اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

محمدظہیر

محفلین
بہت خوب۔ :in-love:
غالب گمان ہے اس طرح کا یہ پہلا مشاعرہ ہوا ہے محفل میں۔
تمام شامل ہوئے محفلی شعرا کو سننے کے ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔
آپ سب کو اللہ سبحانہ تعالی خوش رکھے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کاش اس مشاعرے میں ظہیراحمدظہیر سر کو بھی ہم سن سکتے اور دیکھ سکتے۔ امید ہے آپ اگلے مشاعرے میں شامل رہیں گے۔
یاد کرنے کا بہت شکریہ ظہیر بھائی!
چند وجوہات کی بنا پر میں شرکت نہیں کرسکا ۔ یہ نقصان سراسر میرا ہی رہا ۔ وڈیو دیکھ کر البتہ کچھ تلافی ہوگئی۔
ویسے آپ بھی بہت دنوں بعد نظر آئے ۔ یقیناً مصروفیات کی وجہ سےغیر حاضری رہی ہوگی۔ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ آتے جاتے رہا کیجئے ۔
 

محمدظہیر

محفلین
یاد کرنے کا بہت شکریہ ظہیر بھائی!
چند وجوہات کی بنا پر میں شرکت نہیں کرسکا ۔ یہ نقصان سراسر میرا ہی رہا ۔ وڈیو دیکھ کر البتہ کچھ تلافی ہوگئی۔
ویسے آپ بھی بہت دنوں بعد نظر آئے ۔ یقیناً مصروفیات کی وجہ سےغیر حاضری رہی ہوگی۔ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ آتے جاتے رہا کیجئے ۔
آپ کا حال ہی میں لیا گیا انٹرویو میں نے پڑھا ہے۔ آپ کے پسندیدہ مصنفین کی کتابیں صرف اسی غرض سے پڑھنے کا ارادہ کیا ہے کیوں کہ آپ جیسے باذوق شخصیت کو پسند ہیں۔ :)
آج کل محفل میں وقت گزار رہا ہوں، جب باہر کی دنیا سے تنگ آتا ہوں تو یہاں آجاتا ہوں۔ :)
 

علی وقار

محفلین

صابرہ امین

لائبریرین
ہمیں بے بال و پر رکھا گیا ہے
سراسر دربدر رکھا گیا ہے

ہوئی ہے آبلہ پائی مقدر
لکیروں میں سفر رکھا گیا ہے

بہت خوب ! کیا بات ہے صابرہ امین!

خیرات ترے عشق کی پوری نہیں پڑتی
اتنا دے مجھے دان مری زیست بسر ہو

کر دو گے فنا آتشِ جذبات میں اک روز
تم دل کے شبستان میں خوابیدہ شرر ہو

بہت اعلیٰ!! بہت خوب! کیا پختگی ہے ان اشعار میں!
آپ ایک دن ضرور مشہور شاعرہ بنیں گی ۔
مشہور ہونے کے بعد بھی اردو محفل پرآمد و رفت جاری رکھئے گا ۔ :)
آپ کے منہ میں گھی شکر! بہت شکریہ اس قدر حسن ظن کا۔
اللہ سے دعا ہے کہ اس کوزہ کو اتنا ظرف عطا کرے کہ وہ اپنی آوی اور عظیم کوزہ گروں کو کبھی بھلا نہ پائے۔ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔ آمین
کل تک انتہائی ہلکے پھلکے ادھر ادھر گھوم رہے تھے۔ اب لگتا ہے کندھوں پر دھم سے ایورسٹ گر گیا ہو۔ اللہ آپ کی بات سچ کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ آمین
 
آخری تدوین:

اشرف علی

محفلین
اشرف علی بھائی مکمل غزل کی شراکت کریں۔
جی بھائی
اس عزت افزائی کا شکریہ

غزل

یکایک دل کو دھڑکانے سے پہلے
ذرا ٹھہرو ! قریب آنے سے پہلے

تھی جس کی چاہ مجھ کو زندگی بھر
اُسی کو کھو دیا پانے سے پہلے

نظر رکھنا ذرا چادر پہ یارو !
تم اپنے پاؤں پھیلانے سے پہلے

یہی بس آخری خواہش ہے میری
ہو اس کی دید مر جانے سے پہلے

بلاتے تھے تجھے کس نام سے سب ؟
'زمیں کا چاند' کہلانے سے پہلے

نہیں تھی دلکشی موسم میں کوئی
تِرے آنچل کے لہرانے سے پہلے

تِرا کیا حال تھا سچ سچ بتا اب
مِرے جانے کے بعد آنے سے پہلے

بہت رویا تھا وہ مجھ سے لپٹ کر
تعلق توڑ کر جانے سے پہلے

ہزاروں بار اشرف سوچ لینا
کسی سے عشق فرمانے سے پہلے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سوال سنجیدہ ہے تو جواب ملنا ہی چاہئیے۔۔۔ کسی کا بھلا ہو جائے تو کیا جاتا ہے ۔
اس کا جواب تو کوئی سیانا (بلکہ کئی سیانے) دے ہی دے گا ۔
لیکن بٹیا بس یہ نہ بھولنا کہ چوں چوں کر نے والوں کے لیے میاؤں میاؤں بھی کسی دھاڑ سے کم نہیں ہوتی ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کا جواب تو کوئی سیانا (بلکہ کئی سیانے) دے ہی دے گا ۔
لیکن بٹیا بس یہ نہ بھولنا کہ چوں چوں کر نے والوں کے لیے میاؤں میاؤں بھی کسی دھاڑ سے کم نہیں ہوتی ۔

ہاں بس اب سارے سیانے خود کو بولنے پر آمادہ کر لیں تو بات بنے۔

جی بالکل دھاڑ والی بات تو درست کہی آپ نے۔
چوں چوں تو چڑیا کرتی ہے نا؟
اور چڑیا تب تک ہوتی ہے جب تک باپ کے گھر ہوتی ہے۔

ساڈا چڑیاں دا چنبہ وے بابل اساں اڈ جانا

اس کے بعد تو ۔۔۔۔ ایک عالمی محاذِ جنگ۔۔۔۔۔ تیار نا ؟ :(
 
Top