اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

نور وجدان

لائبریرین
لڑکیییی!میں ریسرچ کر رہی ہوں بچو جیییی!!!
تم اپنے سوالات تئار کر لو پھر ان شاءاللہ کال کروں گی تو بات کریں گے :)

ہمیں ریسرچ کے ٹاپک کے بارے میں بتایا جائے تاکہ آپ کی ناک میں سوالات سے دم کردیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری تو عادت رہی کہ اپنے اساتذہ کے ناک میں دم کرنے کی:LOL: اب یہ اپنی دوست پر اپنا لیتے ہیں:D
 

نور وجدان

لائبریرین
مجھے بنیادی سی کڑھائی بھی آتی ہے اور سلائی بھی۔
بہت اچھی نہیں مگر قابل استعمال سلائی کڑھائی کر لیتی ہوں۔ الحمد اللہ
میں نے تو ارادہ کیا ہوا ہے کہ بس اس ماہ سے اگلے سے ،جب اللہ کی جانب سے قدم اس جانب چلیں ،یو ٹیوب سے ساری اسٹچنگ سیکھوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب تجربات تب اسی دھاگے میں شئیر کروں گی کیونکہ میں چاہتی ہوں اب اپنے مطابق ڈریس کو اسٹائل دوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ٹیلر کو ذرا سا ڈیزائن بتادو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کےتو نخرے شروع ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس یہ کئی ماہ سے سوچ رہی ہوں اب دیکھو کہ اس سوچ کو عملی جامہ پہناتی ہوں:cool: ہے یا خیالی پلاؤ ہی رہتا ہے:)
 

نور وجدان

لائبریرین
بلاشبہ بہت خوبصورت ہیں :):love: تمام ڈیزائنز ہی عمدہ ہیں :love: مجھے سٹونز والی جیولری ہمیشہ بہت بھاتی ہے میں خود بھی درِ نجف پہنے رکھتی ہوں ہمیشہ :) آپ کی محبت کا بے حد شکریہ :love: مجھے نازک سے بریسلٹ بھی بھاتے ہیں گو کہ میرے لیے کلائی میں کچھ پہننا آسان نہیں ہوتا :)

آپ کو لیے سب آسان ہو جائے کسی وقت پر ،۔۔ ان شاء اللہ :D

درِ نجف کی اگر ہو پائے تو پک شئیر کروں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :) آپ کی محبت ہے ، آپ سے بات کرکے اجنبیت کے بجائے اپنائیت کا احساس ہو رہا ہے
 

نور وجدان

لائبریرین
میں مختلف ڈیزائنز پسند کرتی ہوں اور مختلف ہی تخلیق بھی کرتی ہوں۔ جو چیز فیشن میں ہو وہ پسند نہیں آتی۔ اپنے لیے سب سے مختلف اور سوبر لباس بناتی ہوں۔ خاص طور پر بہت پرانے کپڑوں سے کوئی نیا ڈیزائن بنانا پسند ہے۔
مگر اب وقت کی کمی کے سبب جو بھی مل جاتا ہے شکر ہے۔ واویلا مچانے کی عادت نہیں ہے میری۔ خصوصا اپنے کپڑوں کو لے کر

کیا خیال ہے مل کے بوتیک نہ کھولیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اکثر امی سے کہتی ہوں میرا دل ہے بوتیک کھولوں تو کہتی ہیں کہ گاؤں گاؤں جانا پڑتا ہے میں اس کی اجازت نہیں دے سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔:cry:
 

نور وجدان

لائبریرین
میرے ساتھ ایسا معاملہ نہیں میں بہت زیادہ تیار نہیں ہوتی نہ ہی دوسرا معاملہ ہوتا ہے ;) سوائے اس کے کہ ایک دو پارٹیز میں روم میٹ کے ہتھے چڑھی تھی :) مجھے نفاست اور سادگی پسند ہے اسی لیے اس کو ترجیح دیتی ہوں :)
یہ والی عادت میری ہے ، اب مختلف محفلین سے ان کی عادات میچ کر رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔زیادہ میک اپ پسند نہین ہے اور چاہتی ہوں آپ کو قدرتی طور پر اتنا صحت مند ، پر کشش ہونا چاہیے کہ بس آپ کی قدرتی حسن میں سب کچھ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سو میں کسی بھی قید سے آزادی ہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بات ہے مجھے ڈریسز اچھے پہننے کا شوق ہے ۔۔۔۔ بھاری بھر کم کے علاوہ
 

