نہیں بھائی یہ مقصد بالکل بھی نہیں کہ اسکا دروازہ کھٹکھٹا کر اسکی امی جان کو شکایت لگانی ہے۔ بلکہ مقصد یہ تھا کہ مذہب کے دھاگوں میں جو بھی گفتگو کرتا ہے اسکی وہ گفتگو اس کی اصل شناخت کے ساتھ ریکارڈ ہورہی ہو۔ کیونکہ پس منظر یہ ہے کہ جیسے میرا نام رانا ہے یہاں پر۔ اب میں یہاں غصے میں آکر اپنا غبار جس طرح بھی نکال دوں کہ مجھے کون جانتا ہے جس کی نظروں کی شرمندگی کا مجھے خیال ہو۔
میں اگر آپ کو خانہ بدوش بھکاری عورتوں کی طرح ہاتھ نچا نچا کر سنانا شروع کردوں کہ تم ڈیش تمہارا باپ ڈیش تمہارا فلاں ڈیش تو بھلا بتائیں کہ کیا میں اپنے اصل نام اور شناخت سے آپ کو اس طرح بازاری زبان میں مخاطب کرنے کی ہمت کرسکوں گا؟ اگر یہاں میری اصل شناخت ظاہر ہورہی ہو تو میں تو اس تصور سے ہی مرجاؤں گا کہ اب یہ ہمیشہ کے لئے دنیا میں ریکارڈ ہوگیا اور جو جو کبھی بھی اسے دیکھے گا جو مجھے جانتا ہوگا وہ میرے بارے میں کیا سوچے گا!! میں نے تو اپنے آپ کو سامنے رکھ کر یہ تجویز دی تھی کہ شائد میری طرح دوسرے بھی اس معاملے میں حساس ہوں گے تو محفل کا ماحول خوشگوار بنا رہے گا۔
مثال سے برا مت منائیے گا صرف آپ کو سمجھانے کے لئے دی تھی ورنہ آپ سے مجھے بہت دوستانہ تعلق ہے محفل پر۔