اردو محفل میں نقاط کی اہمت

زیک

مسافر
موضوعات کے لیے مثبت اور منفی نقاط کا کس سے تعلق ہے؟

پوائنٹ موضوع کو نہیں بلکہ کسی رکن کی پوسٹ کو دیئے جائے ہیں۔ یہ دینے والے کی مرضی ہے کہ مثبت پوائنٹ دے یا منفی۔ جس رکن کو پوائنٹس دیئے ہوں اس کے کل پوائنٹس میں کتنا اضافہ یا کمی ہو گی یہ اس بات پر منحصر ہے کہ دینے والے رکن کے پاس کتنی طاقت ہے۔ اس طاقت میں کئ چیزیں ہیں: ایک تو اس رکن کے اپنے کل پوائنٹ، دوسرے وہ کتنے عرصے سے رکن ہے، وغیرہ۔ ظاہر ہے اب یہ سارا سسٹم ہی disabled ہے۔

موضوعات کی آپ درجہ‌بندی کر سکتے ہیں ایک سے پانچ ستاروں تک۔ اس کا شہرت کے نظام سے کوئ تعلق نہیں۔
 
باسم

محفلین
شمشاد بھائی یہ اندازہ نہیں حقیقت ہے۔ اس ربط پر بہت سی مفید معلومات ہیں، یہ علیحدہ بات ہے کہ بہت کم احباب اس طرف توجہ کرتے ہیں۔ اور اب مزید کھلا ہے کہ زیک، میرے اور آپ کے بعد زینب اور باسم بھی اس مرحوم نظام کو بہت استعمال کرتے رہے ہیں :)
ہاں مجھے ہرے ڈبے اچھے لگتے "تھے" خاص طور پر اس نئے رکن کا جو ایک بار میں ہرا ہوجائے
 
شمشاد

لائبریرین
درجہ رکنیتي نام پوائنٹس فعالیت یوزر کے پوائنٹس موضوعات کے لیے پوائنٹس پیغامات کے لیے پوائنٹس متفرق کے لیے پوائنٹس
100 46,264 87% 930 -120 45,453 2
57 6,830 2% 2,295 -254 4,790

ان اراکین کے موضوعات کے لیے پوائنٹس منفی ہیں۔

میں نہیں سمجھتا کہ ان اراکین نے کبھی کوئی ایسا پیغام پوسٹ کیا ہو جن پر انہیں منفی نقاط دیئے جائیں۔
 
زیک

مسافر
آپ فعالیت کی بات کر رہے تھے؟ اس کا شہرت سے کوئ تعلق نہیں۔

وہاں موضوع والے پوائنٹ کئ چیزوں سے ملتے ہیں جن کی کچھ تفصیل آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ ان میں آپ کی شروع کی ہوئ تھریڈز، ان تھریڈز پر آپ کے جوابات، تھریڈ کی درجہ‌بندی، تھریڈ کتنی بار دیکھا گیا، کیا تھریڈ چسپاں ہے، ٹیگز کا استعمال اور کیا آپ انتہائ پرانی تھریڈ کو پھر سے کھول کر گڑے مردے تو نہیں اکھاڑ رہے یہ سب شامل ہے۔

یہ سب خودکار طریقے سے فعالیت کے ہیک کے ذریعہ کیلکولیٹ ہوتا ہے اور اس میں کسی رکن کا کوئ ڈائریکٹ دخل نہیں۔
 
ساجد

محفلین
مجھے اگر پتا ہوتا تو یہاں پر بھی ریپوٹیشن سسٹم کو شروع میں ہی ڈس ایبل کر دیتا۔ :rolleyes:
بہرحال اب میں نے ریپوٹیشن سسٹم کو ڈس ایبل کر دیا ہے۔
نبیل ، آپ نے یہ بہت اچھا کیا۔ اب کم از کم جس کو اختلاف رائے ہو گا وہ الفاظ میں بیان کرے گا۔ محفل میں شاید میری واحد رائے تھی اس نظام کو منسوخ کرنے کی ، لہذا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی چوری چھپے کے سارے شیر ہوتے ہیں۔ کُھل کر کوئی بھی بیان نہیں کرے گا۔ اور جو کُھل کر بیان کرنے والے ہیں وہ وہاں بھی اپنا تبصرہ چھوڑ آتے تھے۔
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی چوری چھپے کے سارے شیر ہوتے ہیں۔ کُھل کر کوئی بھی بیان نہیں کرے گا۔ اور جو کُھل کر بیان کرنے والے ہیں وہ وہاں بھی اپنا تبصرہ چھوڑ آتے تھے۔
درست فرمایا شمشاد بھائی ، یہ چوری چھپے کے شیر محفل کے اراکین پر گھات لگا کر بار بار حملہ آور ہو رہے تھے۔:)
 
