اردو محفل میں بیس سال!

زیک ، آپ کی تصویر دیکھ کہ پتہ چلا کہ آپ اب بزرگ بن ہی گئے ہیں ، بس بھائی زندگی کے سفر میں چلتے چلتے رُک سا گیا ہوں ۔ ۔ ۔
سال میں بہت کچھ ہوا ، بس جگہ بدل گئ ہے ۔۔ ۔ سوائے اس کمپیوٹر اسکرین کے باقی اردگرد کا منظر جم چکا ہے ۔ ۔ ۔ دعا ضرور کرنا ۔ ۔ ۔ کہ چلنے لگوں
آپ کی باتوں میں جو گہرائی اور تجربہ نظر آ رہا ہے، وہ واقعی قابلِ قدر ہے۔ زندگی کے سفر میں کبھی کبھی ایسے لمحے آ جاتے ہیں جب ہم خود کو ٹھہرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ ایسے مواقع پر، دعا اور اپنے آپ کو یاد دلانا کہ وقت بدلتا ہے، سکون اور حوصلہ دیتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔
بہت اچھا لگا اردو محفل سے آپ کی وابستگی کو جان کے۔
آپ کا طرزِ تحریر بہت خوبصورت ہے ماشاءاللہ۔
اللہ پاک آپ کو صحتِ کاملہ، عاجلہ اور مستمرہ عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

انجانا

محفلین
السلام علیکم دوستو
اس نومبر میں مجھے اردو محفل سے جُڑے بیس سال ہو جائیں گے ، میں اس فورم کے شروع کے یوزرز میں سے ایک ہوں ، نبیل زیک کا لگایا ہوا یہ پودا اآج تناور درخت بن چکا ہے ، جس کو دیکھ کہ بہت خوشی ہوتی ہے ، 1998 میں جب میں نے کاشف الہدیٰ اور مرحوم سردار جہانگیر خان کے ساتھ مل پہلا اردو کا فورم اردوستان بنایا تھا تو اسے ہم پندرہ سال تک چلا سکے پھر میں بیمار ہو گیا ، سردار صاحب کچھ مسائل کا شکار ہوئے اور کاشف بھائی اپنی جاب میں مصروف ہوئے اور ساتھ میں فورم کا رواج ختم ہونے لگا ، جیسے یاہو گروپس ختم ہو گئے ، پھر نئی سوشل میڈیا ایپس نے اپنے قدم جمانے شروع کیے جیسے فیس بُک ٹویٹر وغیرہ نے تو فورم کی اہمیت کم ہونے لگی ، مگر اردو محفل نے ان سب تبدیلیوں میں اپنی انفرادیت برقرار رکھی اور اسکی وجہ تھی اس کے پروگرامرز اور اسکے ساتھی جنہوں نے بہت محنت کی اور آج یہ ایک بہترین فورم ہے ، یونی کوڈ میں اردو کا پہلا فورم تھا یہ ، میں اپنی بیماری کے بعد سے اس پر زیادہ متحرک نہ رہ سکا ، مگر دیکھتا رہتا ہوں ، دل تو کرتا ہے پہلے کی طرح ایکٹیو ہو جاؤں مگر ہو نہیں پا رہا ۔ ۔ ۔
اللہ سے دعا ہے کہ یہ فورم یونہی پھلتا پھولتا رہے ، اردو کی خدمات کی جب بھی بات ہو گی ، اس فورم کا ذکر لازمی ہو گا ، یہ ایک لائبریری ہے ، جس میں سیکھنے والوں کے لیے بہت کچھ ہے
بہت شکریہ نبیل ، بہت شکریہ زیک
دعاؤں میں یاد رکھیے گا
19 سال
 

شہزاد وحید

محفلین
آپ کی تحریر پڑھ کر یاد آیا کہ 17 سال تو مجھے بھی ہو گئے۔واقعی کیا زمانہ تھا وہ جب دس والے جی نیٹ کے چھوٹو کارڈ سے56 کے بی پی ایس کے ڈائل اپ انٹرنیٹ کو چوں چراں کی آواز سے کنیکٹ کر کے ایم آئی آر سی، یاہو چیٹ رومز، ایم ایس این رومز، یاہو ای میل گروپس اور اردو فارمز کی دنیا میں چھلانگ لگایا کرتے تھے۔ ان دنوں ان فارمز پر بہت ہلا گلا ہوا کرتا تھا۔ نئے دوست، اچھوتی لڑیاں، دلچسپ مراسلے، طویل گپ شپ۔ چلیں ہم تو اب چھتیس کے ہو کر دنیا کے جھمیلوں میں کھو گئے ، لیکن آج کل ینگسٹرز کا اٹینشن سپین اتنا کم ہو گیا کہ ان کو اب طرز کی مصروفیات میں قطعی دلچسپی نہیں۔
 
Top