ابن آدم
محفلین
مجھے اس فورم کو جوائن کیے کوئی زیادہ عرصہ تو نہیں ہوا لیکن میں نے سوچا کہ اپنے مشاہدات اور لوگوں کے سامنے رکھوں.
یقیناً یہ ایک بہترین فورم ہے اور الله سے دعا ہے کہ الله اس کو مزید کامیاب کرے. امین
- اس فورم کو بہت سے دیگر فورم سے بہتر پایا
- اس فورم میں اگرچہ زیادہ لڑیاں ادبی قسم اور شعر شاعری کے متعلق ہوتی ہیں جو میرے جیسے بے ذوق آدمی کے لئے زیادہ پر کشش نہیں ہوتیں
- اردو کا میعار اس فورم پر بہت بہتر ہے جو یقیناً ایک اچھی بات ہے کہ قومی زبان کو بہتر کرنے کا موقعہ ملتا ہے.
- سیاسی اور مذہبی لحاظ سے لوگ بہت سخت رویہ رکھتے ہیں جو آپ کو مذہبی اور سیاسی لحاظ سے بات کرنے سے روک سکتا ہے. شروع میں تو عقلی اور دلیل والی بات پر مضحکہ خیز اور ناپسندیدگی کی ریٹنگ مایوس اور افسردہ بھی کرتی اور غصہ بھی دلا دیتی لیکن پھر خیال آیا کہ مجھے لوگوں سے اپنی بات منوانی نہیں بس کہنی ہے. تو اس کے بعد سے اس پر زیادہ توجہ دینا چھوڑ دیا.
- اگرچہ اس کی کمیونٹی بہت چھوٹی ہے لیکن اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کو چلانے والوں نے پیسہ کی خاطر اس کو اشتہاروں سے بھرا نہیں جس پر ان کا جتنا بھی شکریہ کیا جائے وہ کم ہے. ورنہ آج کے دور میں اشتہار تو ہر جگہ پہنچ چکے ہیں
یقیناً یہ ایک بہترین فورم ہے اور الله سے دعا ہے کہ الله اس کو مزید کامیاب کرے. امین