مزمل شیخ بسمل
محفلین
اردو محفل پر بہت سی ابحاث ہیں جو نفرت انگیزی کا سبب بنتی ہیں۔ صرف مذہبی ابحاث ہی پر کیا موقوف؟اردو محفل پر تو یہ ابحاث زیادہ تر نفرت انگیزی کا ہی سبب بنتی رہی ہیں۔
ادبی مباحث بھی یہیں موجود ہیں کہ بات حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ مطالبے پر لنک بھی فراہم کیا جائے گا۔
آپ کے اس نظریے سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ یہاں مذہبی ابحاث نہ ہوں کہ محفل اس کی متحمل نہیں۔ اس سلسلے میں ایک حل میں نے پیش کیا ہے کہ اسلامی تعلیمات والے فورم کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔ کیونکہ جب اسلام کے نام پر غیر اسلامی تعلیمات کی ترویج ہوگی تو اختلاف سامنے آئے گا۔ اور جلتے تندور پر ہر کوئی ہاتھ صاف کرے گا۔خیر یہ اس سلسلے میں میرا ذاتی نظریہ تھا جو میں نے بیان کر دیا، کسی کو اس سے اتفاق نہیں تو کوئی بات نہیں۔
دوسری صورت یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات میں مزید ذیلی فورموں کا اضافہ کر دیا جائے جن کے نام:
وہابی تعلیمات
دیوبندی تعلیمات
بریلوی تعلیمات
شیعہ تعلیمات
احمدی تعلیمات
علی ہذا القیاس۔
اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ ہر ذیلی فورم کے الگ قوانین کی وجہ سے دوسرے ذیلی فورم پر جانے کی جرات نہ کرے گا۔ اور مباحث سے بھی بچ جائے گا۔