اردو لائبریری کی ویرانیاں

مہوش علی

لائبریرین
نئے اراکین کو میڈیا وکی پر کام کرنے کے لیے ٹوٹوریل کی ضرورت ہے۔ اس سے ان کو چیزیں سمجھنے میں بہت آسانی ہو گی۔(اور واقعی میڈیا وکی آسان ہے اور چار پانچ کتابوں کی نیویگشن بنانے کے بعد ہر چیز بچوں کا کھیل لگنے لگے گی)

مگر پورے ٹوٹوریل کو الٹے ہاتھ سے ٹائپ کرنا میرے لیے ممکن نہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نبیل بھائی،
وکی پر شاید صرف امیجز اپلوڈ ہو رہے ہیں، مگر زپ، ورڈ اور پی ڈی ایف اپلوڈ نہیں ہو رہے
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
نئے اراکین کو میڈیا وکی پر کام کرنے کے لیے ٹوٹوریل کی ضرورت ہے۔ اس سے ان کو چیزیں سمجھنے میں بہت آسانی ہو گی۔(اور واقعی میڈیا وکی آسان ہے اور چار پانچ کتابوں کی نیویگشن بنانے کے بعد ہر چیز بچوں کا کھیل لگنے لگے گی)

مگر پورے ٹوٹوریل کو الٹے ہاتھ سے ٹائپ کرنا میرے لیے ممکن نہیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نبیل بھائی،
وکی پر شاید صرف امیجز اپلوڈ ہو رہے ہیں، مگر زپ، ورڈ اور پی ڈی ایف اپلوڈ نہیں ہو رہے
مہوش بہن، کیا یہ ممکن ہے کہ آپ صرف نیویگیشن والے حصے کو ٹائپ کر دیں۔ ایک پی ایم بھیج رہا ہوں، اسے بھی دیکھ لیجئے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، میں فرصت ملتے ہی فائل اپلوڈ سیٹنگز کو درست کرتا ہوں۔

جب تک لائبریری سائٹ پر کوئی ٹیوٹوریل تیار نہیں ہوجاتا، اس وقت تک اردو وکی پیڈیا پر اس سلسلے میں موجود ٹیوٹوریل پر گزارا کیا جا سکتا ہے، یا اسے کاپی کرکے اس میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔

اردو وکی پیڈیا: تکنیکی معاونت
 

قیصرانی

لائبریرین
الف نظامی نے کہا:
گوشہ اطفال میں صوفی غلام مصطفی تبسم کا
“جھولنے“
بھی ڈال دیا جائے۔
جو محفل پر موجود ہے۔
بالکل درست کہا راجہ بھیا۔ دراصل مہوش بہن کتب کی فہرست بنا کر اس کے تمام ابواب کے پیج بنا رہی ہیں اور دیگر دوست اس پر مواد کو پیسٹ کر رہے ہیں
 

مہوش علی

لائبریرین
اراکین حضرات،

میں نے ایک چھوٹا سا آسان ٹوٹوریل یہاں پر پوسٹ کر دیا ہے کہ نئی کتابیں کیسے بنانی ہیں

یہ بہت آسان کام ہے اور آپ لوگ ضرور سے کوشش کریں
 
نبیل نے کہا:
محب، کھاتا بنانے کی آپشن سے تمہاری کیا مراد ہے؟ لائبریری سائٹ پر تو تمام لائبریری ٹیم کے کھاتے بنے ہوئے ہیں اور جہاں تک مجھے علم ہے، اس سائٹ پر ازخود رجسٹر نہیں کیا جا سکتا۔

وکی پر کام شروع میں سیکھنا پڑتا ہے لیکن اس پلیٹ فارم پر کیے گئے کام کی کہیں زیادہ افادیت ہے۔ اس لیے میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ وکی سائٹ پر کام سے واقفیت حاصل کریں۔

نبیل پہلے میں بھی یہی سمجھا کہ میرا کھاتہ بنا ہوگا مگر بہت دفعہ یوزر نیم اور پاس ورڈ‌ دینے کے بھی جب اندراج نہ ہوسکا تو میں نے نیا کھاتہ بنانے کا سوچا اور اس چیز نے ناکوں چنے چبوا دیے مجھے۔

جانے کونسی آپشن میں‌نے کلک کر دی اور کھاتہ بنانے کی آپشن سامنے آگئی جس سے میں‌نے کھاتہ بنا لیا اب یا تو سیٹنگز میں مسئلہ یا سیکوریٹی کا کیونکہ کافی سر کھپائی کے بعد مجھے کھاتہ بنانے کا موقع بہرحال مل گیا تھا۔ تمہاری بات درست ہے کہ وہاں ازخود کھاتہ نہیں‌بنایا جا سکتا آسانی سے مگر کہیں کوئی لوپ ہول ہے ضرور کیونکہ میں‌نے Mohib کے نام سے کھاتہ بنایا ہے۔ اب اس پر کام شروع کرتا ہوں۔
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ویسے آدھے دن بعد جا کر کھاتہ بنانے کی آپشن آئی ہے سامنے ورنہ اندراج کی سہولت ہی دیے جا رہا تھا۔

لائبریری پر مواد لے جانے کے لیے پھر سے ٹیم ورک کی ضرورت ہے اور اس پر ایک گفتگو کو آگے چلاتے ہیں اور کام کو بانٹتے ہیں۔
محب لائبریری پر میں نے تمھارا کھاتہ بنا کر پی ایم کر دیا تھا پاس ورڈ اور یوزر نیم

سوری یار میں‌ دیکھ نہیں‌سکا اور ناحق تنگ ہوتا رہا۔ گھر پر اس ویک اینڈ‌پر نیٹ‌لگ جائے گا تو تفصیل سے ان چیزوں‌کو دیکھ سکوں‌گا اور ہاں مہوش والے ٹیوٹوریل پر مجھے مواد بھیج دینا بلکہ کام کو تقسیم بھی کر لینا تاکہ یہ کام ہو سکے باقی اس کام کے لیے میں ہمہ وقت تیار ہو گو کبھی رفتار کم کبھی زیادہ رہے گی۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل جناب۔ جونہی نیٹ لگے، بتا دینا۔ میں سب کچھ تیار کرکے تمہیں بھیج دوں گا
 
Top