حجاب
محفلین
جب ہم نے نیٹ کی دنیا میں قدم رکھا ، ( ہم سے مراد میں اور میری فرینڈز ) تو چیٹنگ کے علاوہ کچھ اور پتہ نہ تھا ۔۔ چیٹنگ کب تک ہوتی جب دل بھر گیا اور کچھ عقل آئی نیٹ کے حوالے سے تو ایک اردو فورم “ بات سے بات “ جوائن کیا ۔۔ وہاں پرانے ممبرز کی باتیں شرارتیں بہت اچھی لگتی تھی پھر جب ہم ذرا پرانے ہوئے اور باتیں شروع کیں تو اللہ جانے کیا فساد شروع ہوا کہ فورم ہی بند ہوگیا ۔۔۔ بڑی بے چینی تھی ان دنوں کہ اب کیا کیا جائے ۔۔۔ ایک دن سارہ خان نے کہا تمہیں ایک فورم کا لنک دیتی ہوں وہاں آجاؤ لیکن کسی کو بتانا نہیں کہ میں نے تمہیں یہاں کا لنک دیا میں نے کہا ٹھیک ہے ۔۔۔ اور اردو محفل پہ آگئی ۔۔۔۔۔۔ کیا زمانہ تھا ہم روز ملا کرتے تھے ۔۔ باتیں ، شرارتیں ایک دوسرے کو تنگ کرنا ، لڑائیاں اور پھر کسی کے غائب ہونے پہ اسے منا کر واپس بلانا ۔۔۔ عزت سب ایک دوسرے کی کرتے تھے لیکن نام لے کر مخاطب کرتے تھے ۔۔ کچھ خوبصورت رشتے بھی تھے چاچو بھتیجی کے کچھ بہنیں تھیں صرف ایک بھائی سعود کی ۔۔۔۔
سب کچھ ٹھیک تھا پھر پتہ نہیں کیا ہوا محفل کو نظر لگ گئی ۔۔ پرانے ساتھی غائب ہوئے اور پھر میں بھی ۔۔۔ کبھی کبھی محفل کی طرف آنا ہوتا تو سارے نئے ممبرز کو باتوں مین مصروف دیکھ کر خاموشی سے واپس ہوجاتی ۔۔
کچھ دن ادھر کا رخ نہیں کیا لیکن جب واپس آئی تو یوں لگا جیسے محفل اب “ بھیّا نامہ “ ہے ۔۔۔ یہاں تک کہ محب علوی اور ظفری جیسی شخصیت بھی اب بھیّا ہے اور خوب ہے
کوئی تھریڈ ہو یا کوئی بات ۔۔ چھوٹے سے چھوٹا جملہ ہو اس میں “ بھیا “ کا ذکر ضرور نظر آئے گا ۔۔۔
نہیں بھیّا کیوں بھیّا ہاں بھیّا لیکن بھیّا کیا بھیّا ٹھیک ہے بھیّا اففف یہ بھیّا ، ساتھ بہنا ، آپا ، اور بیٹا کا ذکر بھی آپ کو اسی تیز رفتاری سے کیا ہوا ملے گا ۔۔۔ مانا کہ محفل اب بھائی بہنوں سے آباد ہے لیکن ایسا بھی کیا کہ ہر جملے میں “ بھیا “ ۔۔۔ اگر گنتی کی جائے تو یہ “ بھیا “ پتہ نہیں کتنے ہزاری منصب پہ فائز نظر آئے
تمام بھائی بہنوں سے معذرت کہیں سب مل کے میری پٹائی ہی نہ شروع کردیں ( یہ تحریر جانے کب سے سوچ رکھی تھی سوچا تھا محفل کی سالگرہ پہ پوسٹ کروں گی لیکن دیر ہوگئی )

مدیر کی آخری تدوین: