اردو لینکس کے لئے نام

الف عین

لائبریرین
اردو لینکس کے لئے کچھ ناموں کے مشورے دیں۔ مثال کے طور پر ہندی لینکس کے نام تھے رنگولی اور ملاپ۔ نام اردو میں ہی ہوں مگر زیادہ معرب اورمفرس نہ ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد اسحاق، پہلی بات تو یہ کہ ونڈوز کا اردو ترجمہ دہلیز نہیں بلکہ دریچہ یا کھڑکیاں ہونا چاہیے، دوسرا اردو لینکس کا نام ونڈوز کا اردو ترجمہ کیوں ہو؟

اردو لینکس کا نام طلسم کیسا رہے گا۔ ویسے توجہ مبذول کرنے کے لیے کوئی افسانوی یا زنانہ سا نام بھی سوچا جا سکتا ہے مثال کے طور پر لیلٰی۔ یہ نام دوسری زبانوں میں بھی رائج ہے۔
 
السلام علیکم،

نبیل بھائی، پہلی بات یہ ہے کہ یہ نام میرے زہن مین ونڈوز سے inspireہو کر آیا تھا، اس لیے میں نے حوالہ دینا مناسب سمجھا۔

اور “دہلیز“ میرے خیال میں بہت ہی بامعنی نام ہے کیوں کہ اردو لینکس اردو سوفٹ وئیر کے ایک نئے دور کی دہلیز ثابت ہو گا۔ ایک نئی جہت میں جانے کا راستہ۔

آپ کا کیا خیال ہے؟
 

جیسبادی

محفلین
لینکس ڈسٹرو بنانا تو شاید کوئی اتنا مشکل کام نہیں مگر اس کی نگہداشت کرنا سخت مشکل۔ میں نے پچھلے سال "کالج لینکس" کے نام سے ڈسٹرو نصب کیا تھا جو "سلیک ویئر" سے لے کر بنایا گیا تھا۔ "کالج لینکس" والے تیسری ریلیز نہیں نکال سکے اور ڈسٹرو ختم کرنا پڑا۔ خیر "سلیک وئیر" کی وجہ سے مجھے کوئی نقصان نہیں ہؤا۔ آج کل صارف ڈسٹرو والوں سے بہت توقعات رکھتے ہیں جس میں سب سے زیادہ اہم حفاظتی نکتہ نظر سے نئے updaate ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ خودکار پیکج منتظمی وغیرہ۔ صرف اردو کیلئے کوئی نئی ڈسٹرو نکالنے کا کوئی تک نہیں بنتا۔ FOSS والوں کا بھی ubuntu میں ایک آدھا پیکج اردو کا ڈالنے کا پروگرام ہے جو کہ صحیح طریقہ ہے۔
 
ایسی ڈسٹرو

جیسبادی ایسی ڈسٹرو بھی تو ہوتی ہیں جو سالہا سال الفا بیٹا کے تجرباتی مراحل میں رہتی ہیں۔ اردو لنکس بھی ایسی ہی ایک ڈسٹرو ہو سکتی ہے۔ پروف آف کانسپٹ جیسی چیز۔

بہرحال نام رکھنا بہت مشکل کام ہے۔ اردو لنکس ڈسٹرو کا نام رکھتے ہوئے یہ خیال رکھا جاسکتا ہے کہ اردو سے بھی تعلق ہو اور یونکس کی ثقافت کا بھی حصہ ہو۔ مثلاً اپنی یونکس = اپنکس۔ بہرحال یہ تو صرف ایک مثال تھی۔
 

جیسبادی

محفلین
ایسی ڈسٹرو کو استعمال کون کرے گا؟ آپریٹنگ نظام ایک سنجیدہ کاوش ہوتی ہے، کوئی کھیل تو نہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ہمارے لوگوں میں ہر دو ماہ بعد دوبارہ سے xp نصب کرنے کو انوکھا نہیں سمجھا جاتا۔
 

mwalam

محفلین
آپ لوگ براہ مہربانی کمپیوٹر کی ٹرمز کو اردو میں نہ کریں۔ ورنہ مسئلہ پیدا ہو جائے گا ۔
 

اسدسعید

محفلین
اسلام و علیکم۔

اردو لینکس۔ (سادہ)
یا
اُردوست ( اردو + دوست + OS کی امیزش اپریٹنگ سسٹم)

میرے خیال میں کسی بھی برانڈ کا نام انتھائی سادہ، اور حقیقت سے قریب ھوناچاھئے۔ جیسا کہ مائکروسافٹ ورڈ۔

وسلام
اسد
اعجاز اختر نے کہا:
اردو لینکس کے لئے کچھ ناموں کے مشورے دیں۔ مثال کے طور پر ہندی لینکس کے نام تھے رنگولی اور ملاپ۔ نام اردو میں ہی ہوں مگر زیادہ معرب اورمفرس نہ ہوں۔
 

اسدسعید

محفلین
اور اُردوست کا انگریزی UrduOSt

وسلام
اسد
اسدسعید نے کہا:
اسلام و علیکم۔

اردو لینکس۔ (سادہ)
یا
اُردوست ( اردو + دوست + OS کی امیزش اپریٹنگ سسٹم)

میرے خیال میں کسی بھی برانڈ کا نام انتھائی سادہ، اور حقیقت سے قریب ھوناچاھئے۔ جیسا کہ مائکروسافٹ ورڈ۔

وسلام
اسد
اعجاز اختر نے کہا:
اردو لینکس کے لئے کچھ ناموں کے مشورے دیں۔ مثال کے طور پر ہندی لینکس کے نام تھے رنگولی اور ملاپ۔ نام اردو میں ہی ہوں مگر زیادہ معرب اورمفرس نہ ہوں۔
 

دوست

محفلین
اردوست بہترین نام ہے۔
اور ہمیں کڑوا گھونٹ کرنا ہی ہوگا اگر ترجمہ کرنا ہے تو۔ ورنہ رومن رسم الخط بھی کمپیوٹر صارفین کے لیے اجنبی نہیں۔ پہلے بھی تو چل ہی رہا ہے پھر ترجمہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اگر انگریزی کو ہی اردو میں‌ لکھتے جانا ہے۔
ہاں جہاں نہ کچھ بھی بنے وہاں‌کوئی حرج نہیں انگریزی اصطلاح‌ کے استعمال میں۔
 
Top