھی ایک پوسٹ کر دی ہے۔
دوسرے نستعلیق فونٹس کی طرح اوپن آفس اس کا بھی ستیا ناس مار رہا ہے۔
اردو ویب کا ایک الگ سے ڈاؤنلوڈ انٹرفیس ہونا چاہیے جو فورم سے الگ ہو اور باہر سے صارفین وہاں آکر اردو سے متعلق سافٹیویرز اتار سکیں۔ اس طرح ان کے لیے آسانی ہوجائے گی۔ ڈاؤنلوڈ سائٹس کا عمومًا ایک مخصوص انٹرفیس اور الگ شناخت ہوتی ہے۔