تو دوسری پارٹی کیا کہتی ہے؟کیوں نا ڈیل کریں کہ دونوں کی تصاویر پوسٹ ہو جائیں؟
تو دوسری پارٹی کیا کہتی ہے؟
آداب عرض ہے بٹیا!ایسا اچھا لکھا کہ یوں محسوس ہو آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہو! تصاویر اور سبھی اراکین کی شراکت کا انتظار رہے گا!
پہلی تصویر دیکھ کر تو میں بھی سمجھا تھا کہ گاؤں کی شادیوں کی طرح محمد خلیل الرحمٰن ساتھ اپنا بھائی لے آئےمیں نے شروع والی تصاویر جو محض چہروں کی تھیں، دیکھ کر یہ تبصرہ کیا تھا. فہیم بھائی کی شریک کردہ تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ اتنی بھی مماثلت نہیں ہے.
تسلیمات فرقان احمد بھائی!!!ارے واہ! کیا خوب روداد ہے۔ زبردست!
اس دل پذیرائی کے لیے ہم آپ کے ممنون ہیں محمد امین صدیق بھائیاس قدر پیرایۂ دلپذیر میں اس ملاقات کا احوال بیان کرنے پر مابدولت محترم برادرم خلیل الرحمن صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
ہمیں بھی وہ اس پہلی ہی ملاقات میں بھاگئےتحریر میں سب سے پرلطف عدنان بھیا کا انداز لگا۔۔ کتنے پیارے سب سے محبت کرنے والے ہیں ۔۔
کہیں شما بدولت ابن صفی کی جاسوسی دنیا کے کردار حمید سے متاثر تو نہیں ہیں؟ ویسے وہ صاحب تو غالباً کسی پرنس ہنری برانڈ کا تمباکو استعمال کرتے تھے۔
لو آپ کو پتا بھی نہیں چلا؟؟؟ہائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا میں بھی وہاں موجود تھا ؟
باتوں باتوں میں ہم یہ تو بتانا بھول گئے کہ سر خلیل نے اتنے اچھے اور سادہ الفاظ میں اس روداد کا نقشہ کھینچا کہ ہم نے تین سے زائد بار تو پڑھ لیا ہوگا...مزے دار بات یہ ہے کہ جب ہم پارکنگ لاٹ میں آخری گروپ فوٹو کی تیاری کررہے تھے ابنِ صفی، ان کے کردار کیپٹن حمید اور کرنل فریدی نیز آرتھر کونن ڈائل اور ان کے کردار شرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹسن ہماری گفتگو کا آخری موضوع بنے۔
ہوا یوں کہ ہمارے ترنم سے پیروڈی پڑھنے کو فہیم بھائی نے سراہا اور اسی تسلسل میں ابنِ صفی کی شاعری کا تذکرہ آیا تو بات ابنِ صفی کے جاسوسی ناولوں تک پہنچ گئی۔
ہم نے عرض کیا کہ ہم نے کانن ڈائل کا ناول دی ھاونڈ آف باسکر ولز ایک مرتبہ پڑھا اور پھر دوسری مرتبہ اس طرح پڑھا کہ شرلاک ہومز کی جگہ کرنل فریدی نیز ڈاکٹر واٹسن کی جگہ کیپٹن حمید پڑھ گئے۔ ابنِ صفی کے ناول کا سا مزہ آیا۔ فہیم بھائی و دیگر نے اس بات سے اتفاق کیا۔ ہم میں سے کئی ایک نے یہ ناول تو پڑھ ہی رکھا تھا۔