بھیا کی جگہ ’’بھائی لوگ‘‘ لکھتیں تو لینے کے دینے پڑ جاتے ۔۔ ۔
حجاب
کچھ نکات ہیں اس مضمون میں، جو قابل غور ہیں اور جہاں تک میں سمجھا ہوں، اب تک کسی نے ان پر توجہ نہیں دی:
ایک جگہ آپ نے لکھا: جب دل بھر گیا اور کچھ عقل آئی نیٹ کے حوالے سے تو ایک فورم جوائن کیا۔۔۔
نیٹ کے حوالے سے عقل کہاں سے آتی ہے؟
پھر لکھا:
سب کچھ ٹھیک تھا پھر پتہ نہیں کیا ہوا محفل کو نظر لگ گئی ۔۔ پرانے ساتھی غائب ہوئے اور پھر میں بھی ۔۔۔ کبھی کبھی محفل کی طرف آنا ہوتا تو سارے نئے ممبرز کو باتوں مین مصروف دیکھ کر خاموشی سے واپس ہوجاتی ۔۔
محفل کو نظر لگتی تو یہ بھی بند ہوجاتی، پرانے فورمز کی طرح یا پھر یہاں الو بول رہے ہوتے۔۔ (مجھے الو مت کہیے گا، میں برا مان جاتا ہوں) ۔۔
پھر جب آپ کا محفل کی طرف آنا ہوتا ہے تو آپ سارے نئے ممبرز کو باتوں میں مصروف دیکھتی ہیں اور خاموشی سے واپس چلی جاتی ہیں۔۔ غور کریں جب آپ پہلے پہل یہاں آئی تھیں، تب بھی تو یہ فورم نیا ہی تھا اور سارے ممبران آپ کے لیے اجنبی۔۔۔ ان سے بھی تو آپ نے بات چیت کی اور نہ جانے کتنوں کو دوست بنایا ہوگا۔۔۔ ۔ اب کیا قباحت ہے؟
پھر لکھا:
کچھ دن ادھر کا رخ نہیں کیا لیکن جب واپس آئی تو یوں لگا جیسے محفل اب “ بھیّا نامہ “ ہے ۔۔۔ یہاں تک کہ محب علوی اور ظفری جیسی شخصیت بھی اب بھیّا ہے اور خوب ہے
کوئی تھریڈ ہو یا کوئی بات ۔۔ چھوٹے سے چھوٹا جملہ ہو اس میں “ بھیا “ کا ذکر ضرور نظر آئے گا ۔۔۔
یہ آپ کا حسن نظر ہے ، ورنہ
شمشاد بھائی اور
ملائکہ کی باتیں پڑھ پڑھ کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ محفل چاچو نامہ بنتی جارہی ہے۔۔۔ خود میں
ملائکہ کو بیٹی کہہ کر پکارتا ہوں۔۔۔ پتہ بھی نہیں کہ میری اس بیٹی کی عمر کتنی ہے۔۔۔ خیر ۔۔ دعا کریں یہ اقتباس یہ دونوں افراد نہ پڑھ لیں، میری شامت نہ آجائے کہیں۔۔
آخر میں لکھا:
تمام بھائی بہنوں سے معذرت کہیں سب مل کے میری پٹائی ہی نہ شروع کردیں ( یہ تحریر جانے کب سے سوچ رکھی تھی سوچا تھا محفل کی سالگرہ پہ پوسٹ کروں گی لیکن دیر ہوگئی )
آپ کی تحریر تو لگتا ہے شروع ہوتے ہی ختم ہو گئی۔۔۔ ابھی تو دانت نکالنا باقی تھے ۔۔ کیا آپ بھی پیر زادہ قاسم رضا صدیقی کے اس شعر پر یقین رکھنے والی کوئی غمگین ، افسردہ اور آدم بیزار سی شخصیت ہیں؟
تبسم ایک زیر لب بھی ہم پہ بار ہے مگر
ہمی سے لوگ کہہ رہے ہیں کھل کے مسکرائیے ۔۔