جاسمن
لائبریرین
ایک طویل عرصے سے مجھے سخت تشویش ہے کہ میرے مشاہدے اور تجربے کے مطابق اردو محفل میں خواتین کے ساتھ سخت امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔
1. یہاں بہت سے "لبرلز" ہیں لیکن اردو محفل کے قیام سے اب تک آپ نے کسی خاتون کا نام بطور منتظم نہیں دیکھا ہو گا۔
2. پہلی بار بطور "مدیر" چند خواتین بشمول میرے نظر آنے لگی ہیں لیکن حال تو یہ ہے کہ ہماری اردومحفل مؤنث ہونے کے باوجود ہمیں "مدیرہ" نہیں بنا سکی۔ 3. آپ نے شاعری کے زمرے میں "شاعر محفل" تو ضرور پڑھا ہو گا لیکن "شاعرہ محفل" کبھی نہیں پڑھا ہو گا حالانکہ محفل میں بڑی بڑی شاعرات بشمول میرے موجود ہیں۔
باقی لڑکیوں اور خواتین سے درخواست ہے کہ یہاں آئیں اور اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔
یاد رہے کہ دھرنا اور نعرے لگانے کے لیے کچھ پینا فلیکس بنوا لیں اور کچھ دے دلا کے ادھر ادھر سے کافی ساری خواتین ضرور لے آئیں تاکہ تعداد زیادہ نظر آئے اور خوب رعب شعب پڑے۔