علی وقار
محفلین
سالگرہ کا جشن جاری ہے ۔ اِس خوشی کے موقع پر بانیان و منتظمین محفل کو خصوصی مبارک باد کہ جنہوں نے یہ بزم سجا رکھی ہے۔ اردو محفل کا قیام آج سے سترہ برس قبل تب عمل میں لایا گیا تھا جب انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو رسم الخط میں لکھنا بھی اچنبھے کی بات سمجھی جاتی تھی لہذا جب بھی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے حوالے سے اردو زبان و ادب کے فروغ کا ذکر ہو گا تو اردو محفل کا ذکر لازمی طور پر کیا جائے گا اور یہ بجائے خود ایک ایسا اعزاز ہے جو اردو محفل سے کوئی چھین نہ پائے گا۔
اس لڑی میں محفلین اردو محفل اور اس بزم کے ارکان سے جڑے اعداد و شمار کی شراکت کر پائیں گے تاکہ اندازہ ہو پائے کہ اپنے قیام سے لے کر آج تک اردو محفل اور اس خوبصورت محفل سے وابستہ ممبران نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے حوالے سے کس قدر حصہ ڈالا ہے۔

آخری تدوین: