تیرہویں سالگرہ اردو محفلینِ کراچی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال ، کچھ اپنی کچھ دیگر شرکا کی زبانی

محمد خلیل الرحمٰن یہ محمد امین صدیق بھائی مابدولت نارمل بولتے ہیں یا ڈکشنری ساتھ لائے ہوئے تھے؟؟ :)
بٹیا آپ یقین نہیں کریں گی، اہلِ زبان نہیں ہیں بلکہ ایرانی نژاد بلوچی ہیں اور کراچی کے علاقے لیاری میں رہتے ہیں۔ اپنے ایک استاد سے اردو سیکھی جو شین قاف پر بہت زور دیتے تھے۔ خود ہی لیاری کے بلوچوں کے لہجے کی نقل اتارتے کر ہمیں بتایا کہ عام طور پر وہ لوگ ،" اڑے! ہم نے کانا کایا" کہتے تھے جبکہ استاد ان سے "ہم نے کھانا کھایا" اگلواکر ہی چھوڑتے تھے۔

اکمل زیدی نے البتہ ناشتے کے دوران ان کی " اس رجب علی بیگ سرور" اردو پر قد غن لگانے کی کوشش ضرور کی کہ اتنا ثقیل ناشتہ کرتے ہوئے ثقیل اردو ہضم نہیں ہوگی، لیکن جوان کا بچہ اپنی اسی اردو پر رہا اور محفل کو زعفران زار کرتے رہے۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین

بہت خوب!
ان کا تو پھر سے انٹرویو ہونا چاہیے۔
 
کھانے کا بل کس نے ادا کیا؟
سید عمران بھیا نے ادا کیا تھا اور اکمل بھائی نے دیگر محفلین سے اخراجات کے مطابق چندہ جمع کیا اور بھیا کو زبردستی روپے تھما دیے ۔
اپنے ایک استاد سے اردو سیکھی جو شین قاف پر بہت زور دیتے تھے۔
امین بھائی کے استاد امین بھائی کے بڑے بھائی صاحب ہیں ۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
سید عمران بھیا نے ادا کیا تھا اور اکمل بھائی نے دیگر محفلین سے اخراجات کے مطابق چندہ جمع کیا اور بھیا کو زبردستی روپے تھما دیے ۔
شکر ہے انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ۔۔۔
اکمل بھائی نے سب سے زبردستی چندہ جمع کرکے عمران بھائی کو تھما ئے، جو انہوں نے برضا و رغبت قبول فرمائے!!!
 
فرقان احمد

ادب آداب کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔۔۔! شاید موصوف کہنا یہی چاہتے ہوں گے۔۔۔! اس ہینڈنگ اوور ٹیکنگ اوور تقریب کی ویڈیو پیش کی جائے تو آپ کی بات کا اعتبار آئے!
 
م حمزہ

محفلین
محمد خلیل الرحمٰن صاحب! آپ کا بےحد شکریہ جو آپ نے ایسے خوبصورت انداز میں اجتماع کی روداد ہمیں سنائی۔ جزاک اللہ تعالیٰ بالخیر۔ جیسے ہم چشم تصور سے آپ سب کو دیکھ رہے ہیں۔ یقین کریں دل شاد ہوا ۔ مجھے اس بات کا اقرار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہورہی ہے کہ کچھ جلن (رشک) بھی ہورہی ہے۔ کاش یہ سرحدیں اتنی مظبوط اور سرحد والے اتنے سنگدل نہ ہوتے ! کاش ہم 'صرف انسان اور صرف انسانیت' کے علمبردار ہوتے ! ایسے کئی کاش ذہن پر اس وقت ہلہ بول رہے ہیں۔ پر مجھ میں اتنی طاقت اور قابلیت نہیں کہ ان سبھی 'کاشوں' کو قلمبند کردوں۔

خیر! ہم اس اجتماع میں گزرے ہوئے ایک ایک پل کی داستان سننے کے متمنی ہیں اور کسی قدر بےقرار بھی۔

امید ہے کہ اردو زبان کے حوالے سے جو بھی بحث ومباحثہ ہوا ہوگا اسے بھی یہاں شریک محفل کیا جائے گا۔ اور جو بھی کلام یعنی غزل اور نظم کی صورت میں آپ محفلین نے ایک دوسرے کو سنایا ہوگا، اس سے ہمیں بھی مستفید کرایا جائے گا۔
ایک بار پھر آپ کا بہت شکریہ۔
 
Top