اردو فورم انسٹال کرنے کے بعد ۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ اردو فورم انسٹال کرنے کی ہدایات پر کامیابی سے عمل کر چکے ہیں تو پہلے تو آپ کو اپنی نئی فورم انسٹال کرنے کی مبارک قبول ہو۔ :p فورم انسٹال کرنے کے بعد آپ اس کے ایڈمنسٹریشن کنٹرول پینل میں جا کر نئے زمرہ جات (categories) اور چوپالیں (forums) شامل کر سکتے ہیں۔ اب تک کے تجربات کے مطابق اردو فورم سیٹ اپ ہونے کے بعد عمومی طور پر سامنے آنے والے سوالات اور ان کے جوابات کو ذیل میں درج کیا جا رہا ہے اور اس فہرست کو بتدریج بڑھایا جاتا رہے گا۔

فورم کا لوگو کیسے تبدیل کیا جائے؟

فورم کے لوگو کی گرافک کی فائل templates/subSilver/logo_phpBB.gif ہے۔ اسے اسی نام کی دوسری گرافک سے تبدیل کرنے آپ کی فورم کا لوگو تبدیل ہو جائے گا۔

فورم کا پیج کن براؤزرز پر صحیح نظر آتا ہے؟

اردو فورم انٹرنیٹ ایکسپلورر 6.0 ، فائرفاکس اور اوپیرا پر صحیح نظر آتا ہے جبکہ اس میں شامل آن لائن ایڈیٹر اردو ویب پیڈ انٹرنیٹ ایکسپلورر 6.0 اور فائر فاکس پر صحیح کام کرتا ہے۔

کچھ صارفین کے نام ٹوٹے ہوئے کیوں نظر آتے ہیں؟

اردو فورم سیٹ‌اپ کرنے کا ایک pre-requisite ویب ہوسٹ‌ پر mbstring پیکج کا انسٹال ہونا ہے۔ mbstring کے بغیر فورم صحیح تو چلتی ہے لیکن 10 یا 12 حروف سے لمبے یوزر نیم ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اگر آپ کے ویب ہوسٹ‌ پر mbstring کی سپورٹ موجود نہیں ہے تو اپنی فورم کے ممبران کو اس بات سے مطلع کر دیں کہ وہ اپنے لاگ ان ناموں کی لمبائی ایک حد سے نہ بڑھائیں۔
 
یہ کیسے ممکن ہے کہ جب تک ایڈمن کی طرف سے پرمیشن نہ ہو کوئی رجسٹر ہونے والا ممبر کسی قسم کی پوسٹ نہیں کر سکتا ۔ اور یہ آپشن آٹومیٹکلی ہر نئے رجسٹر ہونے والے ممبر پر لاگو ہو جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کا ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ فورم سے آٹومیٹک رجسٹریشن ختم کرکے اسے ایڈمنسٹریٹر کی منظوری سے مشروط کر دیا جائے، لیکن یہ معلوم نہیں کہ ایسا phpbb2 میں کرنا ممکن ہے یا نہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
میں نے کل ہی مکی بھائی کا اردو پی ایچ پی بی بی 2 پیکیج لوڈ کیا ہے۔ اس میں شامل پوشاکیں بھی ایڈمن سے انسٹال کر لی ہیں۔ مسئلہ یہ ہےکہ ان کو ڈیفالٹ سے کیسے تبدیل کروں؟ مجھے اس میں شامل اسلامک پوشاک کو ڈیفالٹ اسٹائل بنانا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایڈمن سیکشن میں سٹائل سیٹنگز میں کسی سٹائل کو ڈیفالٹ سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
پی ایچ پی بی بی 2 اب کافی آؤٹ ڈیٹڈ ہو گیا ہے۔ بہتر ہوگا کہ کسی نئے فورم پیکج کا استعمال کیا جائے۔ القلم کا تیار کردہ اردو پی ایچ پی بی بی 3 پیکج یا اردو مائی بی بی پیکج استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
میں نے پی ایچ پی بی بی 3 پیکیج ٹرائی کیا تھا لیکن ایرر ہے کہ حل ہی نہیں ہو رہا۔ forumsdot.com پر ایک فورم بنایا تو ہے اب دیکھیں اس پر مشق کرتا ہوں۔
 

اظفر

محفلین
پی ایچ پی بی بی تھری میں ۔۔ میں نے کافی تجربات کیے ہیں ۔ کیا مسیلہ ہے بتائیں تو سہی
 

hamid ali

محفلین
پی ایچ پی بی بی میں ایک مسئلہ ہی بھی ہے کہ اس میں اردو کچھ گاربیج کی شکل میں دکھائی دے رہی ہے ایسا کیوں؟
 

مدرس

محفلین
کیا پی ایچ پی بی بی میں ایڈیٹر تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔؟
کہ اس کو میں اردو کے قابل بھی بنانا چاہتاہوں
لیکن فورم انگلش میں ہی ہے اور انگلش میں ہی رکھنا چاہتاہوں
لیکن اسمیں اردو تحریریں دائیں جانب سے شروع کرنا چاہتا ہوں
 

اظفر

محفلین
جی یہ آسانی سے ممکن ہے۔ آپ اپنی بات تفصیل سے لکھ دیں تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو ۔ پی ایچ پی بی بی میں اس طرح کی تبدیلیاں آسانی سے ممکن ہیں
 
Top