اردو فانٹ انسٹالر پیکج کی تیاری

یہ تجویز میں پہلے ہی نبیل برادر کو دے چکا ہوں، لیکن ایک بار پھر آپ سب کے سامنے پیش کر رہا ہوں، یونیکوڈ اور نستعلیق اردو کے تمام فانٹس ایک جگہ جمع تو کر لیئے ہیں اب اس کا ایک آسان سا انسٹالر پیکج تیار کرنا ہے جو کہ خود بخود صارف کے ونڈوز کے فانٹ فولڈر میں یہ تمام فانٹس انسٹال کر دے۔ اسکے لئے اگر کوئی دوست مجھے ایسا پروگرام بتا سکیں جو کہ اس کام کو کرنے کو سہل کر دے تو بڑی مہربانی ہوگی، میں اس پراجیکٹ پر کچھ وقت لگانا چاہتا ہوں، اگر کوئی بنا بنایا انسٹالر پیکج سسٹم کچھ رقم کے عوض خردینا بھی پڑتا ہے تو تب بھی بتا دیں میں‌کوشش کر کے اسے خرید لوں تاکہ اردو کے یہ فانٹس زیادہ سے زیادہ لوگوں تک آسانی سے پہنچ جائیں۔
 
جناب اس کام کیلئے فونٹ زپ سب سے بہترین پروگرام ہے اسکا ٹرائل ورژن آپ یہاں سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں
ویسے اسکا فل ورژن احباب کی مہربانی سے نیٹ پر وافر مقدار میں ملتی ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عبدالمجید۔ فونٹ زپ اچھا پروگرام لگ رہا ہے اور یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔ لیکن انیس کی تجویز بھی درست ہے کہ اب مشہور اور زیادہ استعمال ہونے والے فونٹس کا انسٹالر پیکج تیار کر لیا جانا چاہیے۔ یا کم از کم چند ایسے انسٹالر پیکج تیار کر لیے جانے چاہییں جن کے ذریعے تمام مشہور فونٹس ڈلیور کیے جا سکیں۔
 
جی نبیل بھائی مجھے اتفاق ہے آپسے اس سلسلے میں محترم شاکر القادری بھائی سے کچھ بات ہوئی ہے امید ہے کہ انشاءاللہ یہ مرحلہ بھی سرانجام دیا جائے گا
 

arifkarim

معطل
فانٹ زپ میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر پہلے سے کوئی فانٹ انسٹالڈ ہو اور اسکا اپڈیٹ ڈالنا ہو تو مسئلہ کرتا ہے۔ اسی لئے ہمنے اردو کینڈا والوں کی سائٹ کیلئے Acresso_Installshield_2009_Professional کا انتخاب کیا تھا۔ گو کہ ہم فانٹ زپ پر تجربہ کر چکے تھے۔ اسکا فائدہ یہ ہے کہ اگر کوئی فانٹ ونڈوز میں زیر استعمال بھی ہو، تب بھی اسے اپڈیٹ کرکے ونڈوز ری بوٹ کر دیتا ہے۔ جمیل نوری نستعلیق کا انسٹلر بھی اسی ٹیکنیک پر بنایا گیا تھا:
http://urdu.ca/1
 

فخرنوید

محفلین
میرے خیال سے آئی ٹی کے سوال و جواب میں اس پر پہلے بھی بحث ہو چکی ہے اور میں نے ایک اردو فونٹ انسٹالر بنایا بھی ہے اور اپنی ویب پر بھی رکھا ہے۔ ربط یہ رہا
 

arifkarim

معطل
اسی انسٹالر میں مزید نئے فانٹس کیسے شامل کئے جائیں تاکہ ایک جامع فانٹ انسٹالر پیکج کو لانچ کیا جا سکے۔

بھائی اسی فانٹ انسٹلر میں مزید فانٹس شامل کرنے کی بجائے، بہتر ہے اس پروگرام کی مدد سے نیا انسٹالر بنا لیا جائے۔ آجکل میں شاکر القادری صاحب ایک بلاگ پر اردو فانٹس ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔
ہماری اردو کینیڈا کا منصوبہ تھوڑا منفرد ہوگا۔ ہم بلاگز کی بجائے پی ایچ پی اور آٹو اپڈیٹڈ انسٹلر کے ذریعے اردو یونیکوڈ فانٹس کی ڈاؤنلوڈنگ ممکن بنائیں گے۔ کچھ مصرفیت کی وجہ سے اس پراجیکٹ پر ابھی کام شروع نہیں ہو سکتا :(
 
Top