اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہمارے یہاں چودہ اگست اور رمضان مبارک کی مناسبت سے چھوٹے بچوں کے درمیان مقابلے کا ایک پروگرام ہے۔ میں آجکل اس کے سوال/جواب لکھنے میں مصروف ہوں۔ بچے دس بارہ سال کی عمر کے ہیں۔ کوئی ڈیڑھ دو سو سوال جواب لکھنے ہیں۔
 
چاند بابو

محفلین
سرجی میری حاضری لگا دیں میں جشنِ آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہوں اس لئے آج سکول سے بھاگ کر جا رہا ہوں۔
 
سارا

محفلین
ہمارے یہاں چودہ اگست اور رمضان مبارک کی مناسبت سے چھوٹے بچوں کے درمیان مقابلے کا ایک پروگرام ہے۔ میں آجکل اس کے سوال/جواب لکھنے میں مصروف ہوں۔ بچے دس بارہ سال کی عمر کے ہیں۔ کوئی ڈیڑھ دو سو سوال جواب لکھنے ہیں۔

ہمارے یہاں ۔۔۔۔ کہاں ؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں ہمارے علاقے میں پاکستانیوں کا ایک گروپ ہے جس میں کوئی بیس پچیس خاندان شامل ہیں۔ ان کے متعلق کہہ رہا تھا۔
 
ماوراء

محفلین
ہمارے یہاں چودہ اگست اور رمضان مبارک کی مناسبت سے چھوٹے بچوں کے درمیان مقابلے کا ایک پروگرام ہے۔ میں آجکل اس کے سوال/جواب لکھنے میں مصروف ہوں۔ بچے دس بارہ سال کی عمر کے ہیں۔ کوئی ڈیڑھ دو سو سوال جواب لکھنے ہیں۔

شمشاد بھائی، محفل کے بڑے بچوں کے لیے بھی ایک کوئز بنا دیں نا۔۔۔یا پھر اگر آپ کے پاس کوئی اچھے سوال ہیں تو مجھے بھیج دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے تو بہت آسان آسان لکھے ہیں۔ کیونکہ چھوٹے بچے ہیں مثلاً :

اللہ تعالٰی نے زمین و آسمان اور ان کے درمیان ساری چیزوں کو کتنے دنوں میں بنایا؟
چھ دن میں

اللہ تعالٰی نے انسان کو کس چیز سے پیدا فرمایا؟
مٹی سے

روئے زمین کی پہلی خاتون کون تھیں؟
اماں حوا

روئے زمین پر جتنے بھی پیغمبر آئے، سب ایک ہی پیغام لائے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ پیغام کیا تھا؟
توحید کا

عالم برزخ سے کیا مراد ہے؟
عالم برزخ سے مراد قبر کی زندگی ہے۔

بس ایسے ہی سوال ہیں، تقریباً 150 سوال ہو گئے ہیں۔
 
ابو کاشان

آپ کے سوالات تیار ہوتے ہوتے یا ان کے جوابات دیتے دیتے بچے بڑے ہو گئے تو؟ ؟؟ ؟؟؟ :)
 
شمشاد

لائبریرین
صاحب سوال/جواب تیار کرکے بچوں میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں کہ تیاری کر لیں۔جمعرات کی شام تقریب ہو گی۔ کُل 175 سوال/جواب ہیں۔
 
سارا

محفلین
ماوراء ہمیں چھوٹا ہی سمجھ کر سوالات بنانا۔۔۔ایسا نہ ہو کہ ہمیں آتے ہی نہ ہوں۔۔;)
 
شمشاد

لائبریرین
خاتونِ خانہ کوئی پچاس کے قریب چھوٹے چھوٹے تحفے لے کر آئی ہیں۔ جو مقابلے میں شریک بچوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس وقت ان پر گفٹ پیپر چڑھا کر نام وغیرہ لکھے جا رہے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
سارا، یہ پوسٹ ابھی دیکھی۔۔ میں نے کوئز پہلے ہی بنا دیا تھا۔;)

واہ شمشاد بھائی۔۔۔ ویسے یہ کیا اپنے خرچے پر بچوں کو تحفے دینے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
کہاں ہے وہ کوئیز؟ مجھے بھی بھیج دو۔

اور تحفے، کان ادھر لاؤ، یہ کوئی اتنے مہنگے نہیں ہوتے۔ چند ایک پانچ ریال والے اور باقی دو دو ریال والے ہوتے ہیں۔
 
جمعہ کی شب پاکستان سینٹر ہیوسٹن میں ایک مشاعرہ ، جشن آزادی پاکستان ہورہا ہے۔ اس میں‌میں قائد کی تقریر سے ایک اقتباس پیش کروں‌گا۔
 
سارا

محفلین
ہیوسٹن کا چکر تو لاسٹ ویک ہی لگا ہے۔۔۔:rolleyes:
ہماری طرف ایسے کوئی پروگرام نہیں ہو رہے۔۔۔:(
ہم محفل کوئز میں شریک ہو کر خوش ہو جائیں گے انشا اللہ۔۔:)
 
سارا

محفلین
زندگی سے تقاضا اور گلہ نکال دیجیے تو سکون پیدا ہو جاتا ہے۔۔سکون اللہ کی یاد سے اور انسان کی محبت سے پیدا ہوتا ہے۔۔نفرت اضطراب پیدا کرتی ہے اضطراب اندیشے پیدا کرتا ہے اور اندیشہ سکون سے محروم کر دیتا ہے ۔۔محبت نہ ہو تو سکون نہیں سو محبت کیجیے اور دوسروں کو بھی محبت کا درس دیجیے۔۔

''امید اس خوشی کا نام ہے جس کے انتظار میں غم کے ایام کٹ جاتے ہیں امید کسی واقعات کا نام نہیں یہ صرف مزاج کی ایک حالت ہے۔۔فطرت کے مہربان ہونے پر یقین کا نام امید ہے۔۔
(واصف علی واصف)
 
چاند بابو

محفلین
سر جی میں حاضر ہوا تھا لیکن آپ ہی سکول نہیں آئے تھے میں سمجھ گیا کہ آج چھٹی ہے۔ لیکن میری حاضری لگا لیجئے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top