اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
مجھے سب معلوم ہے کہ کون کیا کر رہا ہے۔

اسکول کی نئی عمارت مکمل ہونے کے قریب ہی ہے۔ میں دیکھ آیا ہوں۔
 

پپو

محفلین
السلام علیکم سب بچوں کو۔۔۔۔ معذرت خواہ ہوں بچوں میں کچھ دن غیر حاضر رہا اور معذرت خواہ ہوں ابھی کچھ دن اور بھی غیر حاضر رہونگا
 

شمشاد

لائبریرین
ماشٹر جی آپ کہاں ہیں، اتنے دنوں کے بعد آئے؟ کہیں کوئی دوسری نوکری تو نہیں کر لی ہوئی؟
 

چاند بابو

محفلین
ارے یہ کیا شمشاد بھائی کیا انہیں ابھی تک سکول سے نکالا نہیں گیا ارے بھائی صاحب کچھ تو خیال کریں معصوم بچوں کا اگر آیسے ماشٹر ہوں گے تو ان بیچاروں کا تواللہ ہی حافظ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کروں چاند بابو، میں جب بھی ان کو اسکول سے نکالنے کی بات کرتا ہوں یہ محکمانہ کاروائی کی دھمکی دے دیتے ہیں۔
 

سارا

محفلین
سر جی کچھ تبدیلیاں بھی ہونی چاہیے نئی عمارت میں۔۔۔سب بہت سست ہو رہے ہیں۔۔طالبعلم بھی اور استاد بھی۔۔۔:rolleyes:
 

پپو

محفلین
بھئی نوکریاں تو پہلی ہی نہیں قابو میں‌ آرہیں اور کیا کرنی ہیں‌ بس ان دنوں کچھ مصروفیات بڑھ گئی تھیں اور ابھی مزید کچھ دن چلیں‌ گی اس لیے مجھے کچھ مزید چھٹیاں درکار ہیں‌ میں اپنی فمیلی کے ساتھ شمالی علاقہ جات بشمول کشیمر کی سیر کو جارہے ہیں انشااللہ دس بارہ دن بعد واپسی پر ملاقات ہو گی اور وہاں کی تصاویر بھی لے کر آؤں گا
 

پپو

محفلین
ارے یہ کیا شمشاد بھائی کیا انہیں ابھی تک سکول سے نکالا نہیں گیا ارے بھائی صاحب کچھ تو خیال کریں معصوم بچوں کا اگر آیسے ماشٹر ہوں گے تو ان بیچاروں کا تواللہ ہی حافظ ہے۔
لگتا ہے تمہاری عدالت میں آج کل کوئی کیس نہیں آرہا اس لیے مجھے سکول سے نکلوانے کے چکر میں‌ہو
 

سارا

محفلین
اس ہفتے کی حدیث۔۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔ اللہ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اس کو اسی طرح دوسروں تک پہنچا دیا جس طرح سنی تھی(کیونکہ) بہت سے پہنچائے جانے والے سننے والوں سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوتے ہیں۔۔ (رواہ الترمذی)
 

حسن علوی

محفلین
- جو شخص اپنے فائدے کے واسطے تعلقات استوار کرتا ھے وہ مصیبت کے وقت اپنا سامان باندھ کر روانہ ہو جاتا ھے اور آدمی کو بیچ منجدھار اکیلا چھوڑ جاتا ھے۔ (شیکسپیئیر)

- حکیم صاحب کو کسی نے گالی دی۔ کچھ نہ بولے ایک دوست نے کہا آپ جواب کیوں نہیں دیتے تو کہا 'کبوتر کوے کی بولی نہیں بول سکتا'۔ (فیثا غورث)

- انسان برسوں میں جوان ہوتا ھے لیکن اگر وہ اپنے وقت کا صحیح استعمال کرے تو گھنٹوں میں بوڑھا یعنی تجربہ کار ہو سکتا ھے۔ (فیثا غورث)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک عورت بیس سالوں میں اپنے بیٹے کو جوان کرتی ہے اور ایک عورت اُسی بیٹے کو بیس منٹوں میں چھین کر لے جاتی ہے۔
(مس زریں)
 

چاند بابو

محفلین
کیا اس سکول کی عمارت گرنے والی ہے؟
میں‌نے ایسا ہی سمجھا تھا کیونکہ نہ تو یہاں کوئی بچہ آ رہا ہے اور نہ ہی کوئی استاد اور اوپر نئی عمارت کی بات بھی ہو رہی تھی اس لئے میں نے کہاپوچھ لوں تاکہ اگر ایسا ہی ہے تو میں بھی بھاگ لوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں چاند بابو ایسی بات نہیں ہے۔ وہ کیا ہے کہ فنڈ پڑے ہوئے تھے تو سوچا کہ کیوں نہ ان کو استعمال کرتے ہوئے اسکول کی نئی عمارت ہی بنوا لیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top