محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
حضور والا!! آپ دنیا کے کس کونے میں غائب رہتے ہیں۔بہت ہی عمدہ احمد بھائی
حضور والا!! آپ دنیا کے کس کونے میں غائب رہتے ہیں۔بہت ہی عمدہ احمد بھائی
واہ واہ واہ۔اردو محفل
بہت سے غم تھے
بڑے الم تھے
میں ایسی دنیا میں تھا
کہ جس کا
حصار سارے جہاں میں پھیلا ہوا تھا لیکن
یہ ایسی دنیا تھی کہ جہاں پر
کوئی بھی سنتا نہیں تھا میری
یہاں کی بھاشا ہی اور کچھ تھی
یہاں میں لفظوں میں اپنے جذبے سمو نا چاہتا
تو ایسا لگتا کہ جیسے کوئی زمیں کی رنگت سے آسماں کی شبیہ بنائے
یا جیسے کوئی تمازتِ دشت سر پہ اوڑھے بہار وادی کے گیت گائے
اگرچہ یہ نخلِ نو بہاری
بہت حسیں تھا
مگر یہاں کے طیّور سارے
مری صدا سے نا آشنا تھے
یہاں میں اپنی شناخت کھو کر بھی اجنبی تھا
انہی میں رہ کر ،میں اُن سا ہو کر بھی اجنبی تھا
یہاں پہ یوں تو کسی بھی شےکی کمی نہیں تھی
بس ایک غم تھا کہ اس جہاں میں
مرا کوئی بھی نہ ہم زباں تھا
نہ میری اردو کی چاشنی تھی
مگر کہاں تک!
مگر کہاں تک کہ حبس بارش کا پیش خیمہ ہے
رات کے بعد پھر سویرا ہے
رنج کے بعد راحتیں ہیں
خدا کا کرنا ہوا کہ اک دن
اسی جہاں میں اک ایسا گوشہ نظر میں ٹھہرا
کہ نام جس کا تھا اردو محفل
یہ بزمِ خوش کن، نشاط آگیں،
سرورِ پیہم، ورودِ راحت
خیال و احساس، مہرو الفت کا آشیاں تھی
یہاں پہ سب میرے ہم زباں تھے
جہان بھر میں جہاں جہاں تھے
وہ سب یہاں تھے
یہاں بہت سے تھے میر و غالب کی چاہ والے
بہت سے مشتاق یوسفی کے سراہنے والے
ہزار فیض و فراز پر جاں لُٹانے والے
زبانِ اردو کی ہر ادا کو سراہنے والے
یہاں کا ہر شخص استعارہ تھا دوستی کا
یہاں کا ذرّہ بھی اک منارہ تھا روشنی کا
غرض یہاں جو ملا وہ زندہ تھا، زندہ دل تھا
یہیں پہ آکر مزہ ملا ہم کو زندگی کا
اب ایسی پیاری ، حسین محفل میں
آگئے ہیں تو کون جائے
سو ہم نے اس کو ہی دل کی دھڑکن بنا لیا ہے
جہان بھر پر محیط رنگوں کے اس جہاں میں
بس اردومحفل کو اپنا مسکن بنا لیا ہے
محمد احمدؔ
حضور والا!! آپ دنیا کے کس کونے میں غائب رہتے ہیں۔
واہ واہ واہ۔
عمدہ ترین۔
مابدولت یہیں پرہی ہیں عزیزی محمد عبدالرؤوف ۔ بس اپنی تحاریر دقت آمیز سے آپ پیارے محفلین کی طیع نازک پر گراں گذرنے کے فعل ناپسندیدہ سے اجتناب برتنے کی اپنے تئیں سعیء منفعت بخش کررہے ہیں ۔حضور والا!! آپ دنیا کے کس کونے میں غائب رہتے ہیں۔
