نبیل
تکنیکی معاون
یہ بات کافی خوش آئند ہے کہ ہمارے کئی دوست فری ویب ہوسٹس پر بھی اردو فورم انسٹال کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ بعض حضرات جیسے حکیم خالد نے تو فورم کی لک اینڈ فیل کو بھی کسٹمائز کرنا شروع کر دیا ہے۔ آپ دوستوں کی کامیابی خود ہمارے لیے باعث تقویت ہے۔
یہاں میں ایک گزارش کرنا چاہتا تھا کہ اوپن سورس سوفٹویر کی کامیابی اور ترویج کا بڑا انحصار اس کی یوزرز کمیونٹی بننے اور ان کی سپورٹ پر ہوتا ہے۔ میری آپ دوستوں سے جو کہ اب ایک اردو فورم کامیابی سے چلا رہے ہیں، درخواست ہے کہ اس سپورٹ فورم پر اپنے تجربات اور معلومات کا تبادلہ کرتے رہیں اور اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش آئے تو اپنے تجربات کی روشنی میں اس کا حل تجویز کریں۔ اس سے ہمیں اردو فورم سوفٹویر کو سپورٹ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
شکریہ۔