تیرہویں سالگرہ اردو محفل عالمی اردو مشاعرہ ۲۰۱۸

اردو محفل کا سالانہ مشاعرہ ۲۰۱۸

شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کی تقریبات
جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اردومحفل کے عالمی مشاعرے
کا انعقادکیا جارہا ہے۔
شعراء کرام کو ، باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا البتہ محفلین سے گزارش ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسی لڑی میں اپنی دلچسپی کا اظہار فرمائیں اور اپنی شرکت کا اعلان فرمائیں۔

مشاعرے میں نشت و برخاست کا مکمل تہذیبی پاس رکھتے ہوئے
صدرِ مشاعرہ، مہمانان خصوصی کی مسند بھی رہے گی۔
سامعین (قارئین ) داد ، پسند کی ناب سے ہی ادا کرپا ئیں گے، البتہ
تبصرہ جات کے لیے الگ لڑی کا اہتمام کیا جائے گا،
صدر و مہمانان باقاعدہ مشاعرے کےبارے میں اپنے تاثرات بھی بیان کریں گے
یوں ایک یادگار عالمی مشاعرہ محفل کے حسن کو چار چاند لگانے میں اپنا حصہ ملائے گا۔
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔

انتظامیہ اردو محفل مشاعرہ: اردو محفل سال ہائے گزشتہ کی طرح محفلین کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مشاعرے کی انتظامیہ میں شریک ہوکر اپنی انتظامی صلاحیتوں کا اظہار فرمائیں۔ مشاعرہ انتظامیہ کے ممبران کی تعداد محدود ہوگی، لہٰذا پہلے آئیے اور پہلے موقع پائیے۔

مشاعرے کی دیگر جزئیات کا تعین ممبران کے مشورے سے کیا جائے گا۔
 
فرقان احمد

محفلین
انتظامیہ اردو محفل مشاعرہ: اردو محفل سال ہائے گزشتہ کی طرح محفلین کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مشاعرے کی انتظامیہ میں شریک ہوکر اپنی انتظامی صلاحیتوں کا اظہار فرمائیں۔ مشاعرہ انتظامیہ کے ممبران کی تعداد محدود ہوگی، لہٰذا پہلے آئیے اور پہلے موقع پائیے۔
احباب اس اعلان کی طرف خصوصی توجہ فرمائیں، شکریہ!
 
اردو محفل سال ہائے گزشتہ کی طرح محفلین کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مشاعرے کی انتظامیہ میں شریک ہوکر اپنی انتظامی صلاحیتوں کا اظہار فرمائیں۔ مشاعرہ انتظامیہ کے ممبران کی تعداد محدود ہوگی، لہٰذا پہلے آئیے اور پہلے موقع پائیے۔
ہم تو گزشتہ برس سے ہی آئے ہوئے ہیں۔ :)
 
احباب اس اعلان کی طرف خصوصی توجہ فرمائیں، شکریہ!
جی جی سرکار بھر پور توجہ رکھی ہوئی ہے ,
بس مشاعرے کی پہلی لائن میں ہمیں نشت فراہم کی جائے ۔ ہم ہر شاعر کے کلام پر واہ واہ کرکے حوصلہ افزائی کریں گے ۔
 
نایاب

لائبریرین
پچھلی بار بڑے شوق سے حصہ لیا تھا مشاعرے میں
اب دیکھا تو ڈراپ باکس کی مہربانی سے کوئی بھی تصویر دکھنے سے قاصر ہے ۔
اس کا کوئی حل سوجھ جائے تو میں بھی بصد شوق حصہ لوں ۔
کسی کے پاس کوئی حل ؟
بہت دعائیں
 
کس قبیل کے منتظمین چاہئیں؟
ایسے محفلین جو سوشل ورک کا شوق رکھتے ہوں۔ مشاعرے کے انتظام میں مدیران کا ہاتھ بٹا سکیں۔ شعرا کے ساتھ رابط کرکے انہیں بلا سکیں۔ شعرا کی فہرست بنانے میں ممد و معاون ہوں۔ وغیرہ وغیرہ۔

مشاعرے کے دوران شعرا کے نام کا علان کرکے انہیں اسٹیج پر دعوت دیں۔

محفلین کا ٹیم ورک شامل ہوگا تو مشاعرے میں بہت لطف آئے گا۔
 
آخری تدوین:
میں پابند بھی لکھتا ہوں لیکن یہاں غیر موزوں کلام کے ساتھ آنا چاہوں گا اور اس پر یقینا منتظمین کو اعتراض ہوگا ۔ اگر کہتے ہیں تو میں مشاعرے میں شامل ہوجاتا ہوں۔
 
میں پابند بھی لکھتا ہوں لیکن یہاں غیر موزوں کلام کے ساتھ آنا چاہوں گا اور اس پر یقینا منتظمین کو اعتراض ہوگا ۔ اگر کہتے ہیں تو میں مشاعرے میں شامل ہوجاتا ہوں۔
اگر آپ مشاعرہ منتظم کے طور پر بھی آنا چاہیں تو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ :)
 
اگر آپ منتظمین میں سے ہوں تو کیا خیال ہے اخی؟
میرے پاس انٹرنیٹ کا ہمیشہ مسئلہ رہتا ہے ۔ جہاں میں رہ رہا ہوں وہاں سگنل پرابلم شدید ہے اس لیے منتظمین میں سے تو نہیں ہوسکتا۔ البتہ جب بات "انٹرنیشنل" مشاعرے کی ہے تو نثم شامل نہ ہو یہ ہو نہیں سکتا۔ اسی لیے عرض یہ کہ اس میں اسی حیثیت سے شامل ہونا چاہوں گا۔
 
ویسے اس حوالے سے آپ کیا تجویز دیتے ہیں۔ کہ نثم کو اسی مشاعرہ کا حصہ ہونا چاہیے، یا نثم پر الگ مشاعرہ اس کی اہمیت کے لیے زیادہ بہتر ہو گا؟
میری اس پر کوئی رائے نہیں ہے، آپ کا تجربہ کیا کہتا ہے؟
 
ہمیں پیچھے ڈھولکی کے ساتھ جگہ دی جائے تاکہ داد بھی دیتے رہیں اور محفل میں رقص کا سما بھی رہے
شاعر کو کھانا چائے ملے چاہیے نا ملے لیکن داد برابر ملے وہ زندہ رہ سکتا ہے
 
Top