تفصیلی جواب کا شکریہ ۔ واقعی جمیل خط نما ایک نہایت مفید اپلیکیشن ہے ۔ جس سے ہم بہت اچھے طریق سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں میں پوری ٹیم کا بے حدمشکور ہوں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس کی جزا دے۔
ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن کا انتظار رہے گا۔ پروگرامنگ تو مجھے آتی نہیں اس لئےایک ورڈ فائل میں فانٹس کا کیٹیلاگ بنا کر رکھا ہوا تھا جس میں اس وقت تک میسر تمام فانٹس کا تصویری نمونہ رکھا ہوا تھا ۔ اسے محفل پر بھی پی ڈی ایف کی صورت میں پیش کیا تھا ۔
سارے فونٹس ایک ہی بار تو استعمال نہیں کرتا لیکن اکثر اوقات مجھے فونٹس کے انتخاب کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب میرے پاس انٹرنیٹ موجود نہ تھا کہ ویب سائٹ پر جا کر سارے فونٹس کو چیک کرکے ڈاونلوڈ کرسکوں۔ اس کا حل میں نے یہی رکھا ہوا تھا کہ ایک ڈائریکٹری میں سارے فانٹس ڈاونلوڈ کرکے رکھے ہوئے تھے تاکہ بوقت ضرورت انہیں انسٹال کرکے استعمال کیا جاسکے۔