اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

ماہی احمد

لائبریرین
ضرور لگاو۔۔ تیمور کو مہندی کی اسمیل اچھی نہیں لگتی۔۔ اس لیے میں نے لگانی کچھ کم کر دی ہے لیکن لگاتی ضرور ہوں۔۔ اب کی بار تو میں نے وارن کر دیا ہے کہ خبردار جو مجھے منع کیا تو۔۔۔
میرے پاپا کو پسند نہیں تھی، لیکن ہم پھر بھی لگا ہی لیتے تھے. کیونکہ ہمیں تو ہر صورت مہندی لگانی ہوتی تھی.
یہاں جو مہندی ملتی ہے اس سے عجیب قسم کی بو آتی ہے، مجھ سے برداشت نہیں ہوتی، لیکن رنگ اچھا ہے پھر بھی.
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہم چھوٹے بھی ہیں اور بڑے بھی۔ ابو جان اور بڑے بھائی، بھابیاں عیدی دیتے ہیں۔ اور ہم سے چھوٹے والے بھائی زبردستی وصول کرتے ہیں۔ :D
عید کے پہلے دن تو بہت مصروفیت رہی۔ خاندان کے سبھی افراد آتے جاتے رہے۔ دوسرے دن فراغت تھی۔ کیونکہ اس دفعہ ہماری دو سہیلیاں شہر سے باہر عید کرنے گئی ہیں اس لیے کہیں جانے کا پروگرام نہ بن سکا۔ :) ملتوی ہو گیا ہے۔
اب آپ بتائیں کہ کیا کچھ کیا عید والے دن؟؟ :)
میری بیٹی کی پہلی عید تھی تو ہم نے زبردست قسم کی تیاری کی (باوجود اس کے کہ فاطمہ کو زکام تھا ) اور خوب انجوائے کیا :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
وعلیکم السلام
اللہ کا کرم ہے. آپ کیسی ہیں ماہم اور آپ کی بیٹی کیسی ہے؟
معذرت آپ کا پیغام دیر سے دیکھا. اب تو عید گزشتہ ہو گئی.
الحمدللہ بالکل ٹھیک، فاطمہ بھی بالکل ٹھیک ہے :)
ارےاس میں معذرت کی بات... آپ نے جواب دیا یہی بہت ہے :)
گزشتہ عید مبارک، اب بتائیں گزشتہ عید کا ڈریس کیسا تھا :p
 
لاریب مرزا

محفلین
میرے پاپا کو پسند نہیں تھی، لیکن ہم پھر بھی لگا ہی لیتے تھے. کیونکہ ہمیں تو ہر صورت مہندی لگانی ہوتی تھی.
یہاں جو مہندی ملتی ہے اس سے عجیب قسم کی بو آتی ہے، مجھ سے برداشت نہیں ہوتی، لیکن رنگ اچھا ہے پھر بھی.
مقدس کو پسند ہے ان کے صاحب کو نہیں پسند۔ آپ کو پسند تھی آپ کے پاپا کو نہیں پسند۔
اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ ہمیں پسند نہیں ہے تو۔۔۔۔ برے وقتوں میں ہماری درگت بننے کا چانس ہے۔ :D
 
ماہی احمد

لائبریرین
زینب کی طرف سے تمام خالاؤں کو عید کا تیسرا دن مبارک ہو۔ :bighug:
20160707_160355_zps1h1rmoy3.jpg

ماہی احمد اگر ممکن ہو سکے تو آپ بھی فاطمہ عید کی تصاویر کا اشتراک کریں۔ یہاں یا فوٹوگرافی تھیم والے دھاگے میں۔
:)
مقدس نے بھی حصہ لیا۔ :)
ارے واہ یہ تو بہت پیاری سی پری ہے :)
مجھے یہ تصویر دیکھ کر وہ کھیل یاد آ گیا، شاید آپ نے بھی کھیلا ہو بچپن میں
نیلی پری آنا
چھپ چھپ کے آنا
دو تھپڑ لگا کر
واپس چلی جانا
نہ ہنسنا نہ مسکرانا
پیچھے مڑ کے دو تالیاں بجانا...
 
ماہی احمد

لائبریرین
فاطمہ کو اس کی خالہ نور سعدیہ شیخ اور شزہ مغل نے بہت یاد کیا اس لیے چھینکیں مار مار کر زکام ہو گیا۔ اب پکڑ لو نور خالہ کو۔ نی نور خالہ فاطمہ کا ذکر چھیڑتی نہ شزہ خالہ کو فاطمہ پر پیار آتا اور نہ ننھی پری کو زکام ہوتا۔۔۔
بس نور خالہ اور شزہ خالہ کا ہی قصور ہے سارا.... اب ہم بدلہ کیسے لیں بھلا؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
ایک سوال جانے کب سے ذہن میں اودھم مچا رہا ہے۔ میں اسے باہر آنے سے روک رہی تھی مگر اب لگتا ہے کہ اسے باہر نکال ہی دوں ایسا نہ ہو کہ ذہن کا دال چاول مکس ہو کر کھچڑی بن جائے۔

