اردو عماد نستعلیق ایک قدم اور آگے

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ، جزاک اللہ، الحمداللہ۔۔:)
اللہ تعالی جواد کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور ان کے کام میں اور برکت عطافرمائیں۔ آمین
ان کی سعادت مندی ہے کہ انہوں نے اعجاز اختر صاحب کی بات مان لی ہے۔
کیا انہوں نے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فونٹ کی ڈاؤنلوڈ کو اپڈیٹ کر دیا ہے؟
 

arifkarim

معطل
بہت خوب، جواد بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ فانٹ کئی مہینے سے ایسے ہی پڑا تھا۔ آخر مجھے ہی پہلا قدم اٹھانا پڑا اور اب دیکھئے کہ اصل ڈویلوپرز واپس اس میدان میں‌آگئے ہیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ شاکرالقادری صاحب نے نماز فجر کے فضائل بھی ساتھ ہی بیان کر دیے ہیں۔ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
مسئلہ دو لاءنوں کز درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہے جسکی وجہ سے نیٹ پر اسکا استعمال بہت مشکل ہے۔ بلکہ بہت پہلے ایک کتاب کی کتابت اس فونٹ میں کرنی چاہی تو وہ بھی ممکن نہ ہو سکی کیونکہ دو لائنوں کے درمیان فاصلے کی وجہ سے ایک صفحہ پر بہت کم مواد سمایا جا سکا۔
 

باسم

محفلین
جواد بھائی بہت خوب اب اردو عماد نستعلیق اچھا فونٹ ہوتا جارہا ہے
آپ کی محنت کی قدر کرتے ہیں
 

arifkarim

معطل
میں نے فورم کے ڈاؤنلوڈ‌ سیکشن میں عماد نستعلیق کی ڈاؤنلوڈ کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔ اسے ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے:

عماد نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں

میں نے اسی سلسلے میں اردو ویب بلاگ پر بھی ایک پوسٹ کر دی ہے۔

فانٹس کو مسلسل اپڈیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیا ایک اوپن ایف ٹی پی سائٹ کا انتظام ہو سکتا ہے، جہاں پر فانٹ ڈویلوپرز اپنے فانٹ کے اپڈیٹس آسانی کیساتھ ایڈ کر سکیں؟ تاکہ لوگوں تک انکی رسائی بہتر طریقے سے ممکن ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ طریقے پر فانٹس اپڈیٹس کیلئے ہمیں پوسٹس کے مابین تلاش کرنا پڑتا ہے اور اکثر اوقات لنکس ایکسپائر ہو جاتے ہیں :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، جو لوگ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں کوئی فائل اپلوڈ کرتے ہیں، وہ اس ڈاؤنلوڈ کو بعد میں ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں، یعنی اسی کی جگہ نئی فائل اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فائلیں رکھنا بہتر اور محفوظ طریقہ ہے۔
 

دوست

محفلین
اردو ویب کا ایک الگ سے ڈاؤنلوڈ انٹرفیس ہونا چاہیے جو فورم سے الگ ہو اور باہر سے صارفین وہاں آکر اردو سے متعلق سافٹیویرز اتار سکیں۔ اس طرح ان کے لیے آسانی ہوجائے گی۔ ڈاؤنلوڈ سائٹس کا عمومًا ایک مخصوص انٹرفیس اور الگ شناخت ہوتی ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
Screenshot-2.png

اوبنٹو میں اوپن آفس ورڈ‌ پروسیسر استعمال کرتے ہوئے عماد نستعلیق میں‌لکھی گئی تحریر۔​
 

دوست

محفلین
دوسرے نستعلیق فونٹس کی طرح اوپن آفس اس کا بھی ستیا ناس مار رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب کا ایک الگ سے ڈاؤنلوڈ انٹرفیس ہونا چاہیے جو فورم سے الگ ہو اور باہر سے صارفین وہاں آکر اردو سے متعلق سافٹیویرز اتار سکیں۔ اس طرح ان کے لیے آسانی ہوجائے گی۔ ڈاؤنلوڈ سائٹس کا عمومًا ایک مخصوص انٹرفیس اور الگ شناخت ہوتی ہے۔


ہر نئی سائٹ کا مطلب اس کی منیجمنٹ کا علیحدہ اوور ہیڈ ہے، اور فی الحال میرے پاس مزید سائٹس سیٹ اپ کرنے اور ان کو منظم کرنے کی فرصت نہیں ہے۔
محفل فورم کا ڈاؤنلوڈ سیکشن ڈاؤنلوڈ ڈیٹابیس کے طور پر صحیح کام دے رہا ہے۔ یہاں مہمان یوزرز کے ڈاؤنلوڈ کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوپن آفس پر نستعلیق فونٹس کے خراب ڈسپلے میں ان نستعلیق فونٹس کا قصور نہیں ہے، خود لینکس میں ابھی تک اوپن ٹائپ کے لیے اچھا راسٹرائزر نہیں بن سکا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے نبیل۔ اسی وجہ سے میں عرصے سے محض ونڈوز استعمال کرنے کے لئے مجبور ہوں۔ یوں بھی دفتر یا گھر کے لیپ ٹاپ میں ونڈوز چوری کا نہیں۔۔
عماد نستعلیق میں اب بھی وہی خامی باقی ہے۔ ہمزہ بڑی ے مفرد کیریکٹر تو کام کر رہا ہے، لیکن دوسرے حروف سے مل کر نہیں۔ ’گئے‘ تین کنجیوں سے ہی تائپ کرنا پڑے گا۔ اور جہاں میری اپنی ٹائپ کی ہوئی یا میرے کی بورڈ سے مشق کرنے والے وہ لوگ جن سے میں نے تفہیم اور دعوۃ القرآن ٹائپ کروائی ہیں، سب جگہ دو کیریکٹر والا ’گئے‘ ہے یعنی گ مثبت ہمزہ بڑی ے۔ اور یہ فانٹ اس میں ناکام ہے۔
خدارا یہ نہ کہیں کہ اس طرح ’گئے‘ غلط ہے۔ میں زیادہ صحیح اسی کو مانتا ہوں۔محض‌ان پیج میں مشاق لوگوں کی یہ عادت ہے شاید، جو میں الحمد لللہ نہیں۔
 
Top