اردو لکھنے پڑھنے والوں کی توقعات اور معیاری فونٹ کا حل طلب مسئلہ

زیک

مسافر
کبھی آپ نے ٹی وی کا فونٹ دیکھا ہے۔ اس میں ایک لگیچر مشرق میں ہوتا ہے تو دوسرا مغرب میں۔ یہ دو دہائی پرانا فونٹ استعمال کر رہے ہیں اور اسی پر مطمئن نظر آتے ہیں۔
اردو یا پاکستانی ٹی وی دیکھے دہائیاں بیت گئیں۔

ٹی وی والوں کو تو نوری نستعلیق یا ایسے کسی اور فونٹ پر پیسے خرچنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے
 
سید ذیشان

محفلین
اردو یا پاکستانی ٹی وی دیکھے دہائیاں بیت گئیں۔

ٹی وی والوں کو تو نوری نستعلیق یا ایسے کسی اور فونٹ پر پیسے خرچنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے
پھر آپ نہ ہی دیکھیں تو بہتر ہے۔ ورنہ حد درجہ مایوسی ہوگی۔ نوری نستعلیق 3 اس فانٹ سے دو جنریشن آگے ہے لیکن لگیچر کے کاپی رائٹ کی وجہ سے اس کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
 
متلاشی

محفلین
پھر آپ نہ ہی دیکھیں تو بہتر ہے۔ ورنہ حد درجہ مایوسی ہوگی۔ نوری نستعلیق 3 اس فانٹ سے دو جنریشن آگے ہے لیکن لگیچر کے کاپی رائٹ کی وجہ سے اس کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
چار دہائیاں قبل نوری نستعلیق کے لگیچرز تیار کئے گئے تھے۔ ہماری بد قسمتی دیکھیے اس کے بعد سے اتنا طویل عرصہ گذرنے کے باوجود ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کےلئے کوئی نستعلیق فونٹ میسر نہیں ہو سکا۔ اگرچہ خود نوری نستعلیق کے اپنے بے شمار مسائل ہیں مگر لوگ بوجہ مجبوری استعمال کر رہے ہیں کیونکہ کوئی آلٹرنیٹ میسر نہیں۔ ہم اپنی طرف سے ان سارے مسائل کو ختم کرنے کےلیے کوششیں کر رہے ہیں۔ امید ہی جلد ہی بہتر فونٹس دستیاب ہوں گے۔ اس فیلڈ میں لوگوں کے نہ آنے کی وجہ یہی ہے کہ فونٹ سازی کی کوئی مارکیٹ نہیں ہے اور کریکنگ کا خوف الگ ہے۔
 
آپ اچھا کام کر رہے ہیں اس کو جاری رکھیں۔ جس حد تک ہم مدد کر سکتے ہیں، اس کی ہمیں خوشی ہو گی۔ :)
 
متلاشی

محفلین
آپ اچھا کام کر رہے ہیں اس کو جاری رکھیں۔ جس حد تک ہم مدد کر سکتے ہیں، اس کی ہمیں خوشی ہو گی۔ :)
میں کرننگ الگوردھم کے حوالے سے آپ سے کچھ چیزیں ڈسکس کرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے میری کریکٹر بیس کی آٹو کرننگ کا رزلٹ دیکھا؟
 
متلاشی

محفلین
اطلاعا عرض ہے کہ مہر نستعلیق فونٹ آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کا فنڈڈ منصوبہ ہے۔
جی مگر یونیورسٹی صرف فنڈ ہی دے رہی ہے اور ٹیکنیکل کام سارا میں ہی کام میں ہی کر رہا ہوں، مہر ویب اور مہر لاہوری دونوں کےلئے ایک پوری ٹیم چاہیے مگر پوری ٹیم کا کام میں اور والد صاحب ہی کر رہے ہیں۔ نیز یونیورسٹی نے تنگ بھی بہت کیا ہمیں پہلے چھ ماہ کا کنٹریکٹ کیا تھا۔ اس کے بعد نیا کنٹریکٹ کرنے میں 9 ماہ لگا دیے۔ اتنہ عرصہ بہت پریشانی میں گذرا۔ ابھی بھی جون میں کنٹریکٹ اینڈ ہو رہا ہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا کرتی ہے یونیورسٹی
 
