نبیل
تکنیکی معاون
اگر آپ اردو فورم انسٹال کرنے کی ہدایات پر کامیابی سے عمل کر چکے ہیں تو پہلے تو آپ کو اپنی نئی فورم انسٹال کرنے کی مبارک قبول ہو۔ فورم انسٹال کرنے کے بعد آپ اس کے ایڈمنسٹریشن کنٹرول پینل میں جا کر نئے زمرہ جات (categories) اور چوپالیں (forums) شامل کر سکتے ہیں۔ اب تک کے تجربات کے مطابق اردو فورم سیٹ اپ ہونے کے بعد عمومی طور پر سامنے آنے والے سوالات اور ان کے جوابات کو ذیل میں درج کیا جا رہا ہے اور اس فہرست کو بتدریج بڑھایا جاتا رہے گا۔
فورم کا لوگو کیسے تبدیل کیا جائے؟
فورم کے لوگو کی گرافک کی فائل templates/subSilver/logo_phpBB.gif ہے۔ اسے اسی نام کی دوسری گرافک سے تبدیل کرنے آپ کی فورم کا لوگو تبدیل ہو جائے گا۔
فورم کا پیج کن براؤزرز پر صحیح نظر آتا ہے؟
اردو فورم انٹرنیٹ ایکسپلورر 6.0 ، فائرفاکس اور اوپیرا پر صحیح نظر آتا ہے جبکہ اس میں شامل آن لائن ایڈیٹر اردو ویب پیڈ انٹرنیٹ ایکسپلورر 6.0 اور فائر فاکس پر صحیح کام کرتا ہے۔
کچھ صارفین کے نام ٹوٹے ہوئے کیوں نظر آتے ہیں؟
اردو فورم سیٹاپ کرنے کا ایک pre-requisite ویب ہوسٹ پر mbstring پیکج کا انسٹال ہونا ہے۔ mbstring کے بغیر فورم صحیح تو چلتی ہے لیکن 10 یا 12 حروف سے لمبے یوزر نیم ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اگر آپ کے ویب ہوسٹ پر mbstring کی سپورٹ موجود نہیں ہے تو اپنی فورم کے ممبران کو اس بات سے مطلع کر دیں کہ وہ اپنے لاگ ان ناموں کی لمبائی ایک حد سے نہ بڑھائیں۔