اردو مترادف الفاظ پر کوئی کتاب مل سکتی ہے؟

ابو ہاشم

محفلین
اردو مترادف الفاظ پر کوئی کتاب مل سکتی ہے پی ڈی ایف میں؟ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ناصر کاظمی نے اس پر ایک کتاب لکھی تھی
 
فرقان احمد

محفلین
اردو مترادف الفاظ پر کوئی کتاب مل سکتی ہے پی ڈی ایف میں؟ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ناصر کاظمی نے اس پر ایک کتاب لکھی تھی
یہ ربط ملاحظہ فرمائیے اور یہ بھی، تاہم، امکان غالب ہے کہ یہ روابط تو پہلے سے آپ کے علم میں ہوں گے۔ کتاب مل گئی تو اسی لڑی پر ربط فراہم کر دیا جائے گا۔ :)
 
ابو ہاشم

محفلین
ان دونوں روابط پر تو مترادف دیے ہی نہیں گئے۔ پہلے ربط پر سرچ میں کچھ لکھنے سے اس لفظ والے کچھ مرکب الفاظ دے دیے جاتے ہیں اور دوسرے ربط پر کسی لفظ کے معانی کی سرچ آتی ہے اور کسی کی نہیں۔
میرا احساس ہے کہ مترادف الفاظ کے ذریعے زبان دانی پر اچھی خاصی گرفت حاصل کی جا سکتی ہے سو اس سلسلے میں کچھ مواد اکٹھا ہو جائے تو کئی لوگوں کا فائدہ ہو گا۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
اردو مترادف الفاظ پر کوئی کتاب مل سکتی ہے پی ڈی ایف میں؟ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ناصر کاظمی نے اس پر ایک کتاب لکھی تھی[/QUOTEئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
  1. ان دونوں روابط پر تو مترادف دیے ہی نہیں گئے۔ پہلے ربط پر سرچ میں کچھ لکھنے سے اس لفظ والے کچھ مرکب الفاظ دے دیے جاتے ہیں اور دوسرے ربط پر کسی لفظ کے معانی کی سرچ آتی ہے اور کسی کی نہیں۔
    میرا احساس ہے کہ مترادف الفاظ کے ذریعے زبان دانی پر اچھی خاصی گرفت حاصل کی جا سکتی ہے سو اس سلسلے میں کچھ مواد اکٹھا ہو جائے تو کئی لوگوں کا فائدہ ہو گا۔
    ائینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
    آئینہ اردو
 
ضیاء حیدری

محفلین
ان دونوں روابط پر تو مترادف دیے ہی نہیں گئے۔ پہلے ربط پر سرچ میں کچھ لکھنے سے اس لفظ والے کچھ مرکب الفاظ دے دیے جاتے ہیں اور دوسرے ربط پر کسی لفظ کے معانی کی سرچ آتی ہے اور کسی کی نہیں۔
میرا احساس ہے کہ مترادف الفاظ کے ذریعے زبان دانی پر اچھی خاصی گرفت حاصل کی جا سکتی ہے سو اس سلسلے میں کچھ مواد اکٹھا ہو جائے تو کئی لوگوں کا فائدہ ہو گا۔
ائینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
آئینہ اردو
 
ابو ہاشم

محفلین
یہ تو آپ شاید کسی نصابی کتاب یا گائیڈ کی بات کر رہے ہیں جس میں عموماً دو تین درجن الفاظ ہی دیے ہوئے ہوتے ہیں
میرا خیال ہے پوری زبان کے مترادف الفاظ ایک جگہ اکٹھے ہوں اعراب لگے ہوئے۔ ان سے ذخیرۂ الفاظ میں بہت جلدی اور بہت اضافہ ہو گا۔
 