متلاشی

محفلین
اردو کی ویب سائیٹس پر فونٹ ایمبیڈ کرنے کا سلسلہ چل پڑا ہے بجائے اس کے کہ لوگوں کو فونٹ انسٹال کرنےپر آمادہ کیا جائے۔
تو امبیڈنگ تو اچھی چیز ہے یوزر سے فونٹ انسٹال کروانا غلط ٹرینڈ تھا۔ ویب پر تو چلتی ہی امبیڈنگ ہے ۔ یوزر سےفونٹ انسٹال کروانا تو جگاڑ تھا۔ یہ کوئی مسئلہ تو نہیں درست اقدام ہے۔ نیز اس سے ہر شخص اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر ویب سائٹ کو درست انداز میں امبیڈڈ فونٹ کے ساتھ دیکھ سکتا ہے۔
 
عارف انجم

محفلین
سیدھی سی بات ہے کہ جتنا گڑ ڈالو گے اتنا میٹھا ہوگا۔ جتنے بھی اردو محفل سے منسلک ڈیولپر ہیں، شائد متلاشی بھائی کے علاوہ، سب فل ٹائم جاب کرتے ہیں اور فونٹ پر شوقیہ کام کرتے ہیں۔ ایسے میں ان سے اس قسم کی توقعات رکھنا، بغیر ایک دھیلا خرچ کئے، بہت ہی عجیب لگتا ہے۔

اس فیلڈ میں لوگوں کے نہ آنے کی وجہ یہی ہے کہ فونٹ سازی کی کوئی مارکیٹ نہیں ہے اور کریکنگ کا خوف الگ ہے۔

ایک معیاری فونٹ کے معاملے میں ٹیکنالوجی کے بعد(یا اس سے بھی بڑا)یہی مسئلہ ہے کہ فونٹ بنانے والے کو اس کا معاوضہ کیسے ملے۔ چند کاپیاں فروخت ہونے کے بعد اگر فونٹ کریک ہو جاتا ہے تو محنت کرنے والے کو کیا ملے گا۔اسی کا حل سوچ رہاہوں۔ آ پ لوگ فونٹ کے حوالے سے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
میں کرننگ الگوردھم کے حوالے سے آپ سے کچھ چیزیں ڈسکس کرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے میری کریکٹر بیس کی آٹو کرننگ کا رزلٹ دیکھا؟
میں کافی عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ کرننگ پر کیا گیا کام تھوڑا کلین اپ کرکے گٹ ہب پر ڈال دوں تاکہ فونٹ ڈیولپر اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یہ کام ہے تو لیگیچر بیسڈ فونٹ کے لئے لیکن اس سے حاصل شدہ گروپس آپ کے لئے کافی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

جی وہ نمونہ دیکھا ہے۔ میرے خیال میں اس میں ابھی کافی گنجائش موجود ہے۔ لیکن کوشش جاری رکھیں۔ :)
 
شکیب

محفلین
جمیل نوری نستعلیق 3 کا ورڈ کو سست کرنے والے مسئلہ پر قابو پانے کا بھی کوئی راستہ نکلنا چاہیے!
ویسے اب تک کتنے فانٹس ہیں جن میں کرننگ کی سپورٹ موجود ہے؟
 
سید ذیشان

محفلین
کم از کم میری ذاتی کیپیسیٹی میں جوہر نستعلیق والوں کو میں وولٹ کے تمام تر کرننگ ٹیبل بغیر کسی معاوضے کے دینے کے لئے تیار ہوں۔ اس سے کم از کم ٹی وی والا فونٹ تو کسی حد تک بہتر ہو جائے گا۔ انپیج جیسی کرننگ پھر بھی اوپن ٹائپ میں ایک حل طلب مسئلہ رہے گا۔

پس نوشت: اگر جوہر والے لگیچر استعمال نہیں کرتے تو پھر یہ مسئلہ جوں کا توں رہے گا۔
 
آخری تدوین:

آپ پی ڈی ایم ایس کے جوہر نستعلیق کی بات کر رہے ہیں ؟
 
Top