پیارے محفلین کی طبع پر اپنی تحاریرِ فرحت بخش کے روئی کے گالے ڈالنے سے اجتناب کی سعیء ضرر رساں سے اجتناب فرمائیے۔ 😊مابدولت یہیں پرہی ہیں عزیزی محمد عبدالرؤوف ۔ بس اپنی تحاریر دقت آمیز سے آپ پیارے محفلین کی طیع نازک پر گراں گذرنے کے فعل ناپسندیدہ سے اجتناب برتنے کی اپنے تئیں سعیء منفعت بخش کررہے ہیں ۔
مابدولت عزیزی عبدالرؤوف کے ممنون ہیں کہ مابدولت کو قدردانی کے اس احساس جانفزا سے بہرہ ور فرمایا ۔۔پیارے محفلین کی طبع پر اپنی تحاریرِ فرحت بخش کے روئی کے گالے ڈالنے سے اجتناب کی سعیء ضرر رساں سے اجتناب فرمائیے۔ 😊
بہت اعلی ۔ ۔!!اردو محفل
بہت سے غم تھے
بڑے الم تھے
میں ایسی دنیا میں تھا
کہ جس کا
حصار سارے جہاں میں پھیلا ہوا تھا لیکن
یہ ایسی دنیا تھی کہ جہاں پر
کوئی بھی سنتا نہیں تھا میری
یہاں کی بھاشا ہی اور کچھ تھی
یہاں میں لفظوں میں اپنے جذبے سمو نا چاہتا
تو ایسا لگتا کہ جیسے کوئی زمیں کی رنگت سے آسماں کی شبیہ بنائے
یا جیسے کوئی تمازتِ دشت سر پہ اوڑھے بہار وادی کے گیت گائے
اگرچہ یہ نخلِ نو بہاری
بہت حسیں تھا
مگر یہاں کے طیّور سارے
مری صدا سے نا آشنا تھے
یہاں میں اپنی شناخت کھو کر بھی اجنبی تھا
انہی میں رہ کر ،میں اُن سا ہو کر بھی اجنبی تھا
یہاں پہ یوں تو کسی بھی شےکی کمی نہیں تھی
بس ایک غم تھا کہ اس جہاں میں
مرا کوئی بھی نہ ہم زباں تھا
نہ میری اردو کی چاشنی تھی
مگر کہاں تک!
مگر کہاں تک کہ حبس بارش کا پیش خیمہ ہے
رات کے بعد پھر سویرا ہے
رنج کے بعد راحتیں ہیں
خدا کا کرنا ہوا کہ اک دن
اسی جہاں میں اک ایسا گوشہ نظر میں ٹھہرا
کہ نام جس کا تھا اردو محفل
یہ بزمِ خوش کن، نشاط آگیں،
سرورِ پیہم، ورودِ راحت
خیال و احساس، مہرو الفت کا آشیاں تھی
یہاں پہ سب میرے ہم زباں تھے
جہان بھر میں جہاں جہاں تھے
وہ سب یہاں تھے
یہاں بہت سے تھے میر و غالب کی چاہ والے
بہت سے مشتاق یوسفی کے سراہنے والے
ہزار فیض و فراز پر جاں لُٹانے والے
زبانِ اردو کی ہر ادا کو سراہنے والے
یہاں کا ہر شخص استعارہ تھا دوستی کا
یہاں کا ذرّہ بھی اک منارہ تھا روشنی کا
غرض یہاں جو ملا وہ زندہ تھا، زندہ دل تھا
یہیں پہ آکر مزہ ملا ہم کو زندگی کا
اب ایسی پیاری ، حسین محفل میں
آگئے ہیں تو کون جائے
سو ہم نے اس کو ہی دل کی دھڑکن بنا لیا ہے
جہان بھر پر محیط رنگوں کے اس جہاں میں
بس اردومحفل کو اپنا مسکن بنا لیا ہے
محمد احمدؔ
بہت اعلی ۔ ۔!!
بس اردومحفل کو اپنا مسکن بنا لیا ہے ۔ ۔۔ کیا کہنے!!