دوست

محفلین
مترادف یا متضاد جیسے معنیاتی تعلقات نشاندہی کے لیے ورڈ نیٹ یا سینس نیٹ کی تکنیک استعمال کی جاتی ہے (حوالے کے لئے انگریزی ورڈ نیٹ گوگل سے تلاش کیا جا سکتا ہے). مترادف سو فیصد یکساں معنی یا متضاد سو فیصد الٹ معنی کے حامل نہیں ہوتے، اگر ایسا ہو تو زبان میں ایسے الفاظ کی ضرورت ختم ہو جائے اور وہ اپنے آپ متروک ہوتے ہوتے وفات پا جائیں. اس لیے تمام الفاظ کو ایک نیٹ ورک کے طور پر دیکھا جاتا ہے جیسے فرش پر موزیک کی ٹرائلز باہم جڑی ہوئی نصب ہوں اور دو باہم مربوط ٹائلیں مترادف کی اور مخالف کونوں پر لگی ٹائلیں متضاد کی مثال ہو سکتی ہیں. اس لیے مترادفات کی فہرست مرتب نہیں کی جا سکتی. البتہ تھیسارس یا ورڈ نیٹ بنایا جا سکتا ہے جہاں تلاش کرنے پر ایک لفظ سے متضاد، مترادف یا کسی دیگر معنیاتی ر
 
دوست

محفلین
رشتے میں بندھے الفاظ کو دیکھا جا سکے. اردو ورڈ نیٹ پر لاہور یو ای ٹی کے ڈاکٹر سرمد حسین کے ہاں کچھ کام ہوا تھا لیکن کافی ابتدائی نوعیت کا ہے. اسی طرح اردو تھیسارس پر انڈیا سے کام ہوا ہے جو ابھی زیر تکمیل ہی لگتا ہے
 
ضیاء حیدری

محفلین
اس طرح کی کوئی کتاب میری نظر نہیں گذری، مولوی عبدالحق کی ڈکشنری، یا کراچی یونیورسٹی تک اگر آپکی رسائی ہے تو آرٹس لائیبریری سیکشن میں جا کر لائبریرین سے بات کی کیجئے وہاں سے کافی مواد مل جائے گا، اگر آپ تھیسس لکھ رہے ہین تو اکسفورڈ دکشنری سے سسنونم پک کرکے اس کا اردو ٹرانسلیشن دیکھ لیجئے، کام ہے کٹھن مگر جب ٹھان لیا تو جت جائیے۔
 
وصی اللہ

محفلین
مترادفات پر وارث سرہندی صاحب کا بہت وقیع (بڑے سائز میں قریباً بارہ سو صفحات پر) کام ہے جسے اُردو سائنس بورڈ نے "قاموس مترادفات" کے نام سے چھاپا ہے۔ اس کے علاوہ احسان دانش صاحب نے بھی اسی موضوع پر کام کیا ہے جو "اُردو مترادفات' کے نام سے چھپ چکا ہے۔ تیسری کتاب جو میری لائبریری میں اس موضوع پر ہے وہ "لغاتِ مترادفات" ہے اس کے مؤلف کا نام غلام محی الدین ہے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
یہ پرانی چھپی ہوئی کتابیں لگتی ہیں آج کل بازار میں ملنی تو مشکل ہوں گی۔ ہاں کسی اچھی لائبریری میں ان کے ملنے کی امید کر سکتے ہیں۔
یہ کتابیں سکین ہو پی ڈی ایف میں نیٹ پر چڑھا دی جائیں تو ان سے کئی لوگ مستفید ہو سکیں گے۔
 
وصی اللہ

محفلین
محترم۔ قاموس مترادفات بآسانی اُردو سائنس بورڈ کے دفتر سے اور اُردو بازار سے مکتبہ تعمیر انسانیت، کتاب سرائے سے دستیاب ہے۔ جہاں تک پی ڈی ایف کا سوال ہے تو میری دانست میں جو کتاب بازار میں دستیاب ہو اُس کی پی ڈی ایف بنانا مناسب نہیں۔۔۔ کتاب خریدنا بھی ایک رواج ہے اسے جاری رہنا چاہیے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
مترادفات پر وارث سرہندی صاحب کا بہت وقیع (بڑے سائز میں قریباً بارہ سو صفحات پر) کام ہے جسے اُردو سائنس بورڈ نے "قاموس مترادفات" کے نام سے چھاپا ہے۔ اس کے علاوہ احسان دانش صاحب نے بھی اسی موضوع پر کام کیا ہے جو "اُردو مترادفات' کے نام سے چھپ چکا ہے۔ تیسری کتاب جو میری لائبریری میں اس موضوع پر ہے وہ "لغاتِ مترادفات" ہے اس کے مؤلف کا نام غلام محی الدین ہے۔
محترم! ان تینوں کتابوں کے دو دو صفحات کی تصویریں یہاں لگا دیجیے گا تا کہ ان کے انداز و ترتیب کا اندازہ ہو سکے
 
