اردو متکلم!

arifkarim

معطل
تعارف:
اردومتکلم ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جو اردو متن کو قدرتی آواز میں تبدیل کرتا ہے۔ اسے نابینا قارئین نیز خواندگی کی دیگر معذوریوں میں مبتلا لوگوں کی سہولت کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔مزیدبراں یہ سافٹ ویئر پروف خوانی کے عمل کو بہتر کرنے اور کثرت مطالعہ کی وجہ سے آنکھوں پر پڑنے والا دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

2015-08-10_18-36-28.jpg

ربط
ابن سعید نبیل محمد سعد اسد سعادت ابرارحسین رانا
 
مدیر کی آخری تدوین:

رانا

محفلین
بہت زبردست تخلیق ہے۔ ابتدائی کاوش کے لحاظ سے نتائج بہت عمدہ ہیں۔ بعض جگہ تلفظ کی غلطیاں نظر آئیں اسکے علاوہ ابھی مجھے ایسا لگا کہ سادہ الفاظ کو ہی درستگی سے بول پاتا ہے۔ جہاں کچھ مرکب الفاظ آئیں یعنی پہلا لفظ دوسرے سے مل کر دوسرے لفظ کے ابتدائی حروف کو ساکن کردے یا کچھ اور اسی قسم کی تبدیلی کردے تو اسے سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ لیکن ظاہر ہے ابھی تجرباتی ورژن ہے آہستہ آہستہ بہتر ہوجائے گا۔ لیکن بہرحال بہت عمدہ کام کیا گیا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
کیا یہ اسی ٹیکسٹ ٹو سپیچ نظام کا ترقی یافتہ نسخہ ہے جو کسی دور میں کرلپ کے تحت جاری ہوا تھا؟
 

محمد سعد

محفلین
لگتا ہے کہ CLE والوں نے سافٹوئیر کا سورس فراہم کرنا ترک ہی کر دیا ہے۔ پتہ نہیں کیا سوچ رہے ہیں۔ o_O
 

دوست

محفلین
ڈاکٹر سرمد کے معاونین کوئی دو برس سے اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ سسٹم پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے لیے ایک پروفیشنل خاتون ریڈیو پریزنٹر کو ہائر کیا گیا۔ اس کی دس گھنٹے کی اردو سپیچ کو ریکارڈ کر کے قریباً ایک تہائی یا نصف کے قریب ڈیٹا کو فونیٹک (صوتی حوالوں سے) ٹیگ کیا جا چکا ہے۔ درست لفظ اینوٹیشن ہے ویسے۔ پہلے مصوتہ یعنی آواز، پھر سلیبل یعنی ہجاء، پھر لفظ، اور ساتھ ٹون اور اسٹریس وغیرہ وغیرہ۔۔۔یہ سافٹویئر سلوشن اسی کا نتیجہ لگتا ہے۔ سی ایل ای کے دیگر منصوبوں کی طرح یہ کسی ادارے کی جانب سے دئیے گئے پراجیکٹ کا حصہ لگتا ہے۔
 

متلاشی

محفلین
بہت عرصہ پہلے ایک سوفٹ وئیر استعمال کیا تھا جس میں مائکروسوفٹ کے اینیمیٹڈ کریکٹر استعمال کیا گیا تھا وہ اردو بول بھی سکتا ہے اور سمجھ بھی سکتا تھا۔۔۔۔ مجھے اس سوفٹ وئیر کانام یاد نہیں ۔۔۔ اتنا یاد ہے محفل پر اس سوفٹ وئیر کے بارے پہلے بھی ڈسکشن ہو چکی ہے ۔۔۔ اس کا رزلٹ میرے خیال سے اس سے کاپی بہتر تھا
 

arifkarim

معطل
بہت عرصہ پہلے ایک سوفٹ وئیر استعمال کیا تھا جس میں مائکروسوفٹ کے اینیمیٹڈ کریکٹر استعمال کیا گیا تھا وہ اردو بول بھی سکتا ہے اور سمجھ بھی سکتا تھا۔۔۔۔ مجھے اس سوفٹ وئیر کانام یاد نہیں ۔۔۔ اتنا یاد ہے محفل پر اس سوفٹ وئیر کے بارے پہلے بھی ڈسکشن ہو چکی ہے ۔۔۔ اس کا رزلٹ میرے خیال سے اس سے کاپی بہتر تھا
اگر یاد کر لیں تو بہتر ہوگا۔ تب تک ہم یہی استعمال کرتے ہیں جو سیدھا یونیکوڈ اردو کو پڑھ سکتا ہے :)
 

arifkarim

معطل
اسی ادارے کی نستعلیق بیسڈ او سی آر سروس بھی ہے۔
http://182.180.102.251:8080/ocr/
یہ تو ہم پہلے بھی چیک کرچکے ہیں۔ انکی او سی آر سروس تو ٹھیک سے کام نہیں کرتی۔ ہم نے مختلف پیجز ٹرائی کئے تھے لیکن یہ مسلسل ایررز دیتا ہے۔ دوست کیا آپ انہیں مطلع کر سکتے ہیں ان مسائل کے بارہ میں؟
 

دوست

محفلین
یہ معلومات ڈاکٹر صاحب کے ایک لیکچر اور ان کے ایک معاون کی پریزنٹنیشن سے اخذ کی گئی ہیں۔ براہِ راست کوئی رابطہ نہیں ہے۔
 
یہ تو ہم پہلے بھی چیک کرچکے ہیں۔ انکی او سی آر سروس تو ٹھیک سے کام نہیں کرتی۔ ہم نے مختلف پیجز ٹرائی کئے تھے لیکن یہ مسلسل ایررز دیتا ہے۔ دوست کیا آپ انہیں مطلع کر سکتے ہیں ان مسائل کے بارہ میں؟
آپ نے 300 ڈی پی آئی کی فائل ٹیسٹ کی تھی؟
 

تجمل حسین

محفلین
جی بلکہ خود 300 ڈی پی آئی کی فائل کورل میں بنا کر بھی چیک کروائی تھی۔ مگر رزلٹ وہی کہ فائل درست نہیں ہے :(
جی بالکل درست کہا۔ میرے کچھ صفحات ریڈ تو کر لیے لیکن غلطیاں اتنی زیادہ تھیں کہ میں نے نئے سرے سے ٹائپ کرنا ہی بہتر خیال کیا۔ :)
 

تجمل حسین

محفلین
پاکستان پاکستان پیارا پاکستان پاکستان پاکستان پیارا پاکستان جیوے جیوےجیوے پاکستان پاکستان پاکستان جیوے پاکستان

یہ فقرے ٹیسٹ کریں اور اردو متکلم سے اپنے مزاح دوبالا کریں۔
:LOL:
 
Top