السلام علیکم
میں نے یہ بات وٹس ایپ پر بھی لکھی تھی کہ یہ ملاقات میرے لئے کس قدر زبردست تھی. میرے لئے تو یہ ایک ٹانک کا درجہ رکھتی ہے جس کے ذریعے نہ صرف میں نے قوت حاصل کی بلکہ پورے مہینے کی تھکن بھی اتر گئی. اسپتال میں میں جس ماحول میں رہتا ہوں وہ نہایت depressing ہے. ایسے میں اس طرح کی ملاقاتیں ایک تھیراپی ہی تو ہیں. مجھے جب کھل کے ہنسنے کا موقع ملتا ہے تو میں خوب قہقہے لگا کے ہنستا ہوں اور اس عادت کو تمام مہذب محفلین میں خوب برداشت کیا. چار گھنٹے ایسے گزر گئے جیسے چند لمحات. شعری ذوق تو خیر والد اور دادا سے آیا ہے مگر صرف سننے کی حد تک.
محمداحمد کی شاعری سن کر میں ان کا بہت بڑا قدردان بن گیا ہوں. ایسے میں میں نے ان سے ایک ذاتی سوال کیا اور جواب نے مجھے مزید حیرت میں ڈال دیا. اتنا منجھا ہوا شاعر اور اتنا ینگ، یہ خدا داد صلاحیت ہے
سر خلیل کے بارے میں جیسا سوچا تھا ویسے ہی نکلے. نہایت تجربے کار انجینئر اور بہت قابل بچوں کے والد. ساتھ ساتھ آپ بہت اچھی پیروڈی بھی لائے تھے. ایج ڈفرینس ان کے ساتھ کوئی معنی نہیں رکھتا. آپ ان کے ساتھ گھنٹوں گزار سکتے ہیں.
عدنان تو ایسا لگا کہ محفل سماع میں بیٹھے ہیں. مسلسل defensive mode میں، ہر باؤنسر کو سر جھکا کے چھوڑنے والے
اکمل پا جی تھوڑے سے تصور کے مقابلے میں موٹے لگے مگر تھے بالکل ویسے ہی جیسا سوچا تھا. آم کے شوقین لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں. صاحب نے بتایا کہ وہ آفس میں بھی جب موقع لگے محفل کھول لیتے ہیں
خالد چوہدری ماشاءاللہ اپنی تصویر سے زیادہ اسمارٹ ہیں. وہ تبصرہ کرنے میں پورے انصاف سے کام لیتے ہیں. ان کی لی گئی تصاویر فوٹو شاپ سے ہوتی ہوئی جلد آپ کو دیکھنے کو ملیں گی.
فہیم ایک جوان اور چست شخصیت. ان کا نام تو عبدل نہیں مگر سب کی خبر رکھتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ وہ محفل میں دوبارہ ایکٹو ہونگے. وہ قلابازی تو کھاتے ہیں میں یہ قلابازی ہے یو ٹرن نہیں ہے. ان کا پیغام یہ ہے کہ برقی کتب پر کام کو مکمل کیا جائے اور جو کتب اپلوڈ ہونی ہیں وہ فوراً ہوجائیں تاکہ لوگ مستفید ہوسکیں. انہی کی ذمے داری تھی کہ تصاویر کو اچھا کرکے اپلوڈ کریں
سید عمران بالکل کھرے اور قابل شخصیت کے مالک ہیں. نہایت ملنسار. ایک علمی شخصیت مگر علم جھاڑتے نہیں ہیں. اپنی تحاریر کی طرح نپے تلے جملے اور اس میں بھی ادب و لحاظ ملحوظ
محترم امین صاحب، جیسا سوچا تھا ویسا ہی پایا. میرے ساتھ بیٹھے تھے اور پوری دھن میں گا رہے تھے. سیلف میڈ شخصیت اور پڑھنے کے دلدادہ. بلوچ لہجہ کہیں کہیں جھلکتا ہے جو بہت اچھا لگتا ہے
میرے خیال میں جب کسی کے گھر کوئی شادی بیاہ ولیمے وغیرہ کی تقریب ہو تو محفلین کے لئے ایک ٹیبل لگا دی جائے تاکہ ملاقات بھی ہوجائے اور کسی پر بوجھ بھی نہ پڑے. فہیم بھائی کا مشورہ ہے کہ ملاقات کچھ گیپ سے ہونی چاہئے، یہ بھی اچھی تجویز ہے
میں نے ایک درخواست کی تھی سر خلیل سے کہ آئندہ سب کو کہا جائے کہ کچھ نہ کچھ لکھ کر لائیں اور چار سے پانچ منٹ پڑہیں اس طرح سب کو سیلف ڈویلپمینٹ کا موقع ملے گا
اس ملاقات کا ایک فائدہ ایک وٹس ایپ گروپ ہے جو اب بن چکا ہے اب سب اس پر بھی ایکٹو ہیں
میں انشاءاللہ اور بھی لکھتا رہوں گا
ایک جملہ یہ ہے کہ ہمیں کسی کے بارے میں رائے اس سے ملاقات اور اس کے ساتھ سفر کرنے کے بعد قائم کرنی چاہیے نہ کہ پہلے سے کوئی تصور قائم کرکے. کیونکہ عام طور پر افراد اس سے بہت بہتر ہوتے ہیں جیسا ہم نے سوچا ہوتا ہے