اردو محفلین و بلاگران کی افطار ملاقات (کراچی)

فہیم

لائبریرین
زبردست عمار بہت تفصیلی اور اچھا احوال پیش کیا تم نے :)
امید ہے اگلی ملاقات پہ بھی یہ فریضہ تم ہی انجام دینے والے ہو:tongue:
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ جناب ماشاءاللہ زبردست روداد اورمنفرداندازِ تحریر - یہ بل کی ادائیگی محب کے ذمہ ہوتی نا انہوں کیا ڈالروں کا اچارڈالنا ہے جو خرچ نہیں کرنے تو-
 
آخری تدوین:

شاہد شاہنواز

لائبریرین
یادگار ملاقات کا احوال بہت خوب رہا اور تصویریں بھی اچھی تھیں۔۔۔
واہ جناب ماشاءاللہ زبردست روداد اورمنفرداندازِ تحریر - یہ بل کی ادائیگی محب کے ذمہ ہوتی نا انہوں کیا ڈالروں کا اچارڈالنا ہے جو خرچ نہیں کرنے تو-
سب نے مل کر ادا کیا بل۔۔۔ ہمیں تو اچھا لگا۔۔۔
 
عمار بھائی بہت اچھی روداد لکھی ہے پر تصاویر نظر نہیں آرہی ہیں
تصاویر لگائی ہوتیں تو نظر آتیں نا :) تصاویر اب لگائی ہیں۔

بہت خوب رودادِ ملاقات لکھی ہے عمار بھائی آپ نے۔

جس نے بھی یہ کام آپ کے سپرد کیا بہت اچھا کیا۔ :)
بڑی مہربانی بھائی، یہ اپنے محب بھائی کے کارنامے ہیں۔

فہیم لگتا ہے کچھ زیادہ ہے محنت مزدوری کر رہا ہے۔ خاصا کمزور لگ رہا ہے۔

کاشف نصیر صاحب سے تعارف نہیں ہے۔ ان کا تعارف ہی کروا دیں۔
فہیم تو بس بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھ چکا ہے۔ کم زور تو ہوگا ہی۔
کاشف نصیر اردو بلاگر ہیں، ایم اے (ماس کمیونی کیشن) اور ایم بی اے کیا ہوا ہے۔ سیاست کے موضوعات پر کھل کر اور جم کر لکھتے ہیں۔ :)
 
زبردست عمار بہت تفصیلی اور اچھا احوال پیش کیا تم نے :)
امید ہے اگلی ملاقات پہ بھی یہ فریضہ تم ہی انجام دینے والے ہو:tongue:
یہ فریضہ تم بھی بہ خوبی انجام دے سکتے ہو۔ ویسے اگلی ملاقات کس کے ساتھ ہونے والی ہے؟

واہ جناب ماشاءاللہ زبردست روداد اورمنفرداندازِ تحریر - یہ بل کی ادائیگی محب کے ذمہ ہوتی نا انہوں کیا ڈالروں کا اچارڈالنا ہے جو خرچ نہیں کرنے تو-
یہ آپ کیوں آج کل غیر ملکی کرنسی کمانے والوں کی کرنسی کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑے ہوئے ہیں بھائی؟ :tongue:
 
زبیر مرزا

محفلین
یہ آپ کیوں آج کل غیر ملکی کرنسی کمانے والوں کی کرنسی کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑے ہوئے ہیں بھائی؟ :tongue:
کچھ ملک وقوم کا بھی حق ہے نا غیرملکی سرمایہ داروں پر بلکہ میں تو کہتا جو بھی دعوت ہو اس کا بل فواد صاحب کو بھیج دیا کریں
 
شمشاد

فواد صاحب بل تو ادا نہیں کرنا، الٹا آپ کو امریکی پالیسی کے متعلق لمبے لمبے مراسلے پڑھنے پڑیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تصاویر لگائی ہوتیں تو نظر آتیں نا :) تصاویر اب لگائی ہیں۔

بڑی مہربانی بھائی، یہ اپنے محب بھائی کے کارنامے ہیں۔

فہیم تو بس بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھ چکا ہے۔ کم زور تو ہوگا ہی۔
کاشف نصیر اردو بلاگر ہیں، ایم اے (ماس کمیونی کیشن) اور ایم بی اے کیا ہوا ہے۔ سیاست کے موضوعات پر کھل کر اور جم کر لکھتے ہیں۔ :)

اچھا تبھی لوگ فہیم سے پوچھنا شروع ہو گئے ہیں کہ شادی کیوں نہیں کی۔ جبکہ پہلے پوچھا کرتے تھے شادی کیوں نہیں کرتے۔

کاشف صاحب کا تعارف اچھا لگا۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اچھا تبھی لوگ فہیم سے پوچھنا شروع ہو گئے ہیں کہ شادی کیوں نہیں کی۔ جبکہ پہلے پوچھا کرتے تھے شادی کیوں نہیں کرتے۔

کاشف صاحب کا تعارف اچھا لگا۔
بظاہر تو ان دوسوالوں میں ’’ماڑا سا‘‘ بھی فرق نہیں ہے۔۔۔
 
واہ جناب ماشاءاللہ زبردست روداد اورمنفرداندازِ تحریر - یہ بل کی ادائیگی محب کے ذمہ ہوتی نا انہوں کیا ڈالروں کا اچارڈالنا ہے جو خرچ نہیں کرنے تو-

زبیر مرزا تم کراچی رہے بھی اور اتنا بھی نہیں جانتے کہ مہمانوں کو بل ادا نہیں کرنے دیتے اہل کراچی :)۔

میں نے میزبانی کا بھرپور لطف اٹھایا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا تبھی لوگ فہیم سے پوچھنا شروع ہو گئے ہیں کہ شادی کیوں نہیں کی۔ جبکہ پہلے پوچھا کرتے تھے شادی کیوں نہیں کرتے۔
بظاہر تو ان دوسوالوں میں ’’ماڑا سا‘‘ بھی فرق نہیں ہے۔۔۔

شاہد بھائی ان دو سوالوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

وہ ایسے کہ فہیم ایک دن کہنے لگے "لگتا ہے میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔"

"وہ کیسے؟"

"وہ ایسے"، فہیم نے کہا، "پہلے لوگ پوچھتے تھے شادی کیوں نہیں کرتے اور اب پوچھتے ہیں شادی کیوں نہیں کی؟"
 
Top