محفل ادب کی افادیت اور معیار برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ گفتگو موضوع سے متعلق رہے اور غیر متعلقہ گپ شپ سے گریز کیا جائے۔ اس زمرے کے ذمہ داران سے درخواست ہے کہ اس جانب توجہ دیں۔
اردو محفل کی سولہ سالہ تاریخ میں اور سولہویں سالگرہ کے موقعے پر پہلی مرتبہ ایک آنلائن آڈیو وڈیو مشاعرہ منعقد ہوا ۔ یہ مشاعرہ محفلین شعراء کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے مشاعرے کا تجربہ تھا ۔ اس کے انتظام اور انصرام میں اپنی مؤقّر محفل کے معروف شاعر
محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی نے کلیدی اور چیلنجنگ کردار ادا کیا اور منصۂ انٹرنیٹ پر زوم اور یو ٹیوب کے اشتراک سے مشاعرے کو کامیابی سے جاری بھی کیا ۔ اس سے قبل سالگرہوں کے مشاعرے محض عمومی دھاگوں کی شکل میں منعقد کیے گئے تھے جن میں کافی وقت لگتا تھا اور شعراء حضرات اپنے اپنے اوقات کے لحاظ سے کلام شریک کرتے تھے ۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ آنلائن سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا گیا اور گزشتہ سال کی وبائی صورت جو کل عالم پر مسلط ہوئی بلکہ تا حال جاری ہے، اس سے حاصل شدہ آنلائن تعلیمی اور عملی سرگرمیوں کے حوصلہ پاکر اس مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا ۔
اس کامیاب مشاعرے نے کامیابی سے ان تمام زنجیروں کو نہ صرف توڑا اور محفلین اور محفلین شعراء کو ایک چبوترے پر جمع کیا بلکہ مستقبل کے لیے ایسے سلسلے کے امکان کی داغ بیل بھی ڈال دی جس سے وقت پر ان شاء اللہ فائدہ اٹھایا جائے گا اور اردو محفل ترقی کی منازل کے میں اس کو اہم سنگ میل گردانا جائے گا ۔
اب کیونکہ پچھلے تمام مشاعرے لڑی کی صورت میں آویزاں کیے جاتے تھے تو اس کے لیے دیگر شریک شعراء (اورسامعین) کے لیے داد و تحسین کے غلغلوں اور ستائشوں کا سلسلہ دوسرے دھاگے کی صورت میں شروع کیا جاتا تھا جو اگر چہ مشاعرے کے دھاگے کی صورت میں تو متوازی ہوتا تھا لیکن ان غلغلوں کی صدائیں شعراء کے زبان و قلب کو گرمانے کے لیے لیے دوسری دھاگے ہی میں تڑپتی رہتی تھیں ۔ بنا بریں شعراء کو اپنا کلام چسپاں کے کے فوراََ میزبان اور سامعین کے تاثرات کے اشتیاق میں دونوں دھاگوں کے درمیان جستیں لگانی پڑتی تھیں ۔
اس مرتبہ کا آنلائن مشاعرہ کیوں کہ دھاگے کے لحاظ سے افتتاحی مراسلے اور آنلائن میٹنگ روم کے ربط کی شکل میں ایک ہی لڑی کی ایک دو مراسلوں میں مکمل ہو گیا تھا سو اسی لڑی کو سامعین کے تبصروں کے لیے جاری رکھ دیا گیا ۔ اس کامیاب مشاعرے کے پس منظر میں جاری تبصرہ جات اور سامعین محفلین کی گرمجوشی کے سلسلے نے نہ مشاعرے کو نہ صرف چار چاند لگائے بلکہ اسے ایک اولین یاد گار بنانے میں کسر نہ چھوڑی ۔ پس منظر کے اس اس سلسلے میں محفلین ممبر
گُلِ یاسمیں کا کردار اسی طرح نمایاں اور درخشاں رہا جو مشاعرے کے انعقاد اور انتظام میں
محمّد احسن سمیع :راحل: نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیا ۔ گل یاسمیں شعراء کے کلام کے نشر ہوتے ہوتے ہی اپنے برق رفتار ٹائپنگ کے جواہر بکھیرتی رہیں اور شعراء کا کلام ساتھ ساتھ ہی ٹیکسٹ میں بھی پیش کرتی رہیں اس طرح ایک طرف جاری مشاعرے کی میٹنگ کے احوال کا سماں باندھے رکھا ۔ دیگر سامعین نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا ۔
تاہم برادر
نبیل کے مقتبس بالا مراسلے کے ضمن میں
ایک لڑی مشاعرے سے متعلق گپ شپ کی بنادی گئی ہے جس میں مشاعرے کے حوالے سے متعلقہ گپ شپ اور گفتگو جاری رکھی جا سکتی ہے تاہم اس لڑی کو محض مشاعرے کے خاص ایونٹ اور اس سے متعلقہ تجاویز یا مشوروں کے لیے مخصوص موضوع تک محدود رکھنے کی درخواست اور تعاون کی امید جاتی ہے ۔