سوال یہ ہے کہ محفل پر جو خواتین ہیں ان میں سے کون کون مہندی لگوا چکی ہیں سپیشل نام کی؟؟؟ کس کس نے صرف انگوٹھی ہی پہنی ہے ابھی؟؟؟ اور کون کون سی شہزادیوں کے شہزادے ابھی راہ میں ہیں؟؟؟
" امید ہے تمام خواتین سمجھ چکی ہوں گی۔"
میرا تو پتہ چل ہی گیا ہے کہ فاطمہ............. :LOL::ROFLMAO:
 
ماہی احمد

لائبریرین
مقدس کو پسند ہے ان کے صاحب کو نہیں پسند۔ آپ کو پسند تھی آپ کے پاپا کو نہیں پسند۔
اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ ہمیں پسند نہیں ہے تو۔۔۔۔ برے وقتوں میں ہماری درگت بننے کا چانس ہے۔ :D
لڑکی یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اچھے وقتوں میں آپ کو پسندیدگی اتنی پسند آئے کہ پھر مہندی کو پسند کیے بنا رہا نہ جائے :winking::winking::winking::winking:
 
لاریب مرزا

محفلین
ارے واہ یہ تو بہت پیاری سی پری ہے :)
مجھے یہ تصویر دیکھ کر وہ کھیل یاد آ گیا، شاید آپ نے بھی کھیلا ہو بچپن میں
نیلی پری آنا
چھپ چھپ کے آنا
دو تھپڑ لگا کر
واپس چلی جانا
نہ ہنسنا نہ مسکرانا
پیچھے مڑ کے دو تالیاں بجانا...
زینب کی طرف سے پیار!! :love:
جی جی!! بچپن کے کھیل ایسے ہی اوٹ پٹانگ ہوتے ہیں۔ اب زینب کے ساتھ ہم دوبارہ بچے بن گئے ہیں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
لڑکی یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اچھے وقتوں میں آپ کو پسندیدگی اتنی پسند آئے کہ پھر مہندی کو پسند کیے بنا رہا نہ جائے :winking::winking::winking::winking:
ارے اچھا!! :p
ہاہاہاہا!! یہ مراسلے کے آخر میں اسمائیلی دیکھ کے ہمیں بہت ہنسی آ رہی ہے۔ :D
 
ماہی احمد

لائبریرین
زینب کی طرف سے پیار!! :love:
جی جی!! بچپن کے کھیل ایسے ہی اوٹ پٹانگ ہوتے ہیں۔ اب زینب کے ساتھ ہم دوبارہ بچے بن گئے ہیں۔ :)
اور میں اپنی بیٹی کے ساتھ... یوٹیوب پر سے نظمیں یاد کرتی ہوں، فاطمہ کو سناتی ہوں. کہانیاں سوچ رہی ہوں کیسے کیسے ہوتی تھیں تاکہ اسے سنا سکوں. تھوڑی بڑی ہو گی تو پھر پرانے کھیل پھر سے کھیلیں گے..... غرض یہ کہ اپنی بیٹی کے ساتھ اس کے بچپن کو جینا ہے اب :love::love::love::love::love::love:
 
زبردست!! ہمیں بھی ڈھیر ساری نظمیں آتی ہیں۔ بس زینب جب فرمائش کرے۔ :) ویسے تو لیپ ٹاپ پہ سنتی رہتی ہیں۔ لیکن کبھی کبھی پھپھو کی شامت آ جاتی ہے کہ آپ سنائیں۔ :rolleyes:
 
ماہی احمد

لائبریرین
زبردست!! ہمیں بھی ڈھیر ساری نظمیں آتی ہیں۔ بس زینب جب فرمائش کرے۔ :) ویسے تو لیپ ٹاپ پہ سنتی رہتی ہیں۔ لیکن کبھی کبھی پھپھو کی شامت آ جاتی ہے کہ آپ سنائیں۔ :rolleyes:
زینب کی پھوپھو، فاطمہ کی خالہ جی بس اب آپ کی خیر نہیں;):sneaky:..... سمجھ تے تسی گئے ہووں گے:sneaky:
 
لاریب مرزا

محفلین
ارے ماہی ہم نے بتایا ہی نہیں کہ ہم آج بہت تھک گئے ہیں۔ دن میں بھابھی کے میکے والے مدعو تھے۔ ان کے لیے کچن میں مصروف۔ شام کو بھائی کے من میں سمائی کہ باہر چلتے ہیں۔ ساٹھ کلو میٹر سے زیادہ بائیک رائڈ کی سڑکوں پہ :cautious: بری طرح تھک گئے۔ گھر آ کے فریش ہوئے اور کڑک سی چائے پی۔ ابھی نیند آ رہی ہے۔ اس لیے ہم تو سونے لگے ہیں۔ کل بات ہو گی ان شاء اللہ!! :)
اللہ حافظ :)
 
Top