اب میں دعوت دینا چاہوں برادر محترم
س ن مخمور صاحب کو کہ وہ تشریف لائیں اور ہمیں اپنے خوش نما ادب پارے سے نوازیں۔
السلام علیکم
دعا ہے احباب اللہ کی رحمت کے سائے میں خوش باش ہوں
اور ہر پل آباد و بے مثال رکھیں .... آمین
ممنون ہوں محترم جناب سید فصیح احمد صاحب جنہوں نے بندے کو
عزت دی ......... اور ستاروں کی اس محفل میں یاد کیا
ادب پارے اور وہ بھی ہمارے ؟؟؟
اور اس پہ خوش نما ....... دل لگتی کہوں تو نہ زبان پہ ادب ہے
اور نہ قلم کی نوک پہ، اور بچپن میں جو تیس پارے پڑھے تھے
بس وہ ہی پارے ذہن میں رہے اور جو کبھی نمک پارے ہاتھ
لگے تو سیدھے منہ کے رستے پیٹ کے اندھے کنواں میں دھکیل
دئیے گئے....... اس لئے مانیں یا نہ مانیں پاس ہمارے کوئی ادب پارے نہیں
ہاں لوگوں سے غصہ کی حالت میں دست و گریباں تو نہیں ہو سکتے
مگر مظلوم اردو کے ضرور ہاتھ پیر توڑ بیٹھے ہیں کئی بار .... اور یہ ہی بار
آپکی خدمت میں بھی پیش کئے دیتے ہیں
افسانچہ ( شاید ،، اب کوئی صنف تو لکھنی ہی تھی ناں)
میں آج بھی حسین ہوں
دعا گو
اور دعا کا طالب
س ن مخمور
امر تنہائی