انیس فاروقی
محفلین
یہ تجویز میں پہلے ہی نبیل برادر کو دے چکا ہوں، لیکن ایک بار پھر آپ سب کے سامنے پیش کر رہا ہوں، یونیکوڈ اور نستعلیق اردو کے تمام فانٹس ایک جگہ جمع تو کر لیئے ہیں اب اس کا ایک آسان سا انسٹالر پیکج تیار کرنا ہے جو کہ خود بخود صارف کے ونڈوز کے فانٹ فولڈر میں یہ تمام فانٹس انسٹال کر دے۔ اسکے لئے اگر کوئی دوست مجھے ایسا پروگرام بتا سکیں جو کہ اس کام کو کرنے کو سہل کر دے تو بڑی مہربانی ہوگی، میں اس پراجیکٹ پر کچھ وقت لگانا چاہتا ہوں، اگر کوئی بنا بنایا انسٹالر پیکج سسٹم کچھ رقم کے عوض خردینا بھی پڑتا ہے تو تب بھی بتا دیں میںکوشش کر کے اسے خرید لوں تاکہ اردو کے یہ فانٹس زیادہ سے زیادہ لوگوں تک آسانی سے پہنچ جائیں۔