تعبیر

محفلین
میرے کہنے سے پہلے ہی سب چھو منتو ہو گیا۔ یہ میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے :(
کبھی پوسٹ ایڈت ہو جاتی ہے تو کبھی سسٹم ہی ختم ہائے میرے ہرے ڈبے ;)

ویسے ایک بات کی خیرت ہے کہ ہرے ڈبے اتنی محنت اور ٹائم سے بلکہ صدیوں میں بنتے تھے جبکہ لال ڈبے اناً فاناً ۔میں تو زمانے سے کی کو مثبت پوانتس دے ہی نہیں سک رہی تھی
کوئی اور سلسلہ تعمیریشروع کیا جائے۔ منفی کے بجائے مثبت یا پر ہارٹس یا اسٹارز کچھ اسطرح کا
 
arifkarim

معطل

تعبیر : یہ ہرے ڈبے حقیقی زندگی کی جمع پونجی کے مترادف ہیں، جسے حاصل کرنے کیلئے وہ کام کرنے پڑتے ہیں جسے عوام پسند کرے۔ نیز ہر موضوع پر وہ رائے رکھنی پڑتی ہے، جوعوام کی توقعات کے عین مطابق ہو۔ یوں بندہ بھیڑ کے ریوڑ میں بھیڑ چال کی طرح مشہور ہوتا جاتاہے۔ لیکن اگر کوئی اختلافات کرے یا نکتہ چینی کرے، تو وہ مکمل طور پر بدنام ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ حقیقی زندگی میں‌ہوتا ہے۔:biggrin:
اس لحاظ سے "بدنامی" کے موڈ کو ڈس ایبل کرنے کے بعد ہر شخص بغیر کسی خوف کے کوئی بھی رائے رکھ سکتا ہے۔ اور یہی حقیقی انسانی فطرت ہے۔ انسان انسان ہے، بھیڑ نہیں!
 
زینب

محفلین
میرے کہنے سے پہلے ہی سب چھو منتو ہو گیا۔ یہ میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے :(
کبھی پوسٹ ایڈت ہو جاتی ہے تو کبھی سسٹم ہی ختم ہائے میرے ہرے ڈبے ;)

ویسے ایک بات کی خیرت ہے کہ ہرے ڈبے اتنی محنت اور ٹائم سے بلکہ صدیوں میں بنتے تھے جبکہ لال ڈبے اناً فاناً ۔میں تو زمانے سے کی کو مثبت پوانتس دے ہی نہیں سک رہی تھی
کوئی اور سلسلہ تعمیریشروع کیا جائے۔ منفی کے بجائے مثبت یا پر ہارٹس یا اسٹارز کچھ اسطرح کا

آپ جلدی آیا کرو نا دیر کیوں لاگتی ہیں۔۔۔۔۔۔ویسے ایک بات ہے سسٹر۔بہت سے لوگوں کے پیٹ کا درد ٹھیک ہو گیا ہو گا۔۔۔ڈبے ختم ہو جانے سے ۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی
 
طالوت

محفلین
جی بالکل عارف اور کتنی حیرت کی بات ہے کہ ایسی کوششیں ہم اپنی آخرت کے لیے نہیں کرتے
یہ بات اگر سب کو سمجھ آجائے تو کل ہی سے جاب پر جانا چھوڑ دیں!
بھائی میرے "جاب" چھوڑ دینے سے کس آخرت کی بہتری ممکن ہے ؟
وسلام
 
Top