اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اسلام علیکم
سدا خوش و آباد رہیں آمین
اچھا لگا آپ کا یہ جملہ۔۔ ماشااللہ
دکھ سکھ تو ساتھی ہیں انسان کے ۔ اور انسانی زندگی کے وہ رنگ جو مسلسل اپنا رنگ بدلتے رہتے ہیں۔
یہی زندگی کو پرلطف رکھتے ہیں۔
جب لفظ کاش کسی آرزو کسی حسرت کسی خواہش سے وابستہ ہو جاٰیے تو دکھ جنم لیتا ہے
اور اگر خواہش آرزو حسرت پوری ہو جاٰیے تو سکھ جنم لیتا ہے ۔
نایاب


السلام علیکم

آپ کی دعا اور کلمات کے لیے بہت شکریہ ۔


 

زین

لائبریرین
نام تو کٹنے ہی نہیں دے رہے ۔ میں نے درخواست کی تھی کہ میرا نام کاٹ دیا جائے لیکن الٹا 36مہینوں کی فیس مانگنے لگے ۔

اسلیے بے فکر رہئے آپ کا نام بھی نہیں‌کٹا
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل بالکل، اس اسکول سے نام کٹوانا اتنا آسان نہیں۔ اور کیا بانٹنا ہے، سارا/ہ سے مشورہ کر کے فیصلہ کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زین تمہارے ذمے جو فیس کے پیسے ہیں ان میں سے ایک ٹوکرا مٹھائی کا خرید کر سارہ کو دے دیں۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
بطور حاضری اک قطعہ
غبار چشم ہے يہ، میں تو اشکبار نہیں
الگ ہے بات ديا گل نے بھي قرار نہیں
چراغ اشک جلاؤ، انہيں نہ بجھنے دو
ہوا اگر چہ زمانے کي ساز گار نہیں
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
آپ اس اسکول کے نئے طالبعلم ہیں۔ آپ کی املا میں ایک غلطی پائی گئی ہے۔ اس کو درست کر لیں۔

السلام علیکم نہیں السلامُ علیکم صحیح املاء ہے۔ السلام میں ل لکھنے میں تو آتا ہے لیکن آواز نہیں ہوتی کہ یہ حروف شمسی میں سے ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
آپ اس اسکول کے نئے طالبعلم ہیں۔ آپ کی املا میں ایک غلطی پائی گئی ہے۔ اس کو درست کر لیں۔

السلام علیکم نہیں السلامُ علیکم صحیح املاء ہے۔ السلام میں ل لکھنے میں تو آتا ہے لیکن آواز نہیں ہوتی کہ یہ حروف شمسی میں سے ہے۔
السلام علیکم
جزاک اللہ
محترم شمشاد جی
مشکور ہوں آپ کا ، بس ایسے ہی توجہ سے نوازتے رہییے گا
اللہ کرے علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



خیال رکھیے گا ان لوگوں کا جنہوں نے آپ کی جیت کے راستے میں اپنا بہت
کچھ ہار دیا ہے اور یاد رکھیے گا اُس ذات پاک کو جس نے آپ کے لیے آپ
سے بڑھ کر سوچا اور آپ کی سوچوں سے بڑھ کر نوازا ہے ۔



(خیال : نا معلوم )


 

سارا

محفلین



خیال رکھیے گا ان لوگوں کا جنہوں نے آپ کی جیت کے راستے میں اپنا بہت
کچھ ہار دیا ہے اور یاد رکھیے گا اُس ذات پاک کو جس نے آپ کے لیے آپ
سے بڑھ کر سوچا اور آپ کی سوچوں سے بڑھ کر نوازا ہے ۔



(خیال : نا معلوم )



سبحان اللہ۔۔۔جزاک اللہ خیرا
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔میں قیامت کے دن اپنے حوض کوثر پر ہوں گا' میں تم لوگوں کا پیش خیمہ ہوں گا'جو شخص وہاں آئے گا وہ اس میں سے پیے گا اور جو اس میں سے پیے گا وہ پھر کبھی پیاسا نہ ہوگا اور کچھ لوگ حوضِ کوثر پر ایسے آئیں گے جن کو میں پہچانتا ہوں گا اورہ وہ مجھ کو پہچانتے ہوں گے اور پھر ان میں اور مجھ میں آڑ (رکاوٹ) کر دی جائے گی ' میں کہوں گا کہ یہ لوگ تو میری امت کے ہیں 'ارشاد ہو گا تم نہیں جانتے' انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا نئی باتیں نکالیں۔۔اس وقت میں کہوں گا جس شخص نے میرے بعد دیں بدل ڈالا وہ دور ہو' وہ دور ہو۔۔''
(بخاری' کتاب الرقاق' باب فی الحوض )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top