شزہ مغل

محفلین
Winter-New-Christmas-font-b-Ring-b-font-Real-Platinum-Plated-font-b-Square-b-font.jpg
یہ ڈیزائن بہت پیارا ڈیسنٹ سا ہے۔ مجھے چاندی کی انگوٹھی پسند ہے۔ سونے کی اگر ہو تو صرف ایک نگ والی نفیس و نازک سی۔ ہیرا پہننا پسند نہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہم نے سوچا ہے کہ ایک لڑی ایسی ہونی چاہیے جہاں پر محفل کی لڑکیوں کو کو یکجا کیا جاسکے ۔ بات کرنے کے لیے ، کچھ پوچھنے کے لیے ادھر ادھر لڑیاں گرد نہیں کرنی پڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں پر فیشن ، آرٹ ، ادب ، بات چیت ، معاشرے یا کسی بھی چیز پر بات کی جاسکتی ہے ۔ اس لڑی کو شروع کرنے کا مقصد وہ لڑکیاں جو صرف لڑکیوں سے ہی بات کرنا پسند کرتی ہیں ، یہاں دھاگے میں بآسانی شریک ہوسکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔میں جن لڑکیوں کو جانتی ہوں ان کو یہاں پہ ٹیگ کر رہی ہوں

محترمہ جاسمن ناعمہ عزیز عائشہ عزیز لاریب مرزا ، حمیرا عدنان ، ہادیہ عندلیب ماہی احمد مقدس قراۃ العین عروہ خان فرحت کیانی ملائکہ شزہ مغل مریم افتخار سیدہ شگفتہ سارہ خان غدیر زھرا

فوزیہ رباب
اس کے علاوہ خواتین کوئی ہیں تو ان کو بھی ٹیگ کردیجئے


نوٹ: اس لڑی میں صنفِ نازک کے علاوہ کسی کو بھی کمنٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے !
زبردست سلسلہ شروع کیا ہے اور زبردست بات چیت جاری ہے. میں بھی شامل ہوں خاموش قاری کے طور پر.
پیشگی عید مبارک سب کو.
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
یہ ڈیزائن بہت پیارا ڈیسنٹ سا ہے۔ مجھے چاندی کی انگوٹھی پسند ہے۔ سونے کی اگر ہو تو صرف ایک نگ والی نفیس و نازک سی۔ ہیرا پہننا پسند نہیں۔

اچھی پسند ہے ۔ ہیرے کو ناپسند کرنے کی وجہ ؟؟ اس کو پسند کرنے کی میرے پاس خاص وجہ ہے ! سونا بڑے رنگ میں ڈھلتا ہے مگر ہیرا بڑا خالص پتھر ہے !

زبردست سلسلہ شروع کیا ہے اور زبردست بات چیے جاری ہے. میں بھی شامل ہوں خاموش قاری کے طور پر.
پیشگی عید مبارک سب کو.


آداب ! ہمیں اچھا لگا ہے آپ یہاں تشریف لائیں !ہمیں خوشی ہے کہ آپ یہاں رہتے ہوئے ہمیں گفتگو کرتے دیکھیں گی اور ہم آپ سے امید کرتے ہیں کہ کہیں نہ کہیں آپ تبصرہ ضرور کریں گی تاکہ آپ کی موجودگی کی خبر ہمیں ملتی رہے
 

نور وجدان

لائبریرین
BB560092-1.jpg
ر : بریسلٹ لیا ہے ایسا

اور اسی سے ملتا جلتا ۔۔۔۔
img-thing


اسی بلیو رنگ کے اسی طرز کے اسٹائل پر ایک نئی واچ لی ہے


Aria-silver-plated-12pc-plain-metal-bangle-me12psilver.jpg


یہ والی پلین چوڑیاں لی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Shinning_Moonlight_Stone_Sparkly_Wholesale_925_Sterling_Silver_Ring_for_Women_11565743307090830_500X500.jpg


یہ والی رنگ مگر اس کا اوپر والا مکمل وائٹ ہے مگر اس پتھر کو پکھراج کہتے ہیں جو کریم سا ملجگا سا ہوتا مگر اسٹائل یہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ والے شوز

sandals-shoes-for-women-11.jpg


Women-Sandals-2016-Summer-Casual-Shoes-Women-Beaded-Rhinestone-Flat-Sandals-Comfortable-Thong-Large-Size-Women.jpg


باقی چھوٹی موٹی چیزیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس ایسی ہی تیاری ہے
 

شزہ مغل

محفلین
ہمیں ریسرچ کے ٹاپک کے بارے میں بتایا جائے تاکہ آپ کی ناک میں سوالات سے دم کردیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری تو عادت رہی کہ اپنے اساتذہ کے ناک میں دم کرنے کی:LOL: اب یہ اپنی دوست پر اپنا لیتے ہیں:D
نور سعدیہ شیخ آپی میں بھی اس کار خیر میں آپ کے ساتھ ہوں۔
 
Top