ساتویں سالگرہ اردو محفل - صرف ایک شعر میں

مقدس

لائبریرین
واہ واہ

کیا بات ہے، یہ تو سرچ میں نہیں مل سکتا۔ لگتا ہے آج آپ نے اپنے جوہر دکھانے کا ارادہ کر ہی لیا۔ :D

توبہ کریں بھیا۔۔ میں اور شاعری۔۔ میں تو سرچ مار کر اپنے مطلب کی تھوڑی سی چینجنگ کر رہی ہوں ۔۔۔ ہی ہی ہی
 

مقدس

لائبریرین
یہ دستورِ زباں بندی ہے کیسا تیری محفل کا
یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری

اتنی کم گو ہوں میں۔۔ کوئی بات ہی نہیں کرنے دیتا مجھے محفل میں :rollingonthefloor:
 

محمد وارث

لائبریرین
دو مزید پرانے قطعے

محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام

زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے ویب کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی

:)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال بھیا اور احمد بھیا ایک بات راز کی بتاؤں آپ کو۔ اس طرح نقل مارنے سے ٹیگ کی اطلاع کم ہی جاتی ہے :rollingonthefloor:
لاسٹ ٹائم میں نے بھی کیا تھا، کسی کو نہیں ملی تھی
اور ابھی آپ نے مجھے جو ٹیگ کیا ہے ناں اس کی اطلاع مجھے بھی نہیں ملی، میں تو عادتاً گھومتے پھرتے ادھر آ نکلی :p


یہ تو غلط بات ہے۔
دوسرا سمائیلی حسبِ حال ہے۔
 

مہ جبین

محفلین
خوبصورت محفل کے نام ایک شعر تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ

اجالے پیاری "محفل " کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے

محفل میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ ایسی محفل کی ہی مجھے تلاش تھی

"اردو محفل " کا شکریہ
 

تعبیر

محفلین
محمداحمد ٹیگ کی اطلاع نہیں ملی لیکن پھر بھی ہم حاضر ہیں
شعر تو نہیں کہ سکتی البتہ داد بھرپور دونگی :) اور مکرر مکرر اور واہ واہ بھی کہ سکتی ہوں ویسے :p
 

محمداحمد

لائبریرین
دو مزید پرانے قطعے

محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام

زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے ویب کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی

:)

بہت خوب وارث بھائی۔

کیا بات ہے۔
 
Top