ابو ہاشم

محفلین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ناصر کاظمی نے اس پر ایک کتاب لکھی تھی
احسان دانش صاحب نے بھی اسی موضوع پر کام کیا ہے جو "اُردو مترادفات' کے نام سے چھپ چکا ہے
شاید میں بھول گیا تھا لگتا ہے احسان دانش صاحب ہی کا ذکر ہو گا
اگر آپ تھیسس لکھ رہے ہیں تو اکسفورڈ دکشنری سے سسنونم پک کرکے اس کا اردو ٹرانسلیشن دیکھ لیجئے، کام ہے کٹھن مگر جب ٹھان لیا تو جت جائیے۔
صرف اپنی دلچسپی کی خاطر یہ پوچھ رہا تھا۔ ہمیشہ اپنی اردو کمزور ہونے کا احساس رہتا ہے اسے بہتر کرنے یہ مجھے ایک آسان طریقہ لگا ہے۔ اس میں الفاظ پر اعراب دے دیے جائیں اور ہر لفظ کے آگے اشارہ کر دیا جائے کہ یہ کس زبان سے آیا ہے تو یہ کافی مفید چیز بن جائے گا
 
ابو ہاشم

محفلین
مترادف یا متضاد جیسے معنیاتی تعلقات نشاندہی کے لیے ورڈ نیٹ یا سینس نیٹ کی تکنیک استعمال کی جاتی ہے (حوالے کے لئے انگریزی ورڈ نیٹ گوگل سے تلاش کیا جا سکتا ہے). مترادف سو فیصد یکساں معنی یا متضاد سو فیصد الٹ معنی کے حامل نہیں ہوتے، اگر ایسا ہو تو زبان میں ایسے الفاظ کی ضرورت ختم ہو جائے اور وہ اپنے آپ متروک ہوتے ہوتے وفات پا جائیں. اس لیے تمام الفاظ کو ایک نیٹ ورک کے طور پر دیکھا جاتا ہے جیسے فرش پر موزیک کی ٹرائلز باہم جڑی ہوئی نصب ہوں اور دو باہم مربوط ٹائلیں مترادف کی اور مخالف کونوں پر لگی ٹائلیں متضاد کی مثال ہو سکتی ہیں. اس لیے مترادفات کی فہرست مرتب نہیں کی جا سکتی. البتہ تھیسارس یا ورڈ نیٹ بنایا جا سکتا ہے جہاں تلاش کرنے پر ایک لفظ سے متضاد، مترادف یا کسی دیگر معنیاتی ر
ورڈ نیٹ کا پڑھ کے معلومات میں اضافہ ہوا۔ آپ کا شکریہ
مترادف سو فیصد یکساں معنی یا متضاد سو فیصد الٹ معنی کے حامل نہیں ہوتے، اگر ایسا ہو تو زبان میں ایسے الفاظ کی ضرورت ختم ہو جائے اور وہ اپنے آپ متروک ہوتے ہوتے وفات پا جائیں.
بہت گہرائی میں جائیں تو ایسا ہی ہو گا لیکن ایک عام آدمی کے لحاظ سے
بنیاد، اساس، بنا، نیو
کا ایک ہی مطلب ہو گا اور اسی طرح
سورج، آفتاب، شمس، مہر
کا بھی ایک ہی مطلب ہے۔ البتہ ان کے مفہوم کا باریک فرق اور ان کا محلِ استعمال مسلسل مطالعے سے واضح ہو جاتا ہے۔
درسی کتابوں میں مترادفات دینے کا بھی میرے خیال میں یہی مقصد ہے کہ ان کے مفہوم کی باریکی میں جائے بغیر ان کا بس سیدھا سادہ مطلب بتا دیا جائے تاکہ ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ ہو
 
وصی اللہ

محفلین
میری چھوٹی سی لائبریری میں ایک اور کتاب نکل آئی" الفاظ مترافہ کے درمیان فرق" دارالاشاعت کراچی نے چھاپی ہے، مولانا محمد نور حسین کی تالیف ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میں نے مکتبہ تعمیر انسانیت اُردو بازار سے خریدی تھی شاید ڈیڑھ سو روپے میں (یہ چھ سات سال پہلے کی بات ہے)۔۔
 
Top