اردو محاورات کا استعمال !

سید رافع

محفلین
گھر میں آئی بارات دلہن کو لگی ہگاس۔

اہم کام کے موقعے پر کسی اور کام میں لگ جانا۔

محمود کو کہو کہ کرکٹ کھیلنا چھوڑے اور انٹرویو کال آکر سنے۔ عجیب لڑکا ہے کیا کہیں بس یہی کہ گھر میں آئی بارات دلہن کو لگی ہگاس۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بندر کیا جانے ادرک کا مزہ۔
محاورات اور ضرب المثل میں اس طرح کا لفظی انحرف مستحسن نہیں ، جیسے اونٹ کے منہ میں زیرا کہہ دیا جاتا ہے جب کہ لطف اونٹ کی ڈاڑھ میں زیرا ہونے میں ہے ۔
بندر کیا جانے ادرک کا سواد ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ناک میں دم کرنا
مطلب کہ تکلیف پہنچانا۔ مصیبت کا باعث بننا
آئے دن ہسپتال کے چکروں نے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ نجانے کب خلاصی ہو گی ہسپتال والوں کی ہم سے۔ :LOL:
 

سیما علی

لائبریرین
بندر کیا جانے ادرک کا مزہ۔

اس شخص کی سبکی کرنے کے لیے کہتے ہیں جو بہتر شئے کو ٹھکرا دے۔

نائمہ نے احمد جیسے پڑھے لکھے مہذب لڑکے کے رشتے کو۔منع کر دیا۔ بس یہی کہیں گے کہ بندر کیا جانے ادرک کامزہ۔
بھیا اسکی گارنٹی کیا ہے مہذب اور پڑھا لکھا۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خیالی پلاؤ پکانا
خوابوں کی دنیا میں رہنا اور زندگی کی حقیقتوں سے نا آشناس ہونا
خیالی پلاؤ پکاتے رہنے سے منزل تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ اس کے لئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

 
Top