بہت غصہ آیا جب ایک فونٹ پسند آنے کے بعد ڈاؤن لوڈ نہیں ہوا۔ بعد میں پتہ چلا کہ کمرشل فونٹ ہے۔ کیا یہ فونٹ کمپنی کے اشتہار کے لئے شامل کیے گئے ہیں؟
السلام علیکم!
یہ کام اردو یونی کوڈ کی ترقی کے لئے یہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ میری طرف سے محفل کی پوری ٹیم کو اردو کی اس شاندار ترویج پر مبارکبار قبول ہو۔ میں امید کرتا ہوں کہ محفل فورم اردو یونی کوڈ کی ترویج میں اسی طرح اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
اگر مستقبل میں نئے فونٹس ڈالے جائیں تو برائے مہربانی ان کو تاریخ کے حساب سے لسٹ کیجیے تاکہ ہمیں ان نئے فانٹس کو ڈھونڈنے میں آسانی ہو۔
اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
محفل اور القلم پر بعض احباب، تمام فانٹس ایک ساتھ اتارنے کے خواہشمند ہیں۔ میں نے ابھی حساب لگایا ہے کہ اگر موجودہ فانٹس کو سیریز پر تقسیم کیا جائے تو کل 20 سیریز نکلتی ہیں، جنکا الگ الگ زپ پیکج بنایا جا سکتا ہے۔ گو کہ یہ فیچر بڑی فانٹ سیریز کی ڈاؤنلوڈنگ کیلئے مفید ہوگا، مگر اسکے ذریعہ چھوٹی فانٹ سیریز کی ڈاؤنلوڈنگ بھی "سست" افراد کیلئے مزید آسان ہو جائے گی کل حجم تمام سیریز کو ملا کر 110 ایم بی سے زیادہ نہیں ہے۔ کیا کہتے ہیں ابن سعید بھائی؟
جو احباب فونٹ کو کسی ڈاؤنلوڈ مینیجر کی مدد سے ڈاؤنلوڈ کرنا چاہیں یا کسی مخصوص فونٹ کی تشہیر اپنے بلاگ یا ویب سائٹ وغیرہ پر کرنا چاہیں ان کی سہولت کے لئے ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب فونٹس کی اضافی ریسورسیز والی ونڈو میں ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ لنک فراہم کر دیا گیا ہے۔
اگر احباب کا اصرار ہوا تو اپنی مرضی کا متن لکھنے کی سہولت شامل کی جا سکتی ہے پر میں نہیں سمجھتا کہ یہ اتنا ضروری ہے۔
سوائے PDMS سیریز کے باقی فانٹس اتارے جا سکتے ہیں۔ یہ سیریز چونکہ بذات خود ایک اطلاقیہ ہے۔ اسلئے اسکے فانٹس کو یوں عام کرنے سے کاپی رائٹ کی سیریس خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم ایس سیریز کے فونٹ کامرشیل ہیں اور ان کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے دستیاب کرانا پائریسی کے زمرے میں آتا ہے۔
میرے مزید دو پیسے۔۔۔
میرے خیال میں تو یہ بہت ضروری ہے۔ کسی بھی فونٹ ڈائریکٹری میں ایسے پریویو کی سہولت اسی لیے موجود ہوتی ہے تاکہ ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے فونٹ کا جائزہ لیا جا سکے۔ اردو/عربی فونٹس کے لیے تو اس کی ضرورت اور بھی زیادہ ہے کیونکہ حروف کی اشکال جگہ کی مناسبت سے بدلتی رہتی ہیں، اور کوئی بھی صارف فونٹ کو ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے اس فیچر کو استعمال کر کے اپنی ضروریات کے مطابق فونٹ کو جانچ سکتا ہے۔ اگر اپنی مرضی کا متن لکھنے کی سہولت موجود نہ ہو، تب بھی کم از کم Sample Text میں موجود حروفِ تہجی کے پریویو کو فونٹ کے مشین میں نصب ہونے کے ساتھ مشروط نہیں ہونا چاہیے۔
فونٹ سَرور میں لائنو ٹائپ کے عربی فونٹس بھی شامل ہیں اور ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہیں، لیکن لائنو ٹائپ کے EULA کے آرٹیکل 1.6 کے مطابق فونٹس کو اس طرح ڈسٹریبیوٹ کرنا منع ہے۔ باقی آپ احباب بہتر جانتے ہیں۔