اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

شزہ مغل

محفلین

ماہی احمد

لائبریرین
ہمیں ریسرچ کے ٹاپک کے بارے میں بتایا جائے تاکہ آپ کی ناک میں سوالات سے دم کردیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری تو عادت رہی کہ اپنے اساتذہ کے ناک میں دم کرنے کی:LOL: اب یہ اپنی دوست پر اپنا لیتے ہیں:D
حجاب اسلامی نکتہ نظر سے
 

ماہی احمد

لائبریرین
تو بس اس کو فون کرکے تنگ کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے اور ماہی نے پہلی دفعہ بات کی 2 سے 3 گھنٹے تک دورانیہ تو ہوگا ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے اچھا لگا ہے بات کرکے ماہی سے ۔۔۔۔۔۔۔تم بھی فون کرکے اس کو اتنا تنگ کرو کہ بس یہ کہے فاطمہ رو رہی ہے اس کو سنبھالنا ہے:)
بات کرنے کے بعد اندازہ تو ہو گیا ہو گا کہ ماہی کتنا بولتی ہے... بولنے کے لئیے ایسی بے چین کے بار بار نور کی بات کاٹ دیتی تھی پھر "سوری نور" :rollingonthefloor:
 

ماہی احمد

لائبریرین
ایک کام کرو۔۔۔۔۔۔۔ماہی کو آج کی رات تک شمع لڑی بناتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سے اتنے سوال کرتے ہیں کہ ہماری بے قراریاں ڈھل جائیں:LOL::ROFLMAO:
اوئےےے تواڈی خیرررر!!! ماہی بے حد مصروف آج شام سےےے....
یہاں چاند رات ہو گی نا!!!:battingeyelashes:
 

نور وجدان

لائبریرین
پہلے یہ طے کرو کہ آپ یہاں آؤ گی یا میں وہاں؟؟؟
بوتیک کا سوچنا ہے تو ایسے ہی سوچ لو۔
میں نے تو ورک آؤٹ بھی کیا ہوا ہے اس پر مگر سپورٹ نہیں ہے اجازت ہے۔ سرمایہ بھی ہو ہی جاتا ہے۔
خواری تو بہت ہے اس میں۔ مگر یہ کام آرٹسٹ + بزنس مائنڈ ہی کر سکتا ہے۔
آپ کے تمام پلینز پر سیاحت کو ترجیح حاصل ہے۔
سکول پر بھی ورک آؤٹ کیا ہوا ہے میں نے۔ مگر اس میں سرمایہ اور مینیجمینٹ چاہیئے ہوتے ہیں۔ سرمایہ میرے پاس اس کام کے مطابق نہیں۔ کیونکہ اس کے لیے بیک اپ زیادہ چاہیئے ہوتا ہے۔
حسن کا شیدائی ہر آرٹسٹ ہوتا ہے۔
میں نے ایوینٹ مینیجمینٹ پے بھی ورک آؤٹ کیا ہوا ہے۔ اس میں مینیجمنٹ اور سپورٹ زیادہ چاہیئے بنسبت سرمایہ کے۔

میرے خیال زیادہ اسکول کی جانب ہے ، بہت اچھا کیا کہ شئیر کیا ۔ سرمایہ ہوتا تو میں شروع کرچکی ہوتی اس پر کام بھی ۔ سیاحت ہر بزنس کی ضرورت ہے ۔ میرے خیال میں کوئی بھی اچھی بزنس گرل یا وومن تب ہوسکتی ہے جب اسکو ڈیموگزافکس پلس سائکوگرافکس پر عبور حاصل ہو ، اس کے ساتھ اس کی پی آر بہت اچھی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورک آؤٹ کے بارے کوئی تفصیل تو بتاؤ؟ مینجمنٹ میں کرسکتی ہوں اسکول کی ،میرے پاس تجربہ ہے ۔ ایونٹ کونسا تھا یعنی کس خیال ہر تھا ؟ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے ملتان بلانا زیادہ پسند کروں گی
 

نور وجدان

لائبریرین
حجاب اسلامی نکتہ نظر سے
میں حجاب کو اسلامی نظریے سے رد کر ہی نہیں سکتی ۔ اس کی معاشرتی اور نفیساتی وجوہات ہیں ۔ اسلام تو معاشرت کا دین ، نفیساتی تعمیر کا مذہب ہے ۔ میں ایک مثال دیتی ہوں ۔۔

ایک عورت مکمل پردے ہیں ، یہاں تک کہ آپ اس کے ہاتھ بھی پردے یا حجاب میں پاتے ہیں ۔ لیکن وہی عورت معاشرے تباہ کر رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے حجاب اس کا باطن ہے تو ظاہر کا حجاب معاشرہ بچا نہیں رہا ہے ، باطن کا حجاب ظاہر پر پردہ رکھ سکتا ہے مگر باطن برائیاں ایسے فتنے کا سبب بنتی ہیں ۔میں حجاب کی شدت سے مخالف ہوں ، جسکی وجہ میں نے یہی دیکھی ہے ایسی خواتین ایک طرف روزے دار ، تہجد گزار ، نمازی ، با پردہ ہیں ۔ان کی صفات ظاہر پر جاتے معاشرہ بیان کر رہا ہے ۔ ان کا ایک اچھا کردار بن رہا ہے ،مگر وہی عورت زنا ، فحش کاموں میں مصروف رہی تو کیا کیا جائے ! ایک آدمی بالکل اسی طرح داڑھی رکھتا ہے ، حجاب اور داڑھی ، ایک معاشرتی تقوی ، زاہدہ یا زاہد کی پیروی کردی گئی ۔مگر وہی بندہ یا مولوی ایسے ایسے کام کرتا ہے کہ کانوں کو ہاتھ لگایا جائے تو کیا داڑھی اچھی ہے ؟

یہ حجاب ، داڑھی معاشرے کی منافقت کا نشان ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top