اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک تو نہیں کھلا، بس چند ہی دنوں میں کھلا چاہتا ہے۔ آپ بھی اپنا سامان وغیرہ تیار رکھیں نئے اسکول میں جانے کے لیے۔
 

چاند بابو

محفلین
نہیں چاند بابو ایسی بات نہیں ہے۔ وہ کیا ہے کہ فنڈ پڑے ہوئے تھے تو سوچا کہ کیوں نہ ان کو استعمال کرتے ہوئے اسکول کی نئی عمارت ہی بنوا لیں۔
واہ بھئی واہ نئی عمارت بن رہی ہےفنڈز کھائے جارہے ہیں اور ہمیں کچھ بھی نہیں
جناب استاد تشریف لے آئے ہیں‌ سب لوگ اپنا اپنا ہوم ورک نکال لو
سر جی سفر کی کہانی سنایئے نا آج پڑھنے کو دل بالکل نہیں کر رہا ہے۔
ماسٹر جی وہ تو اب نئے اسکول میں ہی ہوم ورک دکھائیں گے۔
ہاں جیییییییییییییییییییی
او بھئی یہ نیا سکول کہاں ہے کہیں میرے بعد کوئی اور سکول تو نہیں کھل گیا
اطمینان رکھئے آپ کی موجودگی میں ہی کھلے گا لیکن زیادہ خوش مت ہوں وہاں پر نالائق ٹیچر بھرتی بالکل نہیں کیئے جارہے ہیں اس لئے آپ کی تو چھٹیاں:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں نہیں ایسی بات نہیں ہے۔ اسکول کی عمارت نئی ہے، عملہ تو وہی رہے گا۔ بلکہ کہیں سے وہ کینٹین والی مائی صاحبہ کو بھی ڈھونڈ کر لائیں۔
 

پپو

محفلین
ابن ماجہ کی ایک حدیث ہے
فرمایا آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
جب بھی تم کسی مریض کی عیادت کے لیے جاؤ تو اس سے اپنے لیے دعا کے لیے کہو کیوں کہ مریض کی دعا فرشتوں جیسی ہو تی ہے
 

سارا

محفلین
میں تو سمجھی تھی اب تک نئی عمارت بن چکی ہو گی لیکن میں اسکول کو جیسا چھوڑ کر گئی تھی ویسا ہی ہے اور سب طالبعلم بھی غائب ہیں۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
طالبعلم تو ہیں ہی سب کام چور ۔۔:grin: لیکن آپ کہاں تھی سارا اتنے دن سے ؟۔۔ شمشاد بھائی بھی یاد کر رہے تھے ۔۔
 

سارا

محفلین
تھی تو میں وہیں جہاں ہوتی ہوں یعنی اپنے گھر ;)
ہم نے گھر تبدیل کیا ہے تو اس میں بزی تھے بہت زیادہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سب سامان لے جانا اور اسے پھر سے سیٹ کرنا اس لیے کافی دن لگ گئے۔۔اور جس جگہ ہم نے گھر لیا ہے وہ نئی آبادی ہے ابھی گھر بن رہے ہیں تو وہاں انٹرنیٹ کی تاریں وغیرہ کچھ بھی سیٹ نہیں تھا پورے 14 دن لگ گئے انٹرنیٹ لگنے میں اس لیے نہیں آ سکی۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
بہت شکریہ سارہ اور شمشاد بھائی۔۔:)
نہیں سارہ ابھی امی نہیں آئی ہیں وہ لیٹ ہو گئیں ہیں اگست کے اینڈ میں آئیں گی۔۔انہوں نے ابھی پاسپورٹ بننے کو دیے ہیں جس پر تھوڑا ٹائم لگے گا اور ابھی ہمارے کپڑوں کا ڈھیر بھی تیار نہیں ہوا ہے۔۔;)
 

سارہ خان

محفلین
بہت شکریہ سارہ اور شمشاد بھائی۔۔:)
نہیں سارہ ابھی امی نہیں آئی ہیں وہ لیٹ ہو گئیں ہیں اگست کے اینڈ میں آئیں گی۔۔انہوں نے ابھی پاسپورٹ بننے کو دیے ہیں جس پر تھوڑا ٹائم لگے گا اور ابھی ہمارے کپڑوں کا ڈھیر بھی تیار نہیں ہوا ہے۔۔;)

ہاہا ۔۔ امی کو اچھے کام پر لگایا ہوا ہے ۔۔ پورا وقت تو ان کا شاپنگ کرتے گذرا ہوگا لگتا ہے ۔۔:)
 

سارا

محفلین
ہاہا ۔۔ امی کو اچھے کام پر لگایا ہوا ہے ۔۔ پورا وقت تو ان کا شاپنگ کرتے گذرا ہوگا لگتا ہے ۔۔:)
بالکل ایسا ہی ہے ہم یہاں 4 ہیں جن کے کپڑے امی نے بنوانے تھے اس لیے کپڑوں کا ڈھیر کہا تھا۔۔;) اور باقی کا جو ٹائم ہے وہ امی کے بعد میں جو فوتگیاں ہوئی ہیں ان کی دعائیں کوئی کسی شہر تو کوئی کسی گاؤں اور مریضوں کی عیادت گھر کے کام اور ہم سب کی شاپنگ۔۔وہاں جا کر بہت زیادہ مصروف ہو گئی ہیں۔۔:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top