اردو لائبریری سائٹ کا اجراء

مہوش علی نے کہا:
میرے ذیل کے پیغام کے جواسب میں کچھ اراکین نے یہ کام کرنے کا بیڑا اٹھایا تھا
یہ لوگ پھر سے ہاتھ بلند کریں

مہوش علی نے کہا:
میڈیا وکی فارمیٹنگ کا اردو ترجمہ

وکی پیڈیا پر لائبریری کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم بات ہے کہ استعمال کنندہ اس پر کام کرنا سیکھیں۔

اسکا بہترین طریقہ میری نظر میں یہ ہے کہ میڈیا وکی فارمیٹنگ کے اس ٹوٹوریل کا اردو ترجمہ پیش کر دیا جائے

http://www.mediawiki.org/wiki/Help:Contents

بے بہت گہرائی میں نہ جایا جائے، مگر اہم اہم چیزوں کو ملا کر ایک ٹوٹوریل اردو میں تشکیل دیا جائے جو کہ آسان اردو الفاظ پر مشتمل ہو۔

یہ ایک اہم قدم ہے جس کے بغیر ہمارے مہمان وکی پر کام کرنے سے کترائیں گے۔

والسلام۔


اہم چیزیں یہ ہیں:
[align=left:489a980c70]
Reading
Navigation
Searching
Tracking changes
Editing
Editing pages
Starting a new page
Formatting
Links
Categories
Advanced Editing
Images
Tables
Templates
Variables
Managing files

[/align:489a980c70]

ایڈمن کے متعلق ٹوٹوریل بے شک رہنے دیا جائے۔

اور اس ٹوٹوریل کا لنک میں صفحہ (بلکہ ممکن ہو سکے تو آغاز میں ہر صفحہ پر ظاہر ہونے دیں۔ بعد میں بے شک اسے صرف صفحہ اول پر ہی رہنے دیا جائے اور باقی جگہ غائب کر دیا جائے۔

تو ہے کوئی اللہ کا بندہ جو ہاتھ بلند کرے؟ (ویسے میں نے دیکھا ہے کہ محب میں یہ بہت صلاحیت ہے کہ وہ کام کو عام انسانی نفسیات کو سامنے رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہو گی اگر وہ اس کام کا بیڑا اٹھائیں)۔

انتہائی نادم ہوں مہوش کہ یہ پیغام میں نے ابھی ابھی دیکھا اور خاصا افسوس بھی ہوا کہ کیوں‌اتنی دیر سے دیکھا۔ ویسے ایسا کوئی بھی کام ہو تو احتیاط ذ پ کر دیا کریں‌تاکہ اگر یہ پیغام نظر سے اوجھل ہو جائے تو بھی ان باکس میں‌دیکھ کر یاد آ جائے۔

میرا ہاتھ بھی بلند ہے اور مجھے کچھ تفصیل یہاں پر ہی سمجھا دیں‌ یا ذ پ کردیں۔ اس کے علاوہ چونکہ ہمیشہ کی طرح‌قیصرانی بھی ہے تو یہ کام بہت آسان ہو جائے گا کہ کیونکہ قیصرانی کے ساتھ مل کر کام کرنے میں حد درجہ آسانی رہتی ہے اور ہم دونوں کئی کام اس طرح‌ پہلے بھی کرچکے ہیں گو قیصرانی کا حصہ بقدر جثہ (قیصرانی کا جثہ بہت سمجھا جانا چاہیے کام کے لحاظ سے ) ہوتا ہے۔

قیصرانی تم سے بھی درخواست ہے کہ مجھے کام کے سلسلے میں‌ضرور ذ پ کر دیا کرو۔ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
اس اردو لائبرری سے اگر آپ اردو وکیپیڈیا پر کسی مضمون کا ربط دینا چاہیے تو بین الوکی ربط کا طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً "ممتاز مفتی" کی سوانح کی طرف ربط دینا ہو تو یوں دیں

کوڈ:
[[Wikipedia:ur:Mumtaz_mufti]]


[[Wikipedia:ur:ممتاز مفتی]]

اور جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اصل عنوان اور نظر آنے والے عنوان مختلف ہو سکتے ہیں، یوں
کوڈ:
[[مضمون کا اصل عنوان|نظر آنے والا عنوان]]
بیچ میں "|" کا استعمال کریں۔


جیس،

کوڈ:
[[Wikipedia:ur:Mumtaz_mufti]]


[[Wikipedia:ur:ممتاز مفتی]]

یہ دونوں ہماری میڈیا وکی سائیٹ پر کام نہیں کر رہے ہیں

کیا ہمیں آپ کے اردو وکیپیڈیا کو بطور ایکسٹرنل لنک دینا ہو گا؟ یا پھر کوئی آپشن کھولنا پڑے گا؟
 

جیسبادی

محفلین
جی طریقہ یہی ہے۔ مگر اس کو چالو کرنے کے لیے نبیل صاحب کو یہ کرنا پڑے گا جو یہاں دیا ہے
http://my.bzflag.org/w/Help:Interwiki_linking

اگر آپ دیکھیں تو wikisource وغیرہ اب بھی کام کر رہے ہونگے، وکیپیڈیا کے لیے ربط پر بتایا طریقہ کرنا ہو گا۔
 
Top