سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
بہت وقت سے خواہش تھی لائبریری میں ایک سروے کنڈکٹ کرنے کی ۔ اس پر کام اگر چہ شروع ہوا البتہ کچھ نہ کچھ وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی رہی۔ تاہم مجھے خوشی ہو رہی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ اُردو ڈیجیٹل لائبریری میں پہلا سروے ترتیب دیا ہے۔ سروے فارم موجودہ لائبریری اراکین کو ایمیل کر دیا جائے گا ۔ اراکین کی سہولت کے لیے یہ فارم یہاں فورم پر بھی اپلوڈ کر دیا جائے گا۔
اس سروے کو ترتیب دینے میں نبیل بھائی ، زکریا بھائی اور قیصرانی صاحب کی رہنمائی اور محنت مکمل طور پر شامل رہی ہے۔ نبیل بھائی نے ایک بار بھی نہیں ڈانٹا یا سخت سُست کہا جس طرح نبیل بھائی کی محنت پر پانی پھیر کر میں آسانی سے کہہ دیا تھا کہ نہیں نبیل بھائی اس شکل میں نہیں چاہیے ۔
سروے کے حوالے سے اعجاز اختر انکل آپ کی رہنمائی درکار ہے اگر آپ کچھ وقت نکال سکیں ۔
یہ سروے فارم ورڈ فائل کہ صورت میں ہے اور اس میں مختلف نوعیت کے سوالات شامل ہیں :
کچھ سوالات کے جوابات تحریر کرنا ہے ۔
ایسے ہر سوال کے ساتھ / سامنے جو شیڈڈ باکس آپ کو نظر آئے وہاں کلک کر کے سوال کا جواب تحریر کر دیں۔
کچھ سوالات کے جوابات ہاں یا نہیں کی صورت میں موجود ہیں ۔
کچھ سوالات کے جوابات متعدد مختلف آپشنز کی صورت میں موجود ہیں۔
ایسے ہر سوال کے جواب کے لیے آپ ہاں یا نہیں اور جہاں متعدد آپشنز جواب کی صورت میں ہوں وہاں اپنے منتخب جواب کو کلک کر دیں اور اسی ورڈ فائل میں سیو کر لیں۔
موجودہ لائبریری اراکین کے ایمیل ایڈریسز پہلے سے موجود ہیں تاہم اس فارم میں آپ اپنے اس ایمیل ایڈریس کی نشاندہی کریں جس کے ذریعے آپ لائبریری سے رابطے میں رہنا چاہتے / چاہتی ہیں۔
علاوہ ازیں آپ رابطے کے لیےاپنا ایک متبادل ایمیل ایڈریس بھی نشاندہی کر سکتے / سکتی ہیں۔
اس سروے فارم کو پُر کرنے کے لیے آپ کے سسٹم پر اردو کی بورڈ اگر پہلے سے موجود ہے تو آپ کو اردو تحریر کرنے میں دشواری نہیں ہو گی۔
اگر آپ کے سسٹم پر اردو کی بورڈ موجود نہیں ہے تو آپ نبیل بھائی کا لکھا ہوا اردو ایڈیٹر یا اردو ایڈیٹر لائٹ استعمال کر سکتے / سکتی ہیں اور اس میں لکھ کر کاپی پیسٹ کر لیں۔
ایڈٹ: ڈاؤنلوڈ کے روابط
اردو ایڈیٹر
اردو ایڈیٹر لائٹ
تمام اراکین کو سروے فارم ایمیل کر دیے جانے کی اطلاع یہاں اس تھریڈ پر دے دی جائے گی۔
سروے فارم موصول ہوجانے کے بعد ایک ہفتے کے اندر اس فارم کو پُر کر کے بھیج سکتے / سکتی ہیں۔
اگر آپ کو سروے فارم پُر کرنے میں کسی قسم کی تیکنیکی دشواری پیش آ رہی ہو تو اس تھریڈ پر اس کی نشاندہی کر سکتے / سکتی ہیں ۔
اگر آپ پہلے لائبریری رکن رہے / رہی ہوں اور فورم کی اپگریڈیشن کے بعد آپ کا نام موجود لائبریری اراکین کی فہرست میں شامل نہ ہو اور آپ دوبارہ اپنا نام اس فہرست میں شامل کرنا چاہیں تو اپنے نام کی نشاندہی یہاں اس تھریڈ پر کر سکتے / سکتی ہیں ۔ تاکہ آپ کو سروے فارم ایمیل کیا جا سکے۔
اگر آپ لائبریری رکن نہیں ہیں تاہم لائبریری میں شمولیت چاہتے / چاہتی ہیں تو دلچسپی رکھنے کی صورت میں یہاں اپنے نام کی نشاندہی کر دیں ۔ ایسے تمام اراکین کو بھی سروے فارم بذریعہ ایمیل بھیج دیا جائے گا۔
تاہم آپ سے درخواست ہے کہ اپنے نام کی نشاندہی جلد از جلد کر دیں۔
سروے کے حوالے سے کچھ ضروری نکات اس پوسٹ میں شامل کر دیے ہیں مزید نکات ذہن میں آنے اور ضرورت پڑنے پر شامل کر دوں گی۔
آپ سے درخواست ہے کہ اس سروے فارم کو پُر کرنے کے بعد درج ذیل ایڈریس پر بھیج دیں۔
library@urduweb.org